Article-12( Comparision of VSS-2008 with VSS-1998)
A" پی ٹی سی ایل کے وی ایس ایس 2008 کا موازنہ پی ٹی سی ایل کے وی ایس ایس 1998 کے ساتھ" عزیز پی ٹی سی ایل دوستو! اسلام و علیکم مجھے جناب عامر لطیف لون لاھور نے ، جو خود بھی وی ایس ایس 2008 بغیر پنشن کے ریٹائیری ھیں ، VSS-1998 اور VSS-2008 ے مکمل دستاویزات بھیجی ھیں جس کے لئے میں نے آپ سب لوگوں سے گزارش کی تھی کے کسی کے پاس ھوں تو مجھے ضرور بھیجیں تاکہ میں یہ موازنہ کر سکوں کے ان دونوں میں کیا فرق تھا اور آپ لوگوں کو مزید آگاہی دے سکوں . اسکے لئے میں عامر لطیف صاحب کا بیحد ممنون ھوں اور شکریہ ادا کرتا ھوں. وی ایس ایس ۱۹۹۸ کی سکیم بعنوان "Voluntary Separation Scheme For PTCL Employees " اکتوبر 1997 میں بحوالہ PTCL H/Qrs کے نمبر "No : PA&P 6-19/97 dated 8th October1997 " کو اس وقت کے (CE (RR&R کے دستخط سے جاری ھوا( فوٹو کاپی نیچے منسلک ھے) . اس سے پہلے میں ا...