A great tribute to my dearest father-in -law late Khter Zaman khan
آہ میرے پیارے ابا میاں!!! سب کہاں کچھ لالہ و گل میں نمایاں ھوگئیں خاک میں کیا ھوں گی صورتیں ، جو پنہاں ھوگئیں خراج عقیدت !!! دل کی گہرائیوں سے خراج عقیدت اپنے عظیم سسر اختر زمان خان ، ایک جلیل القدر بزرگ ھستی کو ،جن کو ھم سب ابا میں کہتے تھے ، انکی آج یعنی ۱۹ اپریل ۲۰۲۳ کو ۱۵ویں برسی ھے- اللہ تعالی انکو غریق رحمت کرے اور اپنی جوار رحمت میں جگہ دے-آمین! میں اپنے آپ کو اس لحاظ سے بیحد خوش قسمت تصور کرتا ھوں اور فخر بھی کرتا ھوں کے میں ایسے بزرگ ھستی کی فرزندی میں تھا جن کو ھمیشہ اللہ تعلٰی کی عبادت میں مصروف پایا۔ وہ ایک بہت پہنچے ھوئیے بزرگ تھے لیکن یہ بات ھر کسی کو آشکارا نہ تھی۔اگرچہ ابا میاں بلکل بھی پیری مریدی کے قائیل نہ تھے۔ جو بھی اپنی کوئی پریشانی لے کر ان کے پاس حاظر ںھوتا تو وہ صرف اسکو پڑھنے کے لئیے بتاتے کے اسکو کیا پڑھنا چاھئیے تاکے اسکی پریشانی ختم ھو۔ نماز باقاعدہ پڑھنے کی سختی سے تاکید کرتے اور درود شریف کا ورد مسلسل جاری رکھنے کے لئیے کہتے۔ انکا کہنا تھا درود شریف پڑھنے اور اسکے وسیلے سے دعا مانگنے سے اللہ تعلٰی انسان کے مصائیب اور مشکلات ختم ک...