Article -97 [Regarding Registration of PTCL Ex Employees in EOBI ]
Article-97
ای او بی آئی (EOBI) کی Adjudication Authority کے احکامات کے مطابق پی ٹی سی ایل کے وہ سابقہ ملازمین جو جو یکم جنوری 1996 کو پی ٹی سی ایل کا حصہ تھے جنکی قانون کے مطابق پی ٹی سی ایل نے بروقتEOBI میں رجسٹریشن نہیں کروائی ۔ ۔ ۔ اب انکا کیا لائحہ عمل ھو نا چاھئیے
عزیز پی ٹی سی ایل ساتھیو
اسلام و علیکم
مجھے بہت سے پیغام موصول ھورھے ھیں کے اب کے اب یہ سابقہ پی ٹی سی ایل ملازمین جو یکم جنوری کو پی ٹی سی ایل کا حصہ تھے اور بعد ریٹائیڑڈ ھوتے رھے یا کسی وجہ سی پی ٹی سی ایل کو چھوڑتے رھے وہ اب کیا کریں ۔ میں نے اس بارے میں اپنے آڑٹیکل 96 تفصیل کے ساتھ واضح کردیا تھا مگر شائید لوگ اس آڑٹیکل میں اسکی طوالت ھونے کی بنا پر پڑھ ھی نہ سکے یا ان کی سمجھ میں نہیں آیا ۔ بحرحال جو کچھ اس بارے میں میں نے لکھا وہ ھی صرف دوبارا مندرجہ زیل پیسٹ کردیا ہے۔اسے تو آپ لوگ غور سے پڑھ لیں۔
"ایک بات اور نوٹ فرمالیں اس حکم میں عدالت نے لفظ " متاثرین ملازمین ( aggrieved employees) استعمال کیا ہے نا کے شکایات کنندگان یا اپیل کنندگان ۔اسلئے اب ایسے سب سابقہ پی ٹی سی ایل ملازمین جو یکم جنوری 1996 سے لے کر30 جون 2012 تک یا اس سے پہلے تک پی ٹی سی ایل میں ملازمت کرتے رھے تھے ان سب کا ڈیٹا اور کنٹری بیوشن کی رقم پی ٹی سی ایل سے وصول کرکے ان رجسٹریشن کاڑڈ ایشو کرنا تاکے یہ سابقہ ملازمین بھی EOBIکے بینیفٹس سے مستفید ھو سکیں ، یہ سب EOBI کے لئے ایک ضروری امر بن چکا ھے، کیونکے یہ حکم اسکی کی ہی لیگل اتھاڑٹی AdjudicationAuthority نے دیا ہے اب بال اسکے کوڑٹ میں ھے اور اب وہ کیسے اس پر عمل کرتی ہے، یقینن انکے پاس ایسا کرنے کے لئی کوئی قانونی پروسیجر ضرور ھوگا ۔ میں یہ سمجھتا ھیں کے ایسا ھر پی ٹی سی ایل کا سابقہ ملازم اپنی مکمل CV کے ساتھ شناختی کاڑڈ کی کاپی بمعہ اس EOBI کی عدالتی حکم کی کاپی لگا کرکے کب سے ٹی اینڈ ٹی یا پی ٹی سی میں ملازم ھوا اور یکم جنوری 1996 کو پی ٹی سی ایل میں ٹرانسفڑڈ ھوکر اسکا ملازم بنا ۔ اور وہ کس عمر میں ریٹائیڑڈ ھوا / وی ایس ایس لیا/ استعفی دیا / نکال دیا گیا۔ پوسٹ ، گریڈ پر اور کہاں پر تھا اور ماھانہ کتنی تنخواہ لے رھا تھا ، وہ کس پوسٹ سے کہاں اور کب ریٹائیڑڈ ھوا یا اسنے چھوڑدیا یا اسکو نوکری سے نکلا دیا گیا اور اسکی آخری سیلیری ماھانہ کیا تھی وغیرہ وغیرہ، اسکا ایپملائی نمبر کیا تھا لکھ کر اور اس اتھاڑٹی کے ۲۱ فروری ۲۰۱۸ کی حکم کی کاپی لگا کر اپنے اپنے علاقے کے EOBI کے ڈسٹرکٹ آفس سے رجوع کریں ۔ انکی ویب سائیٹ www.eobi.gov.pk پاکستان کے ھر شھر انکے ڈسٹرکٹ آفسس کی معلومات موجود ہیں، وہاں سےاستفادہ کریں اور اسکے بارے صحیح معلومات کے وہ اس سے کیسے اور کسطرح استفادہ کرسکتے ھیں۔ کراچی میں انکا ھیڈ آفس ھے جو پی ای سی ایچ میں واقع ہے جسکا ایڈریس یہ ھے:
EOBI House, 190/B/1, Block-2 PECHS Karachi �Telephone Nos: PABX: 021-34328050-5
EOBI کی Adjudicating Authority کا فیصلہ اسکے کیمپ چکوال ریجن کے جج زلفقار علی Adjudicating Authority-III نے 21 فروری 2018 کو صادر فرمایا اور اسکی سڑٹیفئیائیڈ کاپی 6 مارچ 2018 کو جاری کی گئی ھے ۔ میں نے اس فیصلے کی کاپیاں نیچے پیسٹ کر رکھی ھیں رجسٹریشن کاڑڈ ملنے کی صورت میں اگر کسی مرد حضرات کی عمر ساٹھ سال کی اور خواتین کی ۵۵ سال ھوچکی ھو تو وہ EOBI آفس پنشن لینے کے لئیے مجوزہ فارمز حاصل کریں اور پنشن کے لئے کلیم داخل کریں ۔ انکا وھاں اپنا ھی ایک سسٹم اور ہیلپ ڈیسک ھوتا ھے وہ ایسے لوگوں کی مدد کرتا ھے ۔ ایسے لوگوں کو انکو صرف چھ ماہ کے پنشن کے بقایا جات ملیں گے اگرچہ انکو EOBIکی مقرر کردہ کتنا ھی عمر پر ریٹائیڑڈ ھوئیے چھ ماہ سے زیادہ کتنا ھی عرصہ ھو کیوں نہ گزر چکا ھو ۔"
مزید میں نے اس سلسلے میں EOBI کے ھیڈ آفس واقع پی سی ایچ کراچی کی طرف سے جاری کردہ سوالُنامہ اور اسکے جوابات ھائی لائیٹ کے ساتھ پیسٹ کردئیے ھیں تاکے آپ لوگوں کو سمجھنے میں آسانی ھو ۔
میں نے سپریم کوڑٹ کا یکم مارچ 2016 کا وہ فیصلہ بھی ھائی لائیٹ کے ساتھ پیسٹ کردیا ھے جس میں عدالت عظمی نے پی ٹی سی ایل کی اپیل مسترد کردی تھی اور حکم دیا تھا کے اسکو اسوقت سے رجسٹڑڈ کرایا جائیے جب سے یہ معرض وجود میں آئی ۔ لیکن پی ٹی سی ایل نے اس پر جزوی عمل کیا ان سب پی ٹی سی ایل کے سابقہ ملازمین کو EOBI میں رجسٹڑڈ نہیں کرایا جو یکم جنوری 1996 کو تو اسکے ملازم تھے مگر بعد میں اسکو چھوڑتے گئے کوئی ریٹائیڑڈ ھو گیا کوئی وفات پا گیا کسی کو نکال دیا گیا اور کوئی خود نکل گیا ۔ انھوں نے صرف ان پی ٹی سی ایل ملازمین کو ھی EOBI میں رجسٹڑڈ کرایا جو 30 جون 2012 کو بھی اس کے ملازم تھے ۔ اسکے بعد میں ایسا کوئی ملازم ریٹائیڑڈ ھوا تو اسکو EOBI کی بھی پنشن ملنا شروع ھوگئی اگر وہ ساٹھ سال کی عمر کا ھوگیا ھو اور بحیثیت ٹرانسفڑڈ ایمپلائی اسکو گورنمنٹ کی پنشن تو مل ھی رھی تھی ۔
میں سمجھتا ھوں چونکہ پی ٹی سی ایل نے سپریم کوڑٹ کے یکم مارچ 2016 کے آڑڈڑ پر جزوی عمل کیا اسکی روح کے مطابق نہیں تو پی ٹی سی ایل کے خلاف اور EOBI کو بھی پاڑٹی بنا کر، EOBI کے نان تجسٹڑڈ پی ٹی سی ایل کے سابقہ ملازمین کو مل کر کو انکے خلاف سپریم کوڑٹ توھین عدالت کا کیس بھی کرنا چاھئیے ۔ مگر اس کے لئے کسی اچھے نامی گرامی وکیل سے مشورہ لینا شرط ھے ۔ شکریہ
واسلام
طارق
24 جولائی 2019
Comments