Posts

Showing posts from September, 2021

“آہ میری پیاری امی. . . والدہ محترمہ طاھرہ خاتون کی 19ستمبر 2021 کو انکی گیارھویں برسی پر خراج عقیدت

Image
آہ میری پیاری امی!!!! سب کی طرح میری بھی ایک ماں تھی .. . میری جان سے پیاری  امی جان جو آج سے ٹھیک گیارہ سال  پہلے یعنی ۱۹ستمبر ۲۰۱۰ علی الصبح بروز اتوار میری زندگی کی سب سے عظیم ہستی  اس دنیا سے رخصت ہوگئیں۔  اناللله وانا علىه راجعون .  اور یہ راقم اکیلا رہ گیا میری والدہ محترمہ ایک عظیم شخصیت کی مالک اور نماز روزے کی انتہائی پابند تھیں۔ ماں تو سب کو پیاری ھوتی ھیں کیونکے یہ وہ عظیم ھستی ھوتی ھیں جن کے پاؤں کے نیچے اللہ تعالی نے جنت رکھی ھے . . میری ماں بھی ایک اسی طرح کی عظیم ھستی تھیں جہاں وہ ایک طرف اپنے شوھر کی خدمت کرنے والی بےلوث بیوی  تو دوسری طرف اپنی اولاد سے بیحد محبت کرنے والی اور انکی تربیت کرنے والی بہترین ماں تھیں .مجھے یہ میری ماں ایک غیر معمولی صلاحیت کی مالک  اور بہت قابل عورت تھیں اگرچہ وہ پرانے زمانے کی صرف ساتویں جماعت پاس تھیں  مگر اپنی قابلیت کی بنا پر اچھے سے  اچھوں سے مقابلہ کرنے کا ھنر رکھتی تھیں جہاں وہ ایک بہترین امور خانہ داری کی ماہر تھیں وہاں دوسری ایک بیحد قابل خاتون تھیں. ایسی کےھر ایک انکی تعلیمی قابلیت سے متعرف تھا. وہ اردو ادب، تاریخی اور اسلامی معلو...

“آہ میرے پیارے پاپا”. . . . . والد مرحوم اظہر احمد خان مرحوم کی ۱۵ویں برسی کے موقع پر انکو خراج عقیدت

                                            آہ میرے پیارے پاپا........ آج بروز ھفتہ 4 ستمبر 2021  ھے اور میرے پیارے عظیم پاپا کو ھم سب سے بچھڑے ھوئیے پندرہ برس بیت گئیے   ھیں -  لیکن انکی کی یاد کبھی نہیں جاتی ۔ وقت تو گزر جاتا ھے اور گزر رھا ھے  لیکن مجھے اپنے پیارے پاپا کی یاد کبھی بھی دل سے محو نہیں ھوتی - میرے پیارے پا پا کو اللہ آپکو کروٹ  کروٹ  جنت نصیب کرے اور مغفرت کرے  آمین ! ثمی آمین! کچھ لمحات ایسے ہوتے ہیں، جو زندگی میں آنا ضروری ہوتے ہیں۔اور وہی لمحات انسانی ذہین پر انمٹ نقوش چھوڑ جاتے ہیں۔اگر قدرت نے اس جہان میں ، امید ،صبر کی نعمت اور خوشیوں کی جھلک نہ رکھی ہوتی تو شاید دنیا کا نام جہنم پڑجاتا۔دنیا اگر چہ جہنم تو نہیں کہلاتی ، مگر میں اتنا ضرور کہوں گا کہ دنیا بہت ظالم ہے، یہی دنیا کی گردش دوراں انسان سے بہت کچھ چھین لیتی ہے، انسان کے خون کا آخری قطرہ اس کی امیدوں کا واحد محور اور اس کا آخری سہارا ، سب کچھ اسی ستم ظریف کی بھینٹ چ...