معجزہ۔ اللہ کریم نے نے میری پیدائشی نابینا نواسی کو دعاؤں کی بدولت معجزاتی طور پر بینائی عطا فرمائیSpecial Article:-

 معجزہ

   اللہ   کریم نے نے  میری پیدائشی نابینا نواسی کو دعاؤں کی بدولت معجزاتی  طور  پر بینائی  عطا فرمائی


جی ھاں میں اسکو اللہ کا ایک معجزہ ھی کہوں گا کے اسنے میری  بیٹی سلمی کی تیرہ سال بعد پیدا ھونے والی نابینا بیٹی  کو  بینائی کی عظیم دولت سے ھمکنار کیا ۔ کہتے ھیں اگر آپ دل کی گہرائوں سے اللہ کو پکاریں اور دعا مانگیں ، تو وہ آپکی دعا ضرور قبول کرے گا۔ مگر اسکے لئیے یہ بہت ضروری ھے کے آپکو اللہ تعالی کی زات پر مکمل بھروسہ ھونا چاھئیے ۔ اور اسکی شریعت کا بند ھوناچاھئیے نماز کی سختی سے پابندی کرنی چاھئیے حرام چیزوں سے سے بچنا چاھئیے۔ سلمی کی اس بیٹی کی پیدائیش  اپنی پہلی اولاد بیٹے  کی پیدائش ، جو  مئی 2009 میں ھوئی تھی ، اسکے ٹھیک تیرہ سال بعد ھوئی تھی۔ بہت دعاؤں کے بدولت اسکی  ٹھیک مکمل پیدائیش ھوئی تھی 

[کیونکے پہلی اولاد کی پیدائش سے پہلے اسے زچگی کی دوران اسے بہت ھی تکلیف دے مراحل سے گزرنا پڑا تھا۔ سلمی کی شادی مارچ 2007 میں ھوئی ، سال 2008 کے درمیان   وہ امید سے ھوئی ۔ اسکا ھرماہ چیک اپ کیا جاتا تھا ڈاکٹروں نے جب چارماہ کی زچگی میں  جب بچے کا الٹرا ساؤنڈ   کیا تو معلوم کے بچے کی  وہ گروتھ نھیں ھورھی جو چارماہ تک میں ھونا چاھئیے تھی ۔ ڈاکٹروں نے  اسے بیحد خطرناک  قرار دیا اور  مشورہ دیا کے اسکو ضائیع  کردیا جائیے ۔ ورنہ پیدائیش پر  پتہ نھیں کیا نکلے  ۔ یہ صورت حال ھم سب کے لئیے بہت ھی پریشانی کی باعث بنی  ۔  کے ناجانے نھیں کیا خلقت پیدا ھو ۔  مگر سلمی تو کسی صورت اس پر راضی  اسکو ضائیع کرنے پر راضی ھوئی ھم  سب نے دعاؤں کا سلسلہ شروع کیا اور اللہ کی طرف خشو کے ساتھ رجوع ھوئیے اور دعاء اور وظیفے شروع کئیے کے اللہ اس پر کرم کرے  اور صحیح اولاد عطا فر مائیے  آمین۔   میں نے بھی  اپنے اللہ کے حضور  ھر طرح   سے  صحیح بچے کی ولادت کی دعا مانگنی شروع کی ۔ کیونکے میرا ھمیشہ سے اعتقاد تھا کے اللہ دل سے مانگی ھوئی دعا ضرور قبول کرتا ھے کیونکے وہ تو  بہت ھی غفور الرحیم ھے  ۔ میری عادت تھی ، جو اب بھی ھے ، میں    اللہ کے حضور  اکثر کہتا رھتا ھو ں 

اے شان کریمی مجھے مایوس نہ کرنا

تقدیر بدلتی ھے دعاؤں کے اثر سے

 ان دنوں میں جاب پر تھا اور کراچی میں میرا مستقل   قیام تھا ۔ میں نے سلمی کو اپنے   پاس کراچی بلالیا ۔ تاکے اپنے پاس رکھ کر اسکے لئیے دعا  کرسکوں کے اللہ اسکی مشکل آسان کرے اور اور ایک صحیح اولاد سے نوازے آمین ۔ ایک دن سلمی نے مجھ سے روتے ھوئیے کہا کے ابو پلیز کہا "ابو  آپ پلیز کوئی وظیفہ کریں کریں کے میرا بچہ صحیح پیدا ھو ۔ "۔ میری سمجھ میں  میں نھیں آرھا تھا کے  لئیے میں کیا وظیفہ کروں ۔ پھر میں نے اپنے پاس   ایک   کتاب  جسکا نام " فقیری مجموعہ وظائیف " کا  مطالع   کیا تاکے اسکی بابت مجھے کوئی وظیفہ کرنے کو مل سکے،اور  وہ میں سلمی کے لئیے کروں خوبیئ قسمت سے مجھے ایک  نھایت اچھا وظیفہ مل ھی گیا وہ درود تاج پڑھنے کا تھا  ۔اس میں لکھا گیا تھا کے اگر عورت حاملہ میں  کسی قسم کا خلل ھو تو اسے سات دن تک سات مرتبہ روزانہ  درود تاج پڑھکر پانی پر دم کرکے پلانا چاھئیے ۔ اللہ کے فضل  سے خیر ھوگی . میں نے بھی اللہ کانام لیکر یہ وظیفہ شروع کیا اور سات روز تک درود تاج سات مرتبہ  پڑھکر اور پانی پر دم کرکے سلمی کو پلاتا رھا .  سلمی تین یا چارماہ میرے ھمارے پاس رھی اور   واپس پنڈی چلی گئی اپنے سسرال ۔  اللہ نے اپنا  بڑا ھی کرم کیا  دعائیں اور اور وہ وظیفہ رنگ لایا اور اللہ نے مئی 2009 میں  سلمی کو ایک  ماشاللہ مکمل  بیٹا عطا فرمایا جو بلکل ٹھیک  اور تندرست تھا ۔ اس بچے کی پیدائیش سے پہلے ھم سب بیحد ڈرے ھوئیے تھے کےپتہ نھیں  کے کیا خلقت پیدا  ھو۔،   جسکا انکشاف ڈاکٹروں نے ، جو اسکی گروتھ نہ ھونے وجہ سے کیا تھا ۔ اللہ کے اس انعام پر ھم سب سجدہ شکر بجالئیے۔ ماشاللہ ، ماشااللہ  اللہ کے کرم سے  وہ بچہ ، جسکا نام موسی ھے اب کافی بڑا ھوگیا  اور اسکا قد بھی بھی بڑھ رھا اور نویں جماعت  پڑھتا ھے بہت زھین ھے اور نماز کا تو بیحد پابند ھے۔ 

پھر 2018 میں اللہ نے پھر سلمی کو امید سے کیا ۔ ھم سب نے اللہ سے دعاؤں کا سلسلہ پھر شروع کیا کے  بچے پیدائیش  میں کوئی مسعلہ نہ ھو۔ مگر اللہ کو شائید یہ منظور نہ تھا ۔ اس بچے کی پیدائش، سات ماہ کے زچگی کے بعد  ھی  اچانک ھوگئی اور وہ بھی مردہ۔ کیونکے وہ ابھی mature نھیں ھوا تھا ۔ وہ بہت تکلیف دہ مراحل تھے ھم سب کے لئیے  ۔ سلمی پر بھی کافی اثر تھا۔ ھم نے سمجھایا کے مشیعت ایزوی یہ ھی تھی۔ اللہ کی زات سے مایوس نھیں ھونا چاھئیے نہ جانے کیوں اللہ نے  اسکی پیدائیش مردہ کی ، ھوسکتا ھے اسمیں کوئی نقص ھو]. 

جب اسکی سال 2021 میں نئی pregancy ھوئی تو بہت ھی احتیاط برتنی پڑی اور بھت ھی خیال رکھنا پڑا کے چلنے اور پھرنے کی وجہ سے  حمل ضائیع  نہ ھوجائیے  ۔  چالیس دن  تک روزانہ بلاناغہ صورہ ملک پڑھکر اور اس کو پانی میں پر دم کرکے پلایا گیا۔  کیونکے صورہ ملک پڑھنے کی فضیلتوں میںں ایک فضیلت یہ بھی ھے، کے اسکو اگر چالیس دن بلاناغہ پڑھکر اور  پانی پر دم کرکے ، حاملہ عورت کو  اگر پلایا  جائیے تو اسکا حمل  بفضل خدا بلکل محفوظ رھتا ھے۔ بشکر خدا   مئی 2022 کو  اس بچی  کی پیدائیش ٹھیک وقت پر اس صحیح  ھوئی ۔بچی بلکل ھرطرح سے ٹھیک نظر آئی پر ھم سب نے   اللہ کا بہت بہت شکریہ ادا کیا ۔ شروع   میں تو ھم کو اس میں کوئی نقص نظر آیا مگر جب ۱۵ یا بیس دن کے بعد اسکا غور سے چیک اپ کیا تو یہ آشکارا ھوا کے اسکی آنکھوں کے ڈھیلے (Ratina) ٹھر نھیں رھے ھیں جو اس بات کا پیش خیمہ تھے کے آنکھوں میں کوئی نقص ھے اور شائید بچی کو دکھائی نھیں دے رھا ھے۔   اسکے انکشاف ھم سب بیحد پریشان ھوگئیے ۔ فورن ھی   ھسپتال الشفا  راولپنڈی میں آئی  اسپشلیسٹ ڈاکٹروں کو  دکھایا  انھوں بتایا سب نے یہ ھی کہا کے اس کے ڈیلوں میں نقص ھے اور یہ ایک قسم کی بیماری ھے  جسکو retainal dystrophy کہتے  ھیں جسکی وجہ سے آنکھوں میں روشنی نھیں آتی ھے۔ یہ ایک پیدائیشی بیماری ھے جسکی وجہ سے یہ بچی ھمیشہ نابینا رھے گی  اور اسکا کوئی علاج نھیں ۔ یہ خبر ھم سبکے لئیے کسی شدید صدمے سے کم نہ تھی ۔ تاھم  ان ڈاکٹروں نے ایک موھوم سی امید بھی دلائی کے ھوسکتا ھے عمر کے بڑھنے کے ساتھ ، ان ڈھیلوں میں ٹھراؤ بھی آجائیے۔ کیونکے یہ ممکنات میں سے ھیں ۔ اسی امید کی آس میں شائید کوئی اچھا آئی سپیشلسٹ اسکا علاج بھی کرسکے ، ھم نے اس بچی کے ھر ایک اس آئی اسپیشلسٹ کو پنڈی اور اسلام آباد میں دکھایا جسکے لئیے کسی نے بھی اسکو دکھانے کا مشورہ دیا  ۔ مگر  سب بےسود  ۔ ھم اللہ کی زات سے نا امید نہ ھوئیے بلکے اسکو مختلف آئی اسپشلسٹوں کو دکھاتے رھے کے مبادہ کوئی اسپشلسٹ  اسکا علاج کرسکے اور ساتھ بچی پر دوم ودرود بھی کرتے رھے ۔ اسکا پیدائشی نام انامبیہ رکھا گیا لوگوں نے مشورہ دیا کے یہ نام صحیح نھیں اسکا کا کوئی اور اچھا سا اسلامی نام رکھا جائیے  ۔ اسلئیے اسکانام تبدیل کرکے "زینب  "  رکھ دیا،  جو ایک با برکت نام ھے

سلمی   اون لائین   پر یہ جستجو کرتی  رھتی تھی  کے کسی اچھے نامور تجربہ کار ،  آئ اسپشلسٹ جو اسطرح کے بچوں کا علاج کرنے میں اپنا ثانی نہ رکھتا ھو ۔ تو لاھور میں  ایک ایسے  ھی مشھور آئی اسپیشلسٹ کا پتہ چلا جو ایسے چھوٹوں بچوں کا علاج کرنے کے ماھر تھے ۔انھوں نے کسی ایسی ھی طرح کی ایک مشہور اداکارہ کی بچی کا علاج کیا تھا اور وہ بچی ٹھیک ھوگئی  تھی۔ وہ خاصے مشھور ڈاکٹر تھے  (انکا نام میرے زھین سے اتر گیا ھے )۔ شائید لاھور میں رھنے والے انکو ضرور جانتے ھوں  ۔ وہ کافی مصروف ڈاکٹر  ھیں اور  اسی علاج کے سلسلے  میں وہ باھر بھی جاتے رھتے ھیں۔  خدا کا وہ  شکر ھے وہ  اسوقت پاکستان میں موجود تھے ۔ یہ جون 2022 کا مہینہ تھا  اور انسے بچی کو  جلد از جلد دکھانے کے لئیے وقت لینے  اون لائین  کوشش کی ، انسے وقت لینا بھی ایک جوئیے شیر سے کم نہ تھا۔ بحر حال  کسی نہ کسی طرح بہت مشکل سے اور سفارش اور کوششوں کے بعد ان سے  جلد  بچی کو دکھانے کا وقت مل گیا وہ بھی ایک ماہ سے کم نہ تھا ۔  اور ان سے یہ وقت  شائید جولائی 2022  کا پہلا یا  دوسرا  ھفتے تھا۔ بحر حال جب اس وقت مقررہ پر راولپنڈی سے لاھور جاکر ، انسے  بچی  کی آنکھوں کا معائینہ کرایا  ۔انھوں نے   بچی کی آنکھوں کا مفصل معائینہ  کیا اور   وھی بات بتائی جو اور پنڈی اور اسلام آباد والے ڈاکٹروں نیں بتائی تھی ،  جو میں اوپر بتایا  چکا ھوں کو  ۔ پنڈی اور   اسلام آباد والے ڈاکٹروں نے یہ امید تو دلائی تھی کے شائید عمر کے بڑھنے کے ساتھ ڈھیلے ساکت ھونا شروع ھوجائیں اور بچی بینائی آجائیے مگر لاھور کے ان ڈاکٹر صاحب نے تو فلیٹلی کہہ دیا یہ بیماری جسکو  retainel dystrophy کہتے ھیں ، یہ لا علاج ھے ۔  بچی کی آنکھوں  میں جو بینائی نھیں آرھی ھے اسکی وجہ اسکی آنکھوں کے ڈھیلوں میں نقص  جسکی وجہ سے بینائی کا نہ آناھے ۔ ھمارے لئیے یہ ایک بہت ھی مایوسی کی خبر تھی  اور بہت ھی دکھ کی بات تھی۔کے اب کیا کیا جائیے اور کس کے پاس جایا جائیے اس بچی کا علاج کرانے کے لئیے  ۔ مگر میں اللہ کی زات سے سے مایوس نھیں تھا۔میرا دل کہتا تھا  اور میرا یہ ایمان تھا کے اللہ کی زات بہت ھی عظیم ھے وہ ضرور کوئی سبیل پیدا کرے گا  ۔ پھر کسی کی مشورے دیا کے اسکا ھومیوپیتھی علاج کرایا جائیے  شائید اس سے شفا مل جائیے ، تو اس سلسلے میں ھم نے اس بچی کو ایک  مشھور ھومیو پیتھک ڈاکٹر  جنکا نام وصی تھا ، دکھایا۔[انکا کلینک شریف آباد  سٹیلائیٹ ٹاؤن راولپنڈی  میں مسجد شریف آباد کے  بلکل سامنے ھے ]۔ انھوں نے بچی کا معائینہ کیا اور یہ امید دلائی کے بچی کی بینائی بفضل خدا ، ھومیو پتھک دوائی سے   انشاللہ  آجائے گی  ساتھ  ھی انھوں نے اللہ  کی زات سے دعا بھی کرنے کو کہا ۔ ھے کیونکے  وھی  تو شفا دینے والا ھے ، بےشک. ۔ڈاکٹر صاحب نے  ھمیو پیتھک دوائیں دیں اور اسکو بلاناغہ اسعمال کرکے ھر دو ھفتے کے بعد بچی کو انکو چیک اپ کرانے کا بھی کہا۔ سلمی نے مجھ سے کہا کے ابو آپ اسکے لئیے وظیفہ بھی کریں ۔ کے اس دوا سے اسکو شفا ھوجائیے ۔ مجھے امید  ھے اگر آپ اسکے لئیے وظیفہ کریں گے تو اسکی بینائی ضرور آجائیگی ۔ میں سوچنے لگا کے میں  اسکے لئیے کیا  اور کونسا وظیفہ کروں .پھر میں نے  کو شھاب نامہ میں تحریر کردہ ایک وظیفہ ، جو  ھر پریشانی اور مشکلات اور مصیبت کو دور کرنے  کے لئیے تیر بحدف ھے ، کیوں نہ کروں   ۔ کیونکے   نے جب بھی  میں نے اپنی کسی مصیبت اور پریشانی میں یہ وظیفہ کیا ، اللہ کی زات نے مجھے کبھی بھی مایوس نھیں کیا اور میری جو پریشانیا ں یا مصیبتیں  انکو دور فرمایا ۔ اسکا میں اپنے اللہ کا جتنا بھی شکر ادا کروں کم ھے،  ، تو کیوں نہ میں اس بچی کے لئی بھی یہ ھی وظیفہ کیوں نہ کروں   ۔چنانچہ جولائی 2022 کے  آخری ھفتے ، چڑھتے چاند ( بزرگوں کا قول ھے کے بہتر اگر کوئی وظیفہ  کرنا ھو تو وہ چڑھتے چاند شروع  کرنا چاھئیے۔ وہ بہت سودمند رھتا ھے ) میں نے  اللہ کانام لیکر اس وظیفہ کا آغاز    تھجد کی نماز ادا کرنے، کے بعد شروع کیا   [  اس وظیفہ  کے مطابق  آپ ۲۸ ویں پارے میں سورہ الحشر کے تیسرے رکوع  کی آیت نمبر ۱۸ سے لیکر سورہ کے آخیر ( یعنی سورہ 24 تک) اس طرح پڑھیں ۔اول و آخیر ۱۱، ۱۱ مرتبہ درود ابراھیمی  ، آعوذ باللہ اور

 بسم اللہ پڑھنے کے بعد  یہ تیسرا  رکوع  پڑھنا شروع  کریں اور آیت نمبر ۲۱ کے جب ان الفاظ  یعنی " من خشیتہ اللہ " پر پہنچیں  تو فورن رک جائیں ۔

ان الفاظ کو پڑھنے کے بعد اپنی مشکل اور مصیبت کو تصور میں لائیں اور انتھائی خلوص سے اللہ وکریم سے التجا کریں کے میری یہ مشکل یا مصیبت بھی میرے لئیے یہ پہاڑ ھیں- اپنی قدرت سے قرآن حکیم کی  اس تلاوت کے صدقے اس پہاڑ کو میرے لئیے ریزہ ریزہ کردے ( اسکے ساتھ رو رو کر آنسو بھی نکالیں   تو یہ  اور بھتر ھوگا)۔ اسکے بعد آگے اور جب آخری آیات یعنی 

آیات نمبر 24  کی جب ان الفاظ یعنی " لہہ الا سمآ ء ا لحسنی " پر پہنچیں تو فورن رک جائیں  اور اللہ تعالی کے 99 نام کا ورد کریں اور اسکے بعد یہ آخری آیات مکمل کریں اور اسکے بعد    آخیر ۱۱ مرتبہ پڑھنے والا  درود ، درود ابراھیمی ایک بار پھر ۱۱ مرتبہ پڑھیں  ۔ اور اسکے بعد   ایک بار اور اللہ سے اپنی مشکلات کو  ختم کرنے کی دعا کریں. اور یہ وظیفہ کرتے رھیں  تاوقتیکے آپ کی مشکل ،یا جو بھی پریشانی اللہ دور نہ فرمادے۔ استقامت سے کام لیں دل میں زرا سا بھی یہ وسوسہ نہیں لائیں کے اللہ  میری دعا قبول کرتا بھی ھا یا نھیں ۔ اس کی زات پر اعتماد رکھیں ،   مکمل بھروسہ  رکھیں ۔کوشش کرکے یہ وظیفہ تھجد کی نماز  پڑھکر  فجر کی آزان سے پہلے  مکمل کریں  ۔ھاں اگر کبھی چھوٹ جائیے اور کرنا یاد نہ رھے تو کسی بھی نماز کے پڑھنے کے بعد کرلیں ۔ ایک دفعہ شروع کریں تو ناغہ کبھی نہ کریں اور نہ کرنے میں سستی دکھائیں ۔ میں نے سلمی کی بچی کےلئیے یہ وظیفہ ھمیشہ تھجد کی نماز کے بعد ھی اکثر کیا ھے ۔ دو یا تین  دفعہ تھجد  کی نماز کے بعد کرنا بھول گیا ۔وجہ  تھجد کے بعد اتنا وقت ھی نھیں ملا  کے کرتا،  بوجہ  فجر کی آزاں ھونے کے  تو اشراق کی یا چاشت نماز کے بعد ھمیشہ کیا۔   ایک بات یاد رکھیں یہ وظیفہ کرنے والوں پر لازم ھے وہ سختی سے پانچوں وقت کی نماز کے پابند ھوں شریعت پر عمل کرتے ھوں    اور حرام کاموں اور حرام  چیزوں سے اجتناب کرتے ھوں]۔ 

جولائی 2022 کے آخیر میں ، میں اور میری بیگم اپنے بیٹے سجاد کے ھمراہ کنیڈا چلے گئیے ۔  میرا بیٹا سجاد بڑی عید کرنے اپنی فیملی کے ساتھ ھمارے پاس پاکستان آیا ھوا تھا۔جو واپسی پر اپنے ساتھ ھمیں لے گیا۔ کنیڈا جانے والے دن تھجد کی نماز کے بعد یہ وظیفہ کیا ۔ھماری پی آئ اے سے فلائیٹ 11 بجے صبح کی تھی۔ ۱۳ گھنٹے کی فلائیٹ سے پہلے ھم ٹورنٹو پہنچے ، کنیڈین وقت کے مطابق شام چار بجے اور پھر وھاں سے چھ بجے شام بزریعہ کار  پانچ گھنٹے میں اٹاوہ پہنچے ۔اسوقت وھاں رات کے بارہ بج رھے تھے۔ ۔ تو اس دن بھی میں نے تھجد کی نماز پڑھکر کر یہ وظیفہ کیا۔  اور کنیڈا میں بھی اس وظیفہ کا ورد  ھمیشہ  باقاعدگی  ورد جاری  رکھا اور کبھی ناغہ نہ ھونے دیا۔ وظیفہ کرنے کے بعد  اللہ کی بارگاہ میں   رو رو کر  اس بچی کی بینائی آنے کی دعا کرتا رھا۔ میرے دل کو  ایک عجیب سا اطمینان تھا کے اوراسکی  کی زات سے یہ مکمل امید تھی کے وہ مجھکو مایوس نھیں کرے گا اور انشاللہ اس بچی کو ضرور بینائی نصیب ھوگی ۔ 

2 اکتوبر  2022 کو ھماری  پاکستان واپسی ھوئی ۔ سلمی نے مجھے  اسکی improvement کا بتایا۔ اور ساتھ یہ بھی کہا کے ابو آپ یہ وظیفہ جاری رکھیں ۔  اس بچی کو دیکھکر مجھے  یوں محسوس ھوتا  کے اسکی بینائی ھلکے ھلکے واپس آرھی ھو۔   یہ سب بچی کے  طرز عمل سے پتہ چلتا ھے۔ بحر حال میں نے یہ وظیفہ جاری رکھا اور کوئی بھی اسکی میں   کوئی بھی کوتاھی نھیں کی ۔ یہ وظیفہ رنگ لایا اور اللہ نے زینب کو آنکھوں کی روشنی عطا کی ۔ جون 2023 تک  اسکی بہت حد تک بینائی واپس آچکی تھی اسکو میں نے کھیلتے اور دوڑتے ھوئیے اور ھر چیز کو غور سے دیکھتے ھوئیے پایا۔ بہت شیطانی کرتی ھے ۔چیزوں کو الٹ پلٹ کرتی رھتی ھے۔دل بہت شاد ھوا سلمی نے بتایا کے ابھی اسکو سامنے کی چیزیں تو بہت اچھی طرح دکھائی دیتی ھیں دور کی چیزوں کو ٹھیک طرح نھیں دیکھ پارھی ھے۔ ڈاکٹروں کو دیکھایا تو انھوں نے بتایا ایسی کوئی بات نھیں اسکی بینائی مکمل آچکی ھے ، دور کی نظر کے لئیے اسکو چشمہ لگانا پڑے گا زرا یہ بڑی ھوجائیے تو پھر چشمہ لگایا جائیے گا۔ یہ خدشہ ھوا کہیں یہ کلر بلائینڈ نہ ھو  تو اسکا بھی ٹیسٹ کرایا گیا ۔ وہ ماشاللہ ھر کلر کو خوب پہچانتی ھوئی پائی

میں   اب اسے جب بھی اسے اسطرح ھنستے مسکراتے  کھیلتے ھوئیے  دیکھتا ھوں تو میرا دل باغ باغ ھوجاتا ھے۔ اور میری آنکھوں سے اللہ کے لئیے تشکر کے  آنسو نکل آتے ھیں کے اسکی زات نے  اس گنہگار پر کتنا کرم کیا جو اسنے میری اس پیاری بچی کو آنکھوں کی روشنی کی عظیم  دولت سے ھمکنار کیا اور میری اس سے ، اسکے لئیے مانگی ھوئی دعاؤں کو قبول اور میری  لاج رکھی۔ صد شکر ھے میرے مولا تیرا۔  

میں آپلوگوں کی خدمت میں اس بچی زینب کی اپنی امی کے ساتھ کی ایک 

فو ٹو اور ایک مھندی کی تقریب اس بچی کی  شوخیاں اور ڈانس  اور اپنے بھائی کے ساتھ کھیل کی  ویڈیو   نیچے شئیرکررھا ھوں امید ھے آپ لوگ اسے پسند کریں گے۔ ۔شکریہ

وسلام 

 محمد طارق اظہر

۳۱ جنوری ۲۰۲۴

راولپنڈی


اس پر کلنک کریں اور وہ ویڈیو اور فوٹو دیکھیں

https://www.facebook.com/1218137701/posts/pfbid02SuUxGThNiqjGpC7W61cN73y6k8YDhAxrBdP9tnRN9AzEWiWGauce42oYNYibccPzl/?

Comments

Popular posts from this blog

.....آہ ماں۔

Article-173 Part-2 [Draft for non VSS-2008 optees PTCL retired employees]

‏Article-99[Regarding clerification about the registration of the Ex-PTC employees of any capacity with EOBI by PTCL]