Posts

Showing posts from October, 2022

Regarding Sweet memories of stay in Canada and return Journey to Pakistan

سفر نامہ آمد پاکستان اور کنیڈا میں گزارے ھوئیے   خوبصورت  لمحات اور ایام اسلام و علیکم   ھم لوگ ٹورنٹو کنیڈا  سے راولپنڈی , پی آئی ای کی فلائٹ 782  کے زریعے ہیر 3 اکتوبر  کو شام سوا پانچ بجے بخیریت  پہنچ گئیے تھے ۔ 13 گھنٹے 15 منٹ کی سخت تھکا دینے والی فلائیٹ تھی۔  گھر پہنچ کر  جب فیس بک کھولا اور   جب  خلوص دوستوں کے  ، میرے 2 اکتوبر  کے اس میسج کو جواب میں   جو میں  نے اٹاوہ  کنیڈا کی روانگی سے کچھ دیر پہلے اپلوڈ کیا تھا اور پاکستان خیریت سے پہنچنے کے لئیے دعاؤں کی گزارش کی تھی ،   انکی  بے شمار   خیریت سے پہنچنے کی پر خلوص دعاؤں کے بے شمار کمنٹس دیکھیں   تو یقین جانئیے دل بھر آیا اور آنکھیں پرنم ھوگئیں اور سوچنے لگا کے ان سب دوستوں کا کیسے اور کسطرح  شکر ادا کروں اور اس شکرئیے کے لئے  کیا الفاظ استعمال  کروں  ، بحر حال میں ان سب  فیس بک دوستوں  کا دل کی گہرائیوں سے شکر ادا کرتا ھوں جنھوں نے ھمیں دعاؤں میں یاد رکھا اور وطن خیریت سے پہنچنے کی دعا کی ۔  کافی  دن سے تھکاوٹ اور جٹ لاک میں مبتلا رھا۔ یعنی دن کو نیند آتی تھی اور رات کو جاگنا پڑتا، کنیڈا میں رھنے کے   عادت کے مطابق . میری خ...