Clarification

                            "CLARIFICATION"

عزیز پی ٹی سی ایل کے ساتھیو
                                                         اسلام وعلیکم 
میں نے اپنے ( Article-23(15-7-16 کے ساتھ آپ سب لوگوں کی رھنمائی کے لئے جو Pays and Pension Calculation اور Appeal/Notice کے Performas لگایا ھےوہ ھر "پی ٹی سی ایل employee " کے لئے ھے چاھے وہ اس وقت بھی پی ٹی سی ایل میں کام کررھا ھے یا نھیں یعنی وہ ریٹائیر ھوچکا ھو ، استعفی دے چکا ھو یا نوکری سے برخاست کردیا ھو یا اور کسی اور وجہ سے پی ٹی سی ایل چھوڑ گیا ھو 
 "مگر صرف شرط یہ ھے" یا تو وہ ٹی اینڈ ٹی میں گورنمنٹ رولز مطابق ریگولر appoint ھوا ھو یا پی ٹی سی میں بھی گورنمنٹ رولز کے تحت ريگولرز appoint ھوا ھو اور پھر "یکم جنوری 1996 " کو پی ٹی سی سے ٹرانسفر ھو کر "پی ٹی سی ایل کا یکم جنوری  1996"سے ملازم بن گیا ھو اور اس طرح مسعود بھٹی کیس میں سپریم کوڑٹ کا فیصلہ کے مطابق ایسے  پیٹی سی ایل کے ملازم  پر حکومت باکستان کے سول ملآزمین والے Statutory Rules لاگو ھوں گے . بس   ۱) ایسے ھر پی ٹی سی ایل کے کے ملازم کو جو پی ٹی سی ایل میں اسوقت ملازم نہ ھو اسکو یہ دیکھنا پڑے گا کے جس دن تک وہ پی ٹی سی ایل کا ملازم رھا تھا اس دن اسوقت تک کتنے گورنمنٹ والے    benefits  کے اعلانات ھوۓ تھے جو گورنمنٹ نے اپنےسول ملازمین کو دئے تھےاور انکے کتنے واجبات کی رقم تھی  اور  نے کن کن سالوں میں دئیےتھے  جو پی ٹی سی ایل اور پی ٹی ای ٹی نے  ایسےملازمین کو  پی ٹی سی ایل کو چھوڑنے کے دن تک نھہيں دئیے   یا کم دئیے تھے .   ۲) اور اسی طرح جو ملازم پی ٹی سی ایل میں اب بھی کام کرھے ھيں وہ بھی یہ دیکھيں گے  اب تک گورنمنٹ کے  کیا کیا اعلان کردا  benefits  ھیں اور کن کن سالوں میں گورنمنٹ نیں اپنے سول ملازمین کو دئیے تھے جو پی ٹی سی ایل نے نھيں دئیے یاکم دئیے  (ایسے  پی ٹی سی ایل کام کرنے والے تمام ملازمین Performa  سے "Pension "والے کالم ھرجگہ سے Delete  کردیں) .
 
جن ایسے   تمام پی ٹی سی ایل کے ملازمین کو پی ٹی سی ایل سے ريٹآئیرنگ کے  وقت پنشن نھیں دی گئی تھی ما سوائےان  ایسے پی ٹی سی ایل کے   جن کو پی ٹی سی ایل کی سروس سے dismiss کردیا گیا ھو (قانون کے تحت dismiss ھونے والے ملازم کو پنشن نہیں ملتی )  وہ سب  (بغیر پنشن والے) بھی Pension کا کالم بھی  ضرور بھریيں یعنی وہ کالم نمبر 5  بھریں گے(  کالم  نمبر 5 اسلئے ھےکے کتنی ھر مہینے  پنشن کی ما ہانہ رقم گورنمنٹ کے حساب سے ھونی چاھئیے تھی  )    اسی طرح کالم نمبر 7 بھی بھریں گے ( کالم نمبر7   ٹوٹل ۱۲ماہ کی سال بہ سال پنشن کی رقم کی بابت ھے )  اور کالم نمبر 8 میں پنشن کی رقم کی جگہ " 0"  بھریں گے    [کیونکے پی ٹی سی ایل نے انکو کوئی پنشن نھیں دی تھی جبکے Statutory Rules کے مطابق جو سول سرونٹ ایکٹ 1973 کی  میں Terms & Conditions of Service کے سیکشن (1)19 میں درج ھے کے "  سول ملازم کو "ریٹائیرمنٹ پر پنشن یا گریجویٹی دی جآۓ گی" دوسرے  پنشن دینے کی مدت کا دس سال سے بیس سال کنے کرنے کا پی ٹی سی ایل کو کوئی بھی قانونی اختیار نھہیں تھا [( کیوں ؟ میں نے اس کی تفصیل بہت دفعہ اپنے آڑٹیکلز میں کئی دفعہ لکھی .اس آڑٹیکل 23 میں بھی کچھ لکھی ھے)]  اور پھر یہ کالم 9 بھریں گے کے پی ٹی سی ایل  اور پی ٹی ای ٹی  ٹوٹل سال بہ سال  واجبات کی کتنی رقم دینی ھوگی (کالم نمبر 9 ٹوٹل واجبات کی رقم دینے کے متعلق ھے).

مجھے یہ اوپر clarification  ایسے نان پنشنرز کی وجہ سے دینی پڑ رھی ھے جن کو پنشن دینے کی قانونی مدت ھونے کے با وجود انکو وی ایس ایس میں ریٹآئرمنٹ پر پنشن نہیں دی گئی تھی اور وہ مجھ سے سے سوال کررھے ھیں کیا انکو بھی پنشن والا پرفارمہ فل کرنا چاھئے یا نہیں . میں ان سب پر واضح کرنا چاہتا ھوں انھوں نے جو پھلے اپیل  میرے ھی مشورے پر ھی کی تھی   [کے انکو انکی قانونی پنشن دی جائے جو پی ٹی سی ایل نے وی ایس ایس کا پیکج دیتے ھوۓ پنشن کی دینے کی کم سے کم مدت جو گورنمنٹ کے پنشن دینے کے سول ملازمین کے قانون میں دس سال ھے ، ان پی ٹی سی ایل والوں نے بیس سال کردی تھی جسکاپی ٹی سی ایل والوں کو کوئی بھی قانونی اختیار نہیں تھا]     وہ پنشن دینے کے لئے تھی .  اور یہ کلیم کا پرفارمہ جو اب اپیل کے ساتھ انکو بھیجیں گے اس میں کل اب تک انکی پنشن کی واجبل ادا رقم کے  ادا کرنے کے بارے میں ھے انکے پچھلے تنخواہ، آلاؤنسس کے علاوہ. اسلئے وہ بھی متزبزب ھونے کے بجائے اس کلیم کے پرفارمے کو اپنی اپیل کے ساتھ ضرور بضرور بھیجیں  جسطرح میں نے آڑٹیکل  ۲۳ میں لکھا ھے اس انکا کیس اور پختہ ھوجائے گا.

لوگ مجھ سے مسلسل رابطہ کرکے  یا میرے نمبر "8249598-0300 " پر اپنا ای میل ایڈرس SMS اپنے نام ساتھ کرکے  یہ دونوں پرفارمے منگا رھے ھيں اور جسکی بھی ای میل مجھکو مل رھی ھے اسکو یہ پرفارمے بھجوارھا ھوں . "yahoo" والے ای میل ایڈرس پر بھیجنے والی ای میلیں نہیں جا رھی ھیں اور مجھکو non delivery کے میسج آرھے . تو ایسے لوگ مجھکو کو اور کو ئی ای میل ایڈرس بھیجیں اگر "gmail " کا ھو تو بہت اچھا ھے.
واسلام
محمد طارق اظہر
 اتوارصبح چار بجے
17جولائی16



--
Sent from Rawalpindi Pakistan via iPad

Comments

Popular posts from this blog

Article-173 Part-2 [Draft for non VSS-2008 optees PTCL retired employees]

.....آہ ماں۔

Article-170[ Regarding Article -137 Part -1 in English]