Article-11(About the verdicts of Supreme Court of dated 14-4-16 for the pension of temporary govt servants)

                      Attention PTCL VSS-2008 retiree without pension
                                                   (20-04-2016)

عزیز پی ٹی سی ایل  دوستو
اسلا م و علیکم 

سپریم کوڑٹ آف پاکستان یہ جو 2016-04-14 کو ریلوے کی دآئراپیل 1072/2005 پر اپنا فیصلہ سنایا ، اس سے سے اس بات کے تاثر کا اظہار کیا جارھا ھے کے سپریم کورٹ نہ یہ باور کرایا ھےایک سرکاری ملازم اسوقت پنشن کا حقدار ھوجاتاھے جب اسکی سروس کی ملازمت پندرا سال ھوجاتی ھے  جبکے یہ بات صحیح نہیں .میں نے یہ فیصلہ بہت غور سے پڑھا اس میں ایسی کوئی بات نھیں لکھی.  اس فیصلے میں سپریم کوڑٹ نے سروس ریگولیشن کے آڑٹیکل 371A کی تشریح کرتے ھوے بتایا کے کے "کسی سرکاری ادرے میں عارضی طور پر کام کرنے والے ملازم کو اسکے عارضی ملازمت کے پانچ سال کی مسلسل ملازمت کے فورن بعد مستقل کیا جاتاھے  ، تو پھر بطور ایک  سرکاری مستقل ملازم کے وہ پنشن لینے کی متعلقہ کوالیفائیڈ سروس پوری کر لیتا ھے تو اب جو اسکو پنشن ملے گی اس میں اس پانچ سالہ عارضی ملازمت کا پانچ سالہ عرصہ  ( یا جو بھی ھو مگر پانچ سال سے زیادہ)  بھی شمار ھوگا " یعنی اسکو اس عارضی عرصہ مدت ملازمت کے پنشن فوآئید Pensionary benefits  بھی ملیں گے. جیسا کے میں آپسکو بتا چکا ھوں ایک سرکاری ملازم دس سال کی کوالیفائیڈ سروس مکمل ھونے پر پنشن کا حقدار بن جاتا ھے مگر جو ملازم پانچ سال سے زیادہ عارضی سروس کرنے کے فورن بعد یعنی بغیر کسی بریک کے، مستقل ھوجاتا ھے تو وہ ایک طرح  اپنی اس  ملازمت کے پندرہ سال کی کوالیفائیڈ سروس کرنے کے بعد ھی پنشن کا حقدار بنے گا کیونکے اس کے عارضی سروس کے پانچ سال اس دس سالہ کوالیفآئیڈ سروس میں جمع ھوجائيں گےجس سے  اسکو پنشن میں فائدہ ھوگا .
 سپریم کوڑٹ نےاپنے اس فیصلے کے شروع میں یہ کہاھے کے" انکے  سامنے یہ اھم سوال ھے کے کیا  کسی سرکاری ادارے کا  عارضی ملازم  اپنی پانچ سال کی عارضی ملازمت اسی ادارے میں مکمل کرنے کے بعد ، سروس رولز(CSR) کی سیکشن 371A کے تحت پنشنری فوآئید (pensionary benefits )لینے کا حقدار ھوجاتا ھے یا نہیں". یہ مسءلہ سپریم کوڑٹ کے سامنے جب آیا جب ریلوے کے چئرمین نے  فیڈرل ٹریونلز کے اس فیصلے کے خلاف اپیل کی تھی جس میں  ٹدیونلر نے ریلوے کے ایک 17 گریڈ کے عارضی ملازم شاہ عالم کی اپیل منظور کرتے ھوئے  اسے پنشن دینے کا حکم دیا تھا . شاہ عالم کو  اسکی  تیرہ سال کی عارضی ملازمت سے اس  محکمہ ریلوے اس بنا پر نکال  دیا گیا تھا کے وہ ریگولر ھونے کے لئے فیڈرل سروس کے امتحان میں فیل ھوگیا تھا اور اسنے اپنے تیرہ سال کی عارضی ملازمت کی وجہ پنشنری فوآئید (pensionary benefits ) محکمے سے مانگے اور محکمے سے انکار پر اسنے ٹریونلر میں کیس کردیا اور ٹریونلرنے اسکی اپیل،   (CSR) کی سیکشن 371A اور سپریم کورٹ  کے ایک کیس  (Mir Muhahmmad Khan vs Secretary to Govt & others (1997SCMR1477  کی  غلط تشریح کرتے ھوۓ شاہ عالم  کو پنشن دینے کا حکم دیا تھا. سپریم کوڑٹ نے پھلے تو 2005 ھی میں اس پر محکمہ کو leave to appeal  دے دی تھی یعنی سٹے آڈر اور اسکا یہ تفصیلی فیصلے14  اپریل 2016 میں  اب آیاھے 
سپریم کوڑٹ نے اپنے اس فیصلے یہ لکھاھے کے فیڈرل ٹریونلز نے سروس ریگولیریشن  کے سیکشن 371A کی غلط تشریح کی اور اور پنشن کا حکم دیا اور کہا کے اگر یہ دلیل مان لی جاۓ تو ھزاروں کیسسز آجآئں گے اور جو ایسے لوگ پانچ سال کی عارضی ملازمت کے بعد کسی پھی سرکاری ادارے سے  فارغ کردئے گۓ وہ سبکے سب پنشن مانگنے آجائیں گے اور ایک مسءلہ پیدا ھوجائے گا .سپریم کورٹ نے واضح کیا کے سروس ریگولیریشن  کے سیکشن 371A  کے تحت وہ سرکاری ادارے کے عارضی ملازمین جو پانچ سال یا اس سے زیادہ عارضی ملازمت (بغیر کسی رکاوٹ یعنی اس میں کوئی بریک نہ آیا ھو) کے فورن بعد اسی سرکاری ادارے میں ریگولر ھوجاتے ھیں , تو جب وہ ریگولر ھونے کے بعد  سرکاری ادارے میں دس سال کی کوالیفائیڈ  ھونے پر پنشن کے حقدار ھو جاتے ھیں تو وہ اپنی ریٹآئرمنٹ پر ایسی عارضی ملازمت انکی مدت ملازمت میں شمار ھوگی اور کس مدت کو ملاکر پنشنری فوائد Pensionary benefits کے حقدار ھو جائیں گے. جسکا یہ مطلب نکلتا ھے کے ایسا پانچسالہ عارضی ملازمت کا ملازم جو پانچ سالہ عارضی ملازمت کے فورن بعد  ریگولر ھوجاتا ھے تو دس سال کی کولیفائنگ سروس پر ریٹائر کیا جاسکتا ھے اور اب اسکی ريٹائرمنٹ کی مدت پندرہ سال ھی کہلائگی.  میں ایک مثال دینا چاھتا ھوں مثلن زید کسی سرکاری ادارے میں چار سا ل کی عارضی مدت کے فورن بعد ریگولر ھوتا ھے اور بکر پانچسال کی عارضی مدت کے فورن بعد ریگولر ھوتاھے اور ایک تیسرا فرید اسی ادرے میں ریگولر بھرتی ھوتاھے تو اب دس سال کی کوالیفائنگ سروس ھونے پر یہ سب پنشن کے حقدار تو بن جاتے ھیں مگر صرف بکر کو پندرہ سال سروس  کے pensionary benefits  ملیں گے یعنی اسکی پنشن زید اور فرید سے زیادہ ھوگی جبکے زید اور فرید کو صرف دس سال کے پینشن بینیفٹ ملیں گے. کیونکے زید کی عارضی مدت ملازمت پانچسال سے کم ھونے کی وجہ سے او ریگولر ملازمت میں بھرتی والا فرید پر تو عارضی ملازم والی مدت کا تو سوال ھی پیدا نہیں ھوتا

نوٹ ::-- ان کی پنشن کسطرح بنے گی یعنی دس سال او ر پندرہ سال کولیفائڈ سروس ، اسکے چاڑٹ کا  فوٹو گراف دوبارہ  اٹیچ کررہا ھوں جس میں دس سال سے تیس سال تک (سال بہ سال)  کی کوالیفا ئیڈ سروس ھونے پر پنشن کسطرح شمار ھوگی  دکھائی گئی ھے
واسلام 
طارق
شب دو بجے
20 اپریل  16

Comments

Popular posts from this blog

Article-173 Part-2 [Draft for non VSS-2008 optees PTCL retired employees]

.....آہ ماں۔

Article-170[ Regarding Article -137 Part -1 in English]