Article-229 [ Regarding HSCP order of dated 10th July 2025]
Article-229 موضوع : PTET نے سپریم کوڑٹ کے 10 جولائی 2025 کے اپنے خلاف فیصلے کے خلاف رویو پٹیشنیں دائیر کرنا۔انکی یہ تمام CRPS مسترد ھوجائیں گی انشاللہ ۔کیونکے جو انھوں سوالات اٹھائیے ھیں وہ عدالت پہلے انکا جواب دے چکی ھے۔ عزیز پی ٹی سی ایل ساتھیو اسلام وعلیکم جیسا کے آپ سب جانتے ھی ھوں گے کے 10 جولائی 2025 سپریم کورٹ آف پاکستان نے اس فیصلے (جو CA No. 1509/2021 سے متعلق ہے اور جولائی 2025 میں جاری ہوا) میں واضح طور پر کنفرم کیا ہے کہ ٹی اینڈ ٹی میں کام کرنے والے تمام ملازمین سول سرونٹس کی کیٹیگری میں آتے تھے، کیونکہ ان کی تنخواہ اور پنشن سول سرونٹس ایکٹ 1973 کے تحت دی جاتی تھی۔ جب یہ ملازمین یکم جنوری 1991 کو کارپوریشن (پی ٹی سی) میں منتقل ہوئے تو کارپوریشن نے ٹی اینڈ ٹی کے رولز اپنا لیے، جس کی وجہ سے انہیں بھی سرکاری تنخواہ اور پنشن دی جاتی رہی، اور جو کارپوریشن میں بھرتی ہوئے ان پر بھی سول سرونٹس ایکٹ 1973 کے تحت نافذ قوانین ہوئے، جس میں سرکاری تنخواہ، پنشن اور اضافے شامل تھے۔ اسی طرح، جب یہ سب یکم جنوری 1996 کو کمپنی (پی ٹی سی ایل) میں منتقل ہوئے تو انہی قوانین کا اط...