Article-175 [ Regarding hearing of PTCL pensioners cases of dated 14th & 15th May 2024]
Article-175 موضوع:-14 اور 15 مئی 2024 کو سپریم کوڑٹ میں پی ٹی سی ایل ایمپلائیز اور پنشنرز کے کیسز پر ھونے والی کاروائی پر تبصرہ. . . . . . . اب دوبارا کاروائی کا آغاز 28 مئی 2024 سے وھیں سے کیا جائیگا جہاں سے 15مئی 2024 کو اختتام پزیر ھوا تھا عزیز پی ٹی سی ایل ساتھیو اسلام وعلیکم جیسا کے آپ سب لوگ جانتے ھیں کے خدا خدا کرکے کے سپریم کوڑٹ کے تین رکنی بینچ , جس کے سربراہ محترم جج جسٹس یحییٰ آفریدی اوردوسرے ممبران محترم جج امین الدین خان اور محترمہ جج جسٹس مسمات عائیشہ ملک تھیں ، انھوں نے 29 اپریل کو کم ازکم 167 پی ٹی سی ایل پینشنروں اور ملازمین کے کیسسز کی ھئیرنگ کا آغاز کیا تھا ۔ یہ 167 گڈمڈ کیسز تھے جن میں زیادہ PTCL اور PTET نے PTCL پنشروں کے خلاف کئے ھیں اور PTCL پنشروں نے بھی انکے خلاف کیئے ھیں [یاد رھے 3 مارچ 2020 کو اسلام آباد ھائی کوڑٹ کے سنگل بینچ کے جج جسٹس میاں گل اورنگزیب نے 2012 سے لیکر 2019 تک کے پینڈنگ ھوئیے پی ٹی سی ایل پنشنروں کے کیسز ڈسپوزڈ آف کرتے ھوئیے صرف انھی پ...