Reminder : Article-129[ regarding opening of Pension Bank Account by PTCL Pensioners]
REMINDER
Attention. Attention Attention
Article-129
نوٹ یہ ایک بیحد اھم آڑٹیکل ھے پنشن بنک سے لینے کے بارے میں ۔آپ سب پی ٹی سی ایل پنشنروں سے التماس ھے کے اسکو ضرور پڑھیں اور اپنے دوسرے پی ٹی سی ایل پنشنرز دوستوں سے ضرور شئیر کریں
شکریہ
عنوان :- پی ٹی سی ایل پنشنروں کا پنشن بنک اکاؤنٹ سے لینے کا معاملا۔کیونکے 15 دن بعد پوسٹ آفسس سے پنشن دینے کا سسٹم ختم کیا جارھا ھے , اسلئیے جو پی ٹی سی ایک پنشنرس ابھی تک جو پوسٹ آفسس سے اپنی ماھانہ پنشن ڈرا کررھے ھیں وہ فورن اپنا پنشن اکاؤنٹ بنک میں کھلوائیں ۔ طریقہ کار نیچے حاظر ھے
عزیز پی ٹی سی ایل ساتھیو
اسلام وعلیکم
آجکل ڈائیریکٹر آف اکاؤنٹ پوسٹ آفس ڈیپاڑٹمنٹ لاھور کا 10 نومبر 2020 کا مندرجہ زیل لیٹر ( نیچے پیسٹ ھے) بہت گردش کررھا ھے ، جس میں کہا گیا ھے ڈائیریکٹٹوریٹ اے جی پار کے حکم کے مطابق پوسٹ آفس سے گورمنٹ ملازمین ملازمین کی پنشن دینے کا سسٹم ختم کیا جارھا ھے اب ایسے تمام اپنے گورمنٹ کے ملازمین کو بنک میں کھلے ایسے سپیشل بنک اکاؤنٹ کے زریعے ھی پنشن دی جائیگی ۔ یاد رھے صرف گورمنٹ کے ریٹائیڑڈ ملازمین ھی پہلے صرف پوسٹ آفس سے ھی اپنی پنشن ڈرا کرتے تھے تو جو گورمنٹ ملازمین گورمنٹ کے ٹی اینڈ ٹی ڈیپاڑٹمنٹ سے ریٹائیڑڈ ھوئیے یا وھاں سے پی ٹی سی اور پی ٹی سی ایل میں ٹرانسفڑڈ ھوکر ریٹائیڑڈ ھوئیے تھے وہ سب ھی پوسٹ آفس سے ھی اپنی ماھانہ پنشن ڈرا کرتے ھیں ۔ اسی لیٹر کے بارے میں جناب ایم ایچ اسلم سیکریٹری پاکستان ایکشن کمیٹی کا ایک وائیس میسج بھی واٹس ایپس بھی گردش کررھا ھے جس میں وہ موصوف فرما رھے ھیں کے ھم کیوں پی ٹی ای ٹی کی بات مان کر پنشن اکاؤنٹ بنک میں کھلوائیں کیونکے پی ٹی ای ٹی تو ھم کو تو گورمنٹ سرونٹ سمجھتی نھیں اور یہ سرکلر تو گورمنٹ سرونٹ کے لئیے ھے ۔ انکو پوسٹ آفس سے پنشن نھیں ملے گی ۔ میں ان موصوف کی اس منطق پر بہت حیران ھوا انھوں نے یہ سرکلر غور سے پڑھا نھیں ھے ، یہ سرکلر ڈائیریکٹر آف اکاؤنٹ پوسٹ آفس ڈیپاڑٹمنٹ لاھور کی طرف سے ھے جس میں یہ بتایا گیا ھے کے پنشن پوسٹ آفس سے دینے کا سسٹم ختم کیا جارھا ھے ۔ تو جب سسٹم ھی ختم ھوجائیے گا تو پی ٹی سی ایل کے ان پنشنروں کو پوسٹ آفس سے کیسے پنشن دی جائیگی ۔ پی ٹی ای ٹی تو پھر کیونکر پوسٹ آفس میں پنشن کی رقم بھیجی گی ۔ جہاں تک انکا یہ کہنا کے پی ٹی ای ٹی انکو گورمنٹ سرونٹ سمجھتے نھیں تو اور ھم کو گورمنٹ والی پنشن نھیں دے رھی ھے ۔ تو وہ بتائیں کے کس عدالت نے کہا کے پی ٹی سی ایل میں کام کرنے والے گورمنٹ سرونٹ ھیں ۔ مسعود بھٹو کیس [ مسعود بھٹی و دیگر بنام فیڈرگورمنٹ دیگر ۲۰۱۲ ایس سی ایم آر ۱۵۲] ، میں تو عدالت عظمی نے کہا کے یکم جنوری 1996 کو کارپوریشن سے کمپنی ٹرانسفڑڈ ھونے والوں پر گورمنٹ کے سرکاری قوانین لاگو ھوں گے یعنی وہ قانون جو گورمنٹ نے سول سرونٹ ایکٹ 1973 کے تحت بنائیے ھیں [وھی جو سول سرونٹ گورمنٹ آف پاکستان کے بھی قوانین ھے۔] ، اور انکی اس کے خلاف رویو اپیل 19 فروری 2016 کو خارج کرتے ھوئیے [ پی ٹی سی ایل ودیگر بنام مسعود بھٹی و دیگر 2016SCMR1362 ] ۵ رکنی سپریم کوڑٹ کے بینچ نے صاف طور پر کہہ دیا کے ٹرانسفڑڈ ھونے والے ملازمین سول سرونٹ نھیں مگر انپر سول سرونٹ ایکٹ 1973 سول سرونٹ کے سروس ٹرمز اینڈ کنڈیشنس میں دئیے گئیے قوانین جو سیکشن 2 سے سیکشن 22 تک ھیں وھی لاگو ھونگے اور انکی پی ٹی سی کی طرف سے خلاف ورزی پر ، ایسے پی ٹی سی ایل ملازمین کو یہ اختیار ھو گا وہ انکے خلاف آئین کے آڑٹیکل 199 تحت ھائی کوڑٹوں سے رجوع کرسکتے ھیں [ یاد رھے یہ اختیار صرف اور صرف سول سرونٹ کو ھی ھو تا ھے اور کسی کے ملازمین کو نھیں ]۔ پی ٹی ای ٹی نے تو عدالت کے سپریم کوڑٹ کے 12 جون 2015 کے فیصلے کے تحت صرف 343 ایسے پی ٹی سی ایل پنشنرز پٹیشنرز کو گورمنٹ والی پنشن ادا کی تو کیا بقول ایم ایچ اسلم وہ ھی صرف گورمنٹ سرونٹ تھے جنکو گورمنٹ والی پنشن دی گئی ھے ۔ یہ تو پی ٹی ای ٹی کی ھٹ دھرمی کے وہ باوجود ھائی کوڑٹوں کے ایسے فیصلے پر یہ گورمنٹ والی پنشن نھیں دے رھی ھے ۔
رھا پنشن کو بنک اکاؤنٹ سے دینے کا مسعلہ تو اسکے لئیے آپ سب لوگوں کے لئیے گوش گزارش کے ھے کے
6 مئی 2011 کو سٹیٹ بنک کے ایک سرکلر کے مطابق گونمنٹ کی پنشن بنک سے بھی ڈرا کی جاسکتی ھے اور اسکے لئے ہر پنشنر کو اپنا پنشن بنک اکاؤنٹ کھولنا ھوگا اس طریقے کے مطابق جسکا اس سرکلر میں زکر ھے [ اسکا طریقہ کار سٹیٹ بنک اور پی ٹی ای ٹی کی اپنی ویب سائیٹ پر موجود ھے ]۔ اس سلسلے پی ٹی ای ٹی نے ھر پنشنر کو لیٹر لکھ کر یہ ایڈوائس دی کے وہ اپنا پنشن بنک اکاؤنٹ کسی بھی بنک کھول کر انکو مطلع کریں تو وہ بجائیے انکی پنشن پوسٹ آفس [ یاد رھے یہ پوسٹ آفس وھی ھوتا تھا جو ریٹائڑڈ ھونے والے پنشن فارم میں لکھ کر بھجواتے تھے ] میں بھیجنے کے اس مطلقہ بنک میں بھیجدیں گے جس میں اس پنشنر کا پنشن بنک اکاؤنٹ ھو گا ۔ لیکن پی ٹی سی ایل پنشنروں نے اس پر بہت کم توجہ دی اور اکثریت اب بھی پوسٹ آفس سے ھی پنشن ڈرا کررھی ھے ۔ اب جبکے ہوسٹ آفس سے ھی یہ پنشن دینے کا سسٹم ھی ختم کیا جارھا ھے تو ایسے لوگوں کو ، جو اب ھی پوسٹ آفس پنشن ڈرا کررھے ھیں انکو اب کیسے پنشن ملے گی ؟؟۔ ظاھر ھے جب تک وہ اب ایسا پنشن اکاؤنٹ بینک میں نھیں کھولیں گے تو انکو پنشن نہیں ملے گی ۔ اسلئیے پی ٹی ای ٹی کی طرف سے ھر ایک ایسے پنشنر جو خطوط آرھے ھیں کے وہ فورن بنک پنشن اکاؤنٹ کھلوائیں ورنہ انکی پنشن بند ھو جائیگی ۔ اس کا مطلب یہ نھیں ھو گا کے آپکی پنشن ختم ھو گئی ۔ [یاد رکھیں قانونی طور پر جب آپکی ریٹائیرمنٹ پر جو پنشن سیکشن ھو جائی وہ کبھی ختم یا کم نھیں ھوسکتی ۔ کم صرف اس صورت میں ھوسکتی کے اگر پنشن لینے والا یا والی کو کسی کریمنل کیس میں سزا ھو جاتی ھے تو صرف اس صورت میں اسکی پنشن کم ھوسکتی ھے اور وہ بھی مجاز اتھاڑٹی کا اختیار ھوتا ھے کے وہ کتنی کم کرے] ۔ تو جب بھی اپنا پنشن بنک اکاؤنٹ کھول کر۔ ڈائیریکٹر پنشن لاھور یا جنرل منیجر پی ٹی ای ٹی اسلام آباد کو مطلع کریں گے ، تو انکو انکی رکی ھوئی پنشن اور ماھانہ پنشن بھی بنک سے ملنا شروع ھو جائیے گی ۔ اسلئیے بہتر جن لوگوں نے ابھی تک پنشن بنک اکاؤنٹ نھیں کھلوایا وہ فورن کھلوالیں ۔ کافی لوگ میرا مشورہ اکاؤنٹ کھولنے کے لئیے اکثر مانگتے ھیں میں اپنی مثال دیتے ھوئیے انکو فورن کھولنے کا مشورہ دیتا ھوں ۔ اس میں بیحد فائیدہ ھے ۔ ایک تو آپکے بنک جب بھی پنشن آتی ھے آپکو فورن بنک سے ایس ایم ایس آجاتا ھے اور آپ جب بھی چاھیں کہیں سے بھی یہ پنشن کی رقم کسی بھی بنک کے اے ٹی ایم سے نکال سکتے ھیں ۔ بس آپ کو ھرسال چھ ماہ میں جون اور دسمبر کے پہلے ھفتے میں بنک میں اپنا لائیو سرٹیفیکیٹ جمع کرانا ھوگا جو بنک منیجر دستخط کردے گا ۔ دو لائیو سڑٹیفیکیٹس سائین کرائیے گا ایک بنک کے لئیے اور دوسرا جنرل منیجر پی ٹی ای اسلام آباد پی ٹی ای ٹی ٹیلی ھاؤس ماوہ ایرئیہ G-10/4 کشمیر رو ڈ اسلام یا ڈائیریکٹر پنشن پی ٹی ای ٹی موج دریا روڈ لاھور، ایڈریس پر بزریعہ ٹی سی ایس بھیج دیں ۔ اگر آپ نے بنک میں یہ وقت سڑٹیفیکیٹ وقت پر جمع نھیں کرایا تو آپکا بنک پنشن اکاؤنٹ بند ھو جائیے گا اور آپ کو پھر نئیے سرے سے کھلوانا پڑے گا اور اگر آپنے جی ایم پی ٹی ای ٹی یا ڈائیریکٹر پنشن پی ٹی ای ٹی لاھور کو نھیں بھیجا تو آپکی پنشن خود بخود رک جائیےگی ۔ انھوں نے ایسا سسٹم کر رکھا کے وقت پر لائیو سڑٹیفیکیٹ نہ ملنے پر پی ٹی ای ٹی کا کمپیوٹر سسٹم خود بخود پنشن روک دے گا اور پھر یہ سڑٹیفیکیٹ ملنے پر کھولے گا۔ میں اسلئیے یہ آپ کو سب کچھ یہ بتا رھا ھوں میں اس قسم کے دونوں مسعلے کی وجہ سے مشکلات سے ھمکنار ھو چکا ھوں ۔ میرا پنشن اکؤںٹ بھی بند ھوگیا تھا اور ایک دفع پنشن بھی رک چکی ھے میرا مشورہ یہ ھے کے بہتر یہ ھوگا آپ سبکے لئیے کے اپنا پنشن بنک اکاؤنٹ الائیڈ بنک یا اسکی کسی برانچ میں کھلوائیں ۔ کیونکے پی ٹی ای ٹی کا پنشن فنڈ اکاؤنٹ بھی الائیڈ بنک میں ھے تو وہ فورن آسانی سے آپکے بنک اکاؤنٹ میں رقم فورن ٹرانسفر کردیں گے ۔ اگر کوئی اور بنک ھوگا تو اللائیڈ بنک والے آپکی پنشن پہلے اس بنک کی میں سینٹر میں بھیجیں گے تو پھر وہ بنک سینٹر آپکی پنشن اکاؤنٹ والے بنک برانچ میں بھیجے گا اور اسطرح اکثر کافی دیر سے پنشن ملے گی ۔ میں نے ایسا پنشن بنک اکاؤنٹ چھ سال پہلے ھی نومبر 2014 فیصل بنک برانچ سٹیلائیٹ ٹاؤن میں کھولا تھا جب مجھ ھمیشہ پنشن دیر سے پنشن ملنے احساس ھوا تو میں نے پی ٹی ای ٹی کے جنرل منیجر کے پی اے کے مشورے سے الائیڈ بنک کی برانچ ، جو میرے گھر سے دس منٹ کے فاصلے پر تھی ، 2016 میں اکاؤنٹ کھولا اب میرے اس اکاؤنٹ میں ھر مھینے کی 27 یا 28 تاریخ کو لازمن پنشن آجاتی اور بنک بزریعہ ایس ایم ایس مجھے مطلع کردیتا ھے ۔
تو تمام پی ٹی سی ایل پنشنروں سے میری گزارش ھے کے وہ ایم اسلم کی باتوں میں بلکل نہ آئیں یہ تو آپ سبکو بیحد غلط مشورہ دے رھا ھے اس سے آپکا بہت نقصان ھوگا اور 15 دن کے اندر اندر یہ پنشن بنک اکاؤنٹ کھلوائیں ورنہ انکو بعد میں بیحد تکالیف ھوجائیں گی کیونکے 15 دن بعد پوسٹ آفس سے پنشن ملنے سے سسٹم ختم ھو جائیے گا ۔
جیسا کے میں نے اوپر نوٹ میں کہا ھے جو بھی یہ آڑٹیکل پڑھ رھا ھے وہ تمام اپنے دوست پی ٹی سی ایک پنشنروں کو ضرور بضرور یہ شئیر کریں تاکے وہ لاعلمی میں پنشن سے عارضی طور پر محروم نہ ھوجائیں ۔ بہت بہت شکریہ
واسلام
محمد طارق اظہر
ریٹائیڑڈ جنرل منیجر ( آپس) پی ٹی سی ایل
راولپنڈی
16-11-2020
Comments