Article-146.[ Regarding Contempt of Court Case hearing on 2nd June 2021 in IHC]
Crl. Org No 139/ 2021 In [WP- 1875/2016] توھین عدالت کا کیس پی ٹی سی ایل کے خیبر پختون خواہ سے تعلق رکھنے والے چار پی ٹی سی ایل ملازمین , نور ولی خان ، محمد افسر خان ، فاضل علی اور محمد قاسم ( یہ سب گریڈ گیارہ تک کے ملازمین تھے ) نے 2016 میں , راجہ ریاض کیس میں سپریم کوڑٹ کی فیصلے کی بنیاد پر ایک رٹ پٹیشن نمبر WP-1875/2016 دائیر کی تھی کے انکو بھی گورمنٹ کی اعلان کردہ تنخواہ اور دیگر الاؤنسس دئیے جائیں جیسا کے راجہ ریاض کو دئیے گئیے ھیں ۔ اس مقدمہ کا فیصلہ سابق جج محترم جسٹس شوکت صدیقی صاحب نے پٹیشنرز کے حق میں , 30 نومبر 2016 کو صادر فرمایا اور انکو گورمنٹ کی اعلان کردہ تنخواہ اور الؤنسس وغیرہ ، ۱۵ دن میں ادا کرنے کا حکم دیا تھا ۔ انھوں نے اس فیصلے کی بنیاد محمد ریاض بنام فیڈریشن آف پاکستان و دیگران نمبر 2015SCMR1783 کو بنایا۔ محمد ریاض کو لوگ راجہ ریاض کے نام سے جانتے ھیں ۔ پی ٹی سی ایل اسلام آباد ھائی کوڑٹ میں اس فیصلے کے خلاف انٹرا کوڑٹ اپیلُ دائیر کردی جو ڈبل بینچ نے 19 ستمبر 2018 کو خارج کردی ۔ اور سابق جج محترم جس...