A great tribute to my dearest mother ,late Tahira khatoon
آہ میری پیاری ماں !!!! جنت نظیر تھی میری ماں .. . اور آج سے ٹھیک بارہ سال پہلے یعنی ۱۹ستمبر ۲۰۱۰ علی الصبح بروز اتوار ، میری زندگی کی سب سے عظیم ہستی اس دنیا سے رخصت ہوگئیں۔اناللله وانا علىه راجعون . اور یہ راقم اکیلا رہ گیا میری والدہ محترمہ ایک عظیم شخصیت کی مالک اور نماز روزے کی انتہائی پابند تھیں۔ ماں تو سب کو پیاری ھوتی ھیں کیونکے یہ وہ عظیم ھستی ھوتی ھیں جن کے پاؤں کے نیچے اللہ تعالی نے جنت رکھی ھے . . میری ماں بھی ایک اسی طرح کی عظیم ھستی تھیں جہاں وہ ایک طرف اپنے شوھر کی خدمت کرنے والی بےلوث بیوی تو دوسری طرف اپنی اولاد سے بیحد محبت کرنے والی اور انکی تربیت کرنے والی بہترین ماں تھیں میری ماں ایک غیر معمولی صلاحیت کی مالک اور بہت قابل عورت تھیں . اگرچہ وہ پرانے زمانے کی صرف ساتویں جماعت پاس تھیں مگر اپنی قابلیت کی بنا پر اچھے سے اچھوں سے مقابلہ کرنے کا ھنر رکھتی تھیں جہاں وہ ایک بہترین امور خانہ داری کی ماہر تھیں وہاں دوسری ایک بیحد قابل خاتون تھیں. ایسی کےھر ایک انکی تعلیمی قابلیت سے متعرف تھا. وہ اردو ادب کے مطالعے اورتاریخی...