Tribute to my Late mother Tahira Khatoon
مرحومہ والدہ ماجدہ طاھرہ خاتون [1931-2010] آسماں تیری لحد پر شبنم افشانی کرے سبزہ نورستہ اس گھر کی نگہبانی کرے Tribute آہ میری پیاری ماں!!!! سب کی طرح میری بھی ایک ماں تھی .. . میری جان سے پیاری امی جان جو آج سے ٹھیک 14سال پہلے یعنی ۱۹ستمبر ۲۰۱۰ علی الصبح بروز اتوار , میری زندگی کی سب سے عظیم ہستی اس دنیا سے رخصت ہوگئیں۔اناللله وانا علىه راجعون . اور یہ راقم اکیلا رہ گیا میری والدہ محترمہ ایک عظیم شخصیت کی مالک اور نماز روزے کی انتہائی پابند تھیں۔ ماں تو سب کو پیاری ھوتی ھیں کیونکے یہ وہ عظیم ھستی ھوتی ھیں جن کے پاؤں کے نیچے اللہ تعالی نے جنت رکھی ھے . . میری ماں بھی ایک اسی طرح کی عظیم ھستی تھیں جہاں وہ ایک طرف اپنے شوھر کی خدمت کرنے والی بےلوث بیوی تو دوسری طرف اپنی اولاد سے بیحد محبت کرنے والی اور انکی تربیت کرنے والی بہترین ماں تھیں .مجھے یہ میری ماں ایک غیر معمولی صلاحیت کی مالک اور بہت قابل عورت تھیں اگرچہ وہ پرانے زمانے کی صرف ساتویں جماعت پاس تھیں مگر اپنی قابلیت کی بنا پر اچھے سے اچھوں سے مقابلہ کرنے کا ھنر رکھتی تھیں جہاں وہ ایک بہترین امور خانہ داری کی ماہر تھیں...