معجزہ۔ اللہ کریم نے نے میری پیدائشی نابینا نواسی کو دعاؤں کی بدولت معجزاتی طور پر بینائی عطا فرمائیSpecial Article:-
معجزہ اللہ کریم نے نے میری پیدائشی نابینا نواسی کو دعاؤں کی بدولت معجزاتی طور پر بینائی عطا فرمائی جی ھاں میں اسکو اللہ کا ایک معجزہ ھی کہوں گا کے اسنے میری بیٹی سلمی کی تیرہ سال بعد پیدا ھونے والی نابینا بیٹی کو بینائی کی عظیم دولت سے ھمکنار کیا ۔ کہتے ھیں اگر آپ دل کی گہرائوں سے اللہ کو پکاریں اور دعا مانگیں ، تو وہ آپکی دعا ضرور قبول کرے گا۔ مگر اسکے لئیے یہ بہت ضروری ھے کے آپکو اللہ تعالی کی زات پر مکمل بھروسہ ھونا چاھئیے ۔ اور اسکی شریعت کا بند ھوناچاھئیے نماز کی سختی سے پابندی کرنی چاھئیے حرام چیزوں سے سے بچنا چاھئیے۔ سلمی کی اس بیٹی کی پیدائیش اپنی پہلی اولاد بیٹے کی پیدائش ، جو مئی 2009 میں ھوئی تھی ، اسکے ٹھیک تیرہ سال بعد ھوئی تھی۔ بہت دعاؤں کے بدولت اسکی ٹھیک مکمل پیدائیش ھوئی تھی [کیونکے پہلی اولاد کی پیدائش سے پہلے اسے زچگی کی دوران اسے بہت ھی تکلیف دے مراحل سے گزرنا پڑا تھا۔ سلمی کی شادی مارچ 2007 میں ھوئی ، سال 2008 کے درمیان وہ امید سے ھوئی ۔ اسکا ھرماہ چیک اپ کیا جات...