CANADA
C A N A D A آج ھمیں کنیڈا آئیے ھوئیے دو ماہ سے زیادہ ھوگئیے ھیں ۔ ھم پچھلے سال 14 نومبر کو کنیڈا آئیے تھے تین دن ھمارا قیام ٹورنٹو میں رھا اور 17 نومبر کو ھم اٹاوہ آگئیے تھے ۔ اٹاوہ جو کنیڈا کا دارالحکومت ھے ۔ میرا بیٹا سجاد کا یہاں دو سال سے قیام ھے اس سے پہلے وہ ٹورنٹو میں قیام پزیر تھا ۔ اسکے متعلق میں یہ سب کچھ آپ لوگوں کو ۱۵ نومبر ۲۰۱۹ کو لکھنے والےمضمون “کنیڈا کا رخت سفر” میں بتا چکا ھوں۔اس مندرجہ زیل مضمون میں ، میں آپلوگوں کو کنیڈا کے متعلق بتاؤں گا کنیڈا شمالی امریکہ کے شمالی حصے میں واقع ایک ترقی یافتہ سوشل ویلفئیر جمہوری ملک ہے، ۔ اسکارقبہ 9.98 اسکوئیر ملین کلومیٹر ھے جو رقبے کے لحاظ سے روس کے بعد ، دنیا کا دوسرا بڑا ملک ھے ۔اسکی آبادی 37,59 ملین ھے اور اسکے دس صوبے ھیں ۔ یہاں کی سرکاری زبان انگلش اور فرینچ ھیں ۔ کنیڈا کی اپنی جنریشن بہت کم ہے یہاں پر دنیا کی ھرطرح کی قوم لوگ آباد ھیں جو اب سب کنیڈین شہری کہلاتے ہیں ۔ یہاں منتخب حکومتیں آئین و قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے شہریوں کے لئے ہمہ وقت خدمات انجام...