Regarding journey and arrival in Canada
آمد کنیڈا
اسلام علیکم ھم لوگ بروز جمعہ 29 جولائی پی آئ اے کی فلائیٹ نمبر 781 سے ٹورنٹو کنیڈا کے لئے روانہ ھوئیے ۔ جہاز کی روانگی کا ٹائیم 10 بجکر 55 منٹ تھا۔ مگر بارش کی وجہ سے جہاز آدھا گھنٹے لیٹ روانہ ھوا۔ اسلا م آباد سے ٹورنٹو تک کی فلائیٹ کا ٹائم 14 گھنٹے کے قریب تھا۔ پی آئی اے سے کنیڈا جانے کا فائدہ صرف یہ ھے کے اسکی ڈائیریکٹ فلائیٹ ھوتی ھے ۔ورنہ اور اسکے سوا پی آئی اے سے جانے کا کچھ بھی فائدہ نھیں ۔ اسکے تمام ٹی وی سیٹ ھمیشہ سے خراب پڑے ھیں مسافر اپنا وقت گزارنے کے لئیے جو انٹرٹینمنٹ حاصل کرنا چاھتے ھیں وہ کبھی نھیں کرسکتے ۔ میں نے ، سجاد نے اور پوتے میخائیل نے اپنے آئی پیڈوں پر یو ٹیوب اور Netflix سے پہلے سے موویز ڈاؤن لوڈ کر رکھی تھیں ۔ جو انٹرنیٹ کے بغیر دیکھی جاسکتی تھیں جن کو دیکھ کر وقت پاس کیا ۔ میں نے شروع کے دوگھنٹے اور درود شریف اور وظائف پڑھنے میں گزارے ۔ اسکے بعد ڈاؤن لوڈڈ اسلامک موویز دیکھیں جس میں The Message بھی شامل تھی اسلئیے آخری چھ گھنٹے آسانی سے گزر گئیے ۔ جہاز کی روانگی کے ایک گھنٹے بعد ھم کو لنچ سرو کیا گیا ۔ جو نھایت ھی بد زائقہ تھا۔ ابلے ھوۓ چاول اور چکن گیریبی جس میں چند نھایت چھوٹے چکن پیس تھےاور ساتھ میں صرف دھی ۔ سویٹ میں کھیر تھی جو بھی نہایت بدزائیقہ تھی، جو میں نے دو تین چمچے کھاکر چھوڑدی ۔ اسکے ساتھ چائیے بھی دی گئی تھی جسکو آپ کچھ اچھی کہہ سکتے ھیں ۔ راستے کا سفر نہایت ھموار رھا بس ایک دو دفعہ موسم کی خرابی کی وجہ سے نا ھموار ھوا ۔ لنچ کے تین گھنٹے بعد چائیے سرو کی گئی ساتھ میں دیا جانے والا کیک پیس اور ایک سینڈ وچ تو مجھ سے کھایا ھی نھیں گیا نہایت بدزائیقہ۔ ٹورنٹو پہنچے سے تین گھنٹے قبل رات کا ڈنر دیا گیا جو وھی تھا جو لنچ میں تھا ماسوائیے سویٹ ڈِش کے جسمیں ایک کیک دیا گیا تھا۔ میں نے صرف دو چمچے انکے ھوئیے چاول کھاکر چھوڑ دیا۔ [دوسری ائیر لائنوں ھمیشہ لنچ اور ڈنر مختلف ھوتا ھے۔ میں جب امارت ائیر لائین سے 2006 میں لندن گیا تھا سجاد کی ماسٹر ڈگری لینے کے سلسلے آکسفورڈ یونیورسٹی کنویکیشن کے سلسلے میں ، تو انھوں نے انھوں نے دو بار کھانا دیا تھا جو مختلف تھا ۔ درمیان میں انھوں نے آئس کریم بھی سرو کی تھی۔ کیا بات تھی اس ائیر لائینز کی اسکے تمام ٹی وی سیٹ کام کررھے تھے اور میں اس ہر دو انڈین فلمیں بھی دیکھیں تھیں ۔کل آٹھ گھنٹے کا دوبئی سے سفر تھا ۔ جو معلوم تک نھیں ھوا۔ ھماری ائیر لائینز کو اس مقام تک پہنچنے میں ابھی کافی وقت لگے گا ] کنیڈا کے وقت کے مطابق شام 4 بجے بروز جمعہ 29 جولائی ھمارے جہاز نے ٹورنٹو کے پرسٹن ائیر پوڑٹ YYZ پر لینڈ کیا اسوقت پاکستان میں بروز ھفتہ 30 جولائی رات کے ایک بج رھے تھے ۔ یہ ائیر پوڑٹ بہت بڑا ھے اور امیگریشن کی طرف جانے میں کافی وقت لگتا ھے ۔ میرے اور بیگم صاحبہ کے لئیے وھیل چئیر ز کی گئیں تھیں ۔ ھماری وجہ سے سجاد اور فیملی کو بھی گاڑی میں بیٹھکر امیگریشن کی طرف سے لے جایا گیا۔ امیگریشن کی جگہ پر بجائیے اسٹاف امیگریشن کرنے والی سینکڑوں مشینیں دیکھیں ۔جو لوگو کو فٹافٹ امیگریشن کرکے فارغ کررھی تھیں۔[ ایسی امیگریشن مشینوں کی فوٹوز جو پرسٹن ائیرپوڑٹ پر لگی تھیں، آپ لوگوں کی معلومات کے لئیے میں نے نیچے پیسٹ کردی ھیں ] وھاں کافی رش تھا ۔ لوگ قطار میں کھڑے ان امیگریشن مشینوں کے زریعے اپنا امیگریشن کرا رھے تھے۔ ھر ایک کو کلئر کرنے کا ٹائیم ایک سے ڈیڑھ منٹ تھا ۔ جبکے نارمل طریقے سے ھر ایک کی کلیئرنس پر دس سے پندرہ منٹ بلے اس سے بھی زیادہ لگ جاتے تھے ۔یہ مشینیں پہلے آنے والے مسافر کا پاسپوڑٹ مکمل اسکین کرتی ھیں اور پھر اسکا فوٹو کھینچ کر کلیئرنس چٹ پرنٹ کرکے دیتی ھیں جس پر اس میں اسکا فوٹو اور پاسپوڑٹ پر دی گئی ساری معلومات پرنٹ ھوتی ھیں ۔ وھیل چئیرز پر آنے والے مسافروں اور انکے ساتھ آنے والوں کے لئیے ایک الگ جگہ مشینیں لگی تھیں ۔ وھاں پر رش بہت ھی کم تھا ، اسلئیے ھم کو جلد موقع مل گیا معلوم ھو کے جو لوگ وھیل چئرز پے آتے انکا انکے ساتھ آنے والوں کے لئیے یہ امیگریشن مشینیں لگائی گئیں تھیں ۔ پہلے ھم سب کے پاسپوڑٹ اسکین کئیے اور پھر ھر ایک کے فوٹو کھینچ کر ایک لسٹ نکال کر دے دی جسمیں سبکے particulars اور فوٹوز لگے تھے۔ سب سے پہلے سجاد کا نام تھا کیونکے ھم اسکے ساتھ آئیے تھے۔ سجاد نے ھم سب کی انٹری سفر کرنے سے 24 گھنٹے پہلے ، کنیڈین گورمنٹ کی طرف سے مہیا کی ھوئی Travel App کی ھوئی کو اپنے موبائیل پر ڈاؤن لوڈ کر کے اس میں اسکے ساتھ سفر کرنے والوں کے تمام particulars کی انٹری کردی تھی۔ کنیڈا سفر کرنے والوں کے لئیے یہ بہت ضروری ھے کے Treval App اپنے موبائیل پر ڈاؤن لوڈ کریں چلنے سے 24 گھنٹے پہلے اپنے تمام particulars کی انٹری کردیں خاصکر covid کے بارے میں کے کب لگوائی اور کون سی لگوائی ۔ اگر آپ یہ نھیں کریں گے تو آپ کنیڈا ٹریول نھیں کرسکتے۔ ھم پانچ لوگوں کا چھ منٹ میں امیگریشن ھوگیا ۔جو لسٹ امیگریشن مشین نے ھماری نکالی تھی اسکو امیگریشن مشینوں کے روم سے نکتے ھوئیے کاؤنٹر بیٹھے ھوئیے سٹاف کو پاسپوڑٹ کے ساتھ دکھانا ھوتا ھے۔ وھیل چئیرز اسکے ساتھ آنے والوں کے لئیے الگ کاؤنٹر تھا اسلئے ھم کو جلد وھاں سے نکلنے میں آسانی ھوئی ۔ اسٹاف نے سجاد سے Travel Apps کا پاس وڑڈ مانگا اور اس میں دئیے گئیے ھمارے نام اور particulars چیک کئیے پھر تمام نام اس امیگریشن مشین کی لسٹ سے چیک کئیے ۔ پھر ھر پاسپوڑٹ چیک کیا اور اسپر انٹری کی مہر لگائی اور ساتھ اس لسٹ پر بھی لگائی جو سامان لینے کے بعد ائیرپوڑٹ سے نکلتے ھوئیے اسٹاف کو دینی پڑٹی جو مسافروں کو لسٹ کے مطابق گن کر جانے کی اجازت دیتا ھے اور لسٹ اپنے پاس رکھ لیتا ھے۔ ھمارے سامان آنے میں دوگھنٹے سے زیادہ لگ گیا۔ رش بہت تھا سامان آنے میں بہت دیر لگی ۔ باھر ھم کو اٹاوہ لے جانے کے لئیے ایک بڑی گاڑی موجود تھی جو سجاد پہلے سے بک کرا رکھی تھی۔ ٹھیک شام چھ بجکر 20 ھم اٹاوہ کے لئیے روانہ ھوئیے ۔ اٹاوہ جو کنیڈا کا دارلخلافہ ھے اسکا فاصلہ تقریبن ٹورنٹو سے اتنا ھی ھے جتنا اسلام آباد سے لاھور۔ راستے میں ایک گھنٹے سفر کے on route میں ڈیڑھ گھنٹے قیام کیا۔ بھوک سخت لگی تھی اسلئیے حلال برگرز کھائیے اور کولڈ ڈرنک پی اور تھوڑا سا ریسٹ بھی کیا اور وھاں سے روانہ ھوئیے کوئی رات کے آٹھ یا سوا آٹھ بجے کا ٹائیم تھا جب ھم وھاں سے روانہ ھوئیے تھے۔ رات گیارہ بجکر 45 منٹ پر [ بمطابق پاکستانی وقت 30 جولائی صبح 8 بجکر 45 منٹ پر ] اپنی منزل مقصد اٹاوہ پہنچے ۔ سجاد کا نہایت خوبصورت گھر Kanta Ottawa میں واقع ھے۔ جیٹ لاک لگا تھا اسلئیے نیند نھیں آئی ۔ جب صبح ھوئی تو نو بجے کے بعد نیند آنا شروع ھوئی کیونکے یہ پاکستان میں رات کا وقت اور سونے کا ٹائیم تھا۔ یہ بڑی مصیبت رھی یہاں دن کو نیند آتی تھی اور رات کو جاگنا پڑتا بڑی مشکل سے اس عادت کو چھوڑنے کی کوشش کررھا ھوں اور دن کو زبردستی جاگ کر گزارتا ھوں تاکے رات کو نیند آسکے ۔ ابھی تک کوئی خاص آفاقہ نھیں ھوا۔ اسوقت جب میں یہ تحریر کررھا ھوں یہاں بدھ شام کے ساڑھے سات بجے ھیں اور ابھی عصر کا ٹائیم ھے۔لیکن مجھ پر غنودگی کا غلبہ ھے ۔ کیونکے پاکستانی وقت اسوقت صبح کے ساڑھے چار بجے ھیں اور دن جمعرات کا ھے۔ یہاں مغرب کی آزان سورج غروب ھونے کے بعد رات آٹھ بجکر 35 منٹ پر ھوتی ھے اور عشا کی آزان رات دس بجکر 15 منٹ پر۔ یہاں کوئی بھی مسجد قریب نھیں ھے ۔ آئی پیڈ پر اٹاوہ میں آزان کے اوقات والی ایپس ڈاؤن لوڈ کر رکھی ھے ۔ اور اسی کی آزان کے مطابق نماز ادا کرتا ھوں۔
انشاللہ آپ لوگوں کے ساتھ فیس بک پر رابطہ رھے گا۔
واسلام
محمد طارق اظہر
اٹاوہ کنیڈا
بتاریخ بدھ ۳ اگست ۲۰۲۲
-- Sent from Rawalpindi Pakistan via iPad
Comments