Posts

Showing posts from September, 2023

امتناع قادنیت آڑڈیننس 1984

Image
امتناع قادیانیت آرڈیننس 1984 کو کیوں جاری کیا گیا  پس منظر  مسلمان کیلئے انتہائی ضروری ہے کہ وہ خلوص نیت کے ساتھ اللہ ربّ العزت کے خالق کائنات اور وحدہ لاشریک ہونے کے اقرار کے ساتھ، نبی کریم محمد صلی اللہ علیہ و سلم کے خاتم النبیین ہونے کا کامل یقین رکھتاہو۔نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو آخری نبی تسلیم کرنا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر نبوت کے باب کو بند سمجھنا،اسلام کی اساس اور وہ بنیاد ہے جس پر دین اسلام کی پوری عمارت کھڑی ہے۔ قرآن مجید کی ایک سو سے زائد آیات مبارکہ اوررحمت عالم محمد صلی اللہ علیہ و سلم کی تقریبا ً دو سو دس احادیث مبارکہ اس بات پر دلالت کرتی ہیں کہ تاجدار ختم نبوت حضرت محمدصلی اللہ علیہ و سلم اللہ تعالی کے آخری نبی اور رسول ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد جو شخص بھی نبوت کا دعوی کرئے، وہ کافر مرتد، زندیق، دائرہ اسلام سے خارج اور واجب القتل ہے۔ قرآن شریف میں ارشاد باری تعالی ھے "نہیں ہیں محمد (صلی اللہ علیہ و سلم) کسی کے باپ تمہارے مردوں میں سے بلکہ وہ اللہ کے رسول اور خاتم النبیین ہیں اور اللہ تعالی ہر چیز کو جانتا ہے"(سورۃ الاحزاب آیت نمبر40)۔اس آیت کری...

A great tribute to my dearest mother Late Tahira Khatoon

Image
 مرحومہ والدہ ماجدہ طاھرہ خاتون [1931-2010]  آسماں تیری لحد پر شبنم افشانی کرے سبزہ نورستہ اس گھر کی نگہبانی کرے آہ میری پیاری ماں !!!! تیری مرقد پر خدا رحمت کرے اور تیرا گھر خدا جنت کرے جنت نظیر تھی میری ماں .. . اور آج سے ٹھیک تیرہ سال پہلے یعنی ۱۹ستمبر ۲۰۱۰ علی الصبح بروز اتوار ، میری زندگی کی سب سے عظیم ہستی اس دنیا سے رخصت ہوگئیں۔اناللله وانا علىه راجعون . اور یہ راقم اکیلا رہ گیا میری والدہ محترمہ ایک عظیم شخصیت کی مالک اور نماز روزے کی انتہائی پابند تھیں۔ ماں تو سب کو پیاری ھوتی ھیں کیونکے یہ وہ عظیم ھستی ھوتی ھیں جن کے پاؤں کے نیچے اللہ تعالی نے جنت رکھی ھے . . میری ماں بھی ایک اسی طرح کی عظیم ھستی تھیں جہاں وہ ایک طرف اپنے شوھر کی خدمت کرنے والی بےلوث بیوی تو دوسری طرف اپنی اولاد سے بیحد محبت کرنے والی اور انکی تربیت کرنے والی بہترین ماں تھیں میری ماں ایک غیر معمولی صلاحیت کی مالک اور بہت قابل عورت تھیں . اگرچہ وہ پرانے زمانے کی صرف ساتویں جماعت پاس تھیں مگر اپنی قابلیت کی بنا پر اچھے سے اچھوں سے مقابلہ کرنے کا ھنر رکھتی تھیں جہاں وہ ایک بہترین امور خانہ داری ...

ختم نبوت تحریک : 7 ستمبر 1974 کو قادیانیوں کو آئین پاکستان میں غیر مسلم قرار دینے کی مکمل روداد

Image
تحفظ ختم نبوت تحریک   نوٹ : یہ زیر پیش تحریر کردہ تحفظ ختم نبوت پر مضموں ، انٹر نیٹ میں اسکے متعلق دئیے گئیے مواد اور یو ٹیوب پر مولانا شاہ احمد نوارنی صاحب کے 29 جون 1997 کو مسجد میں دئیے گئیے ھوئیے ایک خطاب اور جناب مفتی محمود کے اس بارے میں دئیے گئیے اقتباصات سے استفادہ کرکے تیار کیا گیا ھے ۔ آپ تمام دوستوں سے پر زور التماس ھے اس مضمون کو آخیر تک دل لگا کر پڑھیں اور پڑھنے کے بعد ایک دفعہ درود ابراھیمی پڑھ کر اپنے دوستوں اور عزیز رشتہ داروں کو ضرور شئیر کریں ۔ بہت بہت شکریہ (طارق) تحفظ ختم نبوت تحریک : 7 ستمبر 1974 کو قادیانیوں کو آئین پاکستان میں غیر مسلم قرار دینے کی مکمل روداد  اسلام و علیکم  میں نے اپنے پچھلے 11 ستمبر 2023 کو تحریر کردہ مضمون بعنوان "مقدمہ بہاولپور جس میں پہلی مرتبہ قادیانی غیر مسلم قرار دئیے گئیے تھا" کے متعلق بتایا تھا. یہ فیصلہ 7فروری 1935 میں بہاولپور ریاست کی عدالت کے جج اکبر خان نے دیا تھا۔ اس تایخ ساز فیصلے کے بعد پوری دنیا کے سامنے قادیانیوں کے عقیدے آشکار ھونے لگے اور قادیانیوں کی ساکھ روز بروز گرنے لگی ۔ اس مقد...

مقدمہ مرزائیہ بہاولپور : جب پہلی مرتبہ ریاست بہاولپور کی عدالت نے7 فروری 1935ء کو مرزائیوں کو غیر مسلم قرار دے دیا تھا

Image
مقدمہ بہاولپور: جب پہلی مرتبہ ریاست بہاولپور کی عدالت نے7 فروری 1935ء کو   مرزائیوں کو غیر مسلم قرار دے دیا تھا ـ    نوٹ : پاکستان کی قومی اسمبلی نے قادیانیوں کو 7 ستمبر 1974 ء کو غیر مسلم قرار دیا تھا ، لیکن متحدہ ھندوستان کی اسلامی فلاحی ریاست بہاولپور نے میں تو 1935 ء میں ہی قادیانیوں کو غیر مسلم قرار دے دیا گیا تھا ……  پڑھئے مقدمہ بہاولپور کی مختصر روداد ـ جب ریاست بہاولپور کی عدالت نے 7 فروری 1935 میں ہی مرزائیوں کو غیر مسلم قرار دے دیا تھا ـ  آغاز   اسلامی تصور حیات میں توحید کے بعد سب سے بڑی اہمیت عقیدہ ختم نبوت کو حاصل ہے اگر غور کیا جائے تو معلوم ہوگا کہ یہی وہ اصل بنیاد ہے جس کی وجہ سے اسلام دوسرے الہامی مذاہب سے ممتاز ہے اللہ تعالیٰ نے کسی گزشتہ دین کے متعلق یہ نہیں فرمایا کہ اس کی تکمیل ہو چکی ہے اور اس کی حفاظت کا میں ذمہ دار ہو ں اور نہ ہی سابقہ آسمانی کتب وصحائف کے متعلق یہ فرمایاکہ یہ خدا کا آخر ی پیغام ہے اور نہ ہی یہ فرمایااس کو پیش کرنے والا آخری نبی ہے کہ جس کا ہر قول و فعل قیامت تک لوگوں کے لیے نجات کا ذریعہ ہو مگر محمد رسول ال...

A great tribute to my father Late Azhar Ahmed Khan

Image
میرے پاپا  اظہر احمد خان (مرحوم) (1922-2006)                                          ! ! !   آہ میرے پیارے پاپا اس صبح کی حدت میرے دل سے نھیں جاتی جس صبح تیرا سایہ میرے سر سے اٹھا تھا آج روز پیر 4 ستمبر 2023  ھے اور میرے پیارے عظیم پاپا کو ھم سب سے بچھڑے ھوئیے سترہ برس بیت گئیے   ھیں - میرے والد محترم اظہر احمد خان  4 ستمبر 2006 بروز پیر ھی صبح پانچ بجے کراچی کےلیاقت نیشنل  میں انتقال فرما گئے تھے۔ اناللله وانا علىه راجعون.  اپنے پیارے پاپا کی  یاد کبھی بھی میرے دل سے نہیں جاتی ۔ وقت تو گزر جاتا ھے اور گزر رھا ھے  لیکن میں  اپنے پیارے پاپا کو ھمیشہ اپنے قریب ھی پاتا ھوں  انکی  دعا کرتا رھتا ھوں میرے پیارے پا پا کو اللہ  غریق  رحمت کرے اور کروٹ  کروٹ  جنت نصیب کرے   آمین ! ثمی آمین! کچھ لمحات ایسے ہوتے ہیں، جو زندگی میں آنا ضروری ہوتے ہیں۔اور وہی لمحات انسانی ذہین پر انمٹ نقوش چھوڑ جاتے ہیں۔اگر قدرت ...