A great tribute to my beloved brother in law late Kamal Ahmed Khan
آہ میرے پیارے کمال بھائی!!!! بچھڑا کچھ اس ادا سے کے رت ھی بدل گئی ایک شخص سارے شھر کو ویران کرگیا آج 23 دسمبر 2023 ھے اور اسی تاریخ کو ٹھیک 10 سال پہلے یعنی 23 دسمبر 2013 کو عزیز کمال بھائی نے ھم سب کو اچانک داغ مفارقت دی اور داعی عجل کو لبیک کہا انالللہ وانا علیہ راجعون. اللہ تعالی انکی مغفرت کرے اور انکو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرماۓ آمین! . کمال بھائی کی وفات اچانک حرکت قلب بند ھونے کی وجہ سے ھوئی تھی وہ اس دن صبح اپنے بیٹے رضوان کے ھمراہ کار میں آفس پشاور روڈ جارھے تھے ۔ راستے میں کمال بھائی پہلے ایک آفس کام سے گئیے اور اس آفس سے واپسی پر جب وہ کار بیٹھے اور فائیل کو پیچھے رکھا اور آگے بیٹھتے ھی انکا حرکت قلب بند ھوگیا اور وہ چل بسے - اسوقت رضوان گاڑی کو ریورس کررھا تھا اسنے جب انکی طرف دیکھا تو گھبرا گیا اور فورن پمز ھسپتال کی طرف دوڑا -راستے میں اس نے اپنے ماموں اسد اور اور دوسرے اپنے کزنس کو مطلع کردیا - وہ سب لوگ بھی ھسپتال پہنچ گئیے لیکن کمال بھائی ھسپتال پہنچنے سے خالق حقیقی سے جا ملے تھے- ان دنوں میں اپنی ف...