A great tribute to my beloved friend Hassan Irfan on his first anniversary on 24th June 2023
آہ ! میرے پیارے دوست حسن عرفان!!! دل سے خیال دوست بھلایا نہ جائیے گا سینے میں داغ ھے کہ مٹایا نہ جائیے گا آج 24 جون 2023 ھے ۔اسی دن ٹھیک ایک سال پہلے یعنی 24 جون 2022 میری زندگی کے سب سے پیارے بچپن کے دوست حسن عرفان کا انتقال ھوگیا۔انا لله وانا اليه راجعون ۔ حسن عرفان کا انتقال کراچی میں ھوا تھا جہاں فیملی کے ساتھ 1976 سے قیام پزیر تھا . مجھے اسکے انتقال کی خبر تین دن بعد اسکے واٹس ایپس نمبر پر سے اسکی بیٹی عروج کے زریعے ملی۔ اسکے اس اچانک موت کی خبر سنکر میں بھونچکا سا رہ گیا تھا اور غم واندھو کی وادی میں ایسا کھوگیا تھا جو میرے لئیے زیر تحریر لانا بیحد مشکل ھے۔میرے دل سے ایک زبردست آہ نکلی تھی اور مییں پھوٹ پھوٹ کر رونے لگا تھا رھنے کو سدا دہر میں آتا نہیں کوئی تم جیسے گئے ایسے بھی جاتا نہیں کوئی حسن عرفان جسکو میں ھمیشہ پیار سے عرفانی کہتا تھا میرا بچپن سے دوست تھا۔ ھم نے مارچ 1962 سے پانچویں کلاس سے ایک ساتھ پڑھتے ھوئیے انجئینرنگ کالج پشاور اگست 1974 تک بی ایس سی انجئیرنگ ( الیکٹریکل)...