Clerification about Article-96

کوئی سمجھاۓ انھیں ۔ ۔ ۔ کے ھم سمجھائیں کیا؟؟؟؟

عزیز پی ٹی سی ایل ساتھیو
اسلام وعلیکم
کل 22 جولائی 2019 میں نے ایک بہت اھم 
آڑٹیکل ۔ 96 لکھا کے وہ تمام سابق پی ٹی سی ایل  ملازمین جو یکم جنوری 1996 کو پی ٹی سی سیل کمپنی کی تشکیل کے وقت  اسکا حصہ تھے یعنی اس میں کام کر رھے تھے اور پھر بعد میں   ریٹائیڑ ھوکر یا اور  کسی وجہ سے بھی  پی ٹی سی ایل کا حصہ نہیں رھے ، انکو بھی EOBI کی پنشن مل سکتی ھے اس بات سے  قطع نظر کے وہ ٹرانسفڑڈ ملازمین تھے اور ان پر کمپنی میں انپر گورنمنٹ کے سرکاری قوانین لاگو ھو تھے اور انکو بھی گورنمنٹ قوانین کے مطابق گورنمنٹ کی  پنشن بھی دی جانی تھی، تو  بحیثیت کمپنی کے ملازمین  ، پی ٹی سی ایل نے انکی اور کمپنی کی اپنی تشکیل کے تیس دن کے اندر اندر  کو ان  تمام ملازمین  کو   EOBI میں رجسٹڑڈ کرانا تھی  انکا ماھانہ کنٹریبیوشن ادا کرنا  ان سب کے EOBI کے رجسٹریشن کاڑڈ ایشو کرانا انکے لئیے ایک قانونی اور ضروری امر تھا ۔ مگر پی ٹی سی ایل  EOBI خلاف litigation  میں  پڑگئی  اور کسی کو بھی وقت پر رجسٹڑڈ  نہیں کرایا جب وہ ھر عدالت سے اپنا یہ مقدمہ ھار گئی تو اسنے یکم جولائی 2012 سے صرف ان پی ٹی سی ایل کے ملازمین کو یکم جنوری  1996 سے EOBI میں رجسٹڑڈ کرایا جو حاظر سروس  تھے  انکو نہی کرایا جو جو یکم جنوری 1996 کو تو اسکی سروس میں تھے لیکن بعد میں وقتن فوقتن ریٹائیڑڈ ھوتے رھے  یا کسی وجہ سی چھوڑنے گئیے یا نکال دئیے گئیے ۔اور ان  ملازمین  کو ریٹائیڑمنٹ کے بعد گورنمنٹ کی پنشن تعمل ھی رھی ھے  اور EOBI کی بھی پنشن  بھی ملنا شروع ھوگئی اگر وہ ساٹھ سال کی عمر میں ریٹائڑڈ ھوئیے
   
پی ٹی سی ایل سے  وی ایس ایس لے کر ریٹائیڑڈ ھونے  والے 86 نان پنشنرس( پی ٹی سی ایل کے سابق ملازمین)  نے  EOBIکی عدالت[ جسکو Adjudicating Authority کہتے ھیں] یہ اپیل کردی کے انکو بھی  قاعدے کے مطابق رجسٹڑڈ کیا  جائیے تاکے انکو بھی   
بھی یہ EOBI پنشن مل سکے ۔ اس پر EOBIکی  اس عدالت نے , EOBI کو21 فروری 2019 کویہ حکم دیا کے تمام ایسے aggrieved پی ٹی سی ایل ملازمین کا ڈیٹا recover کیا جائیے اور ان سب کی کنٹریبیوشن کی رقم لے کر [یعنی پی ٹی سی ایل سے قانون کے مطابق لیا جئیے جو EOB کے  ایکٹ 1976کے سیکشن 13 میں دیا گیا ھے کے اگر کوئی آجر ( employer) یہ کنٹریبیوشن کی  رقم دینی بھول جائیے تو اس سے اسکے تمام بقایا جات پرسنٹیج  انکریز کے ساتھ وصول کئی جائیں] ان سب کو EOBI کا رجسٹریشن کاڑڈ ایشو کئیے جائیں ۔ اس عدالت کے آڈر کا حکم یہ میرے نالج میں ایک ھفتے پہلے ھی  آیا جب مجھے اس آڈر کی کاپی  موصول ھوئی اور جب مجھے یہ معلوم بھی ھوا کے ایک سال ھوچکا ھے  اور دونوں اداروں یعنی EOBI اور PTCL نے اس پر اب تک کچھ بھی عمل نہیں کیا ،اور انسے اس  پر کیسے عمل کرایا جائیے  تو اس چیز کو سمجھانے کے لئیے میں نے یہ ایک طویل آڑٹیکل96 تفصیلن لکھا کے اب کیا اور کیسے کرنا چاھئیے جسکا حکم عدالت نے دیا ۔ میری عادت ھر بات کو تفصیل سے بیان کرنے کی ھے اور میں نے یہ بات پہلے ھی اسکے شروع میں  لکھ دی تھے کے میرے اس طویل آڑٹیکل کو غور سے پڑھنے کے بعد ھی اس ہر کوئی کمنٹ کریں اگر کوئی بات سمجھ میں نہیں آتی ھو۔ لیکن افسوس سے کہنا پڑتا کے کچھ لوگوں نے بغیر پڑھے ھی اس پر کمنٹ کرنا شروع کردئیے اور اس بات کا پوچھنے لگے جس کے متعلق میں آڑٹیکل میں لکھ چکا تھا۔ بعض  نے تو منفی کمنٹس بھی دینے شروع کردئیے جسکو پڑھ  کر مجھے تو افسوس ھوا ،مگر  ایسے پڑھنے والے خاص کر نان پنشنرس وی ایس ایس آپٹیز کا dispersed  ھونا کا امر لازمی  تھا ۔
 میں یہ سمجھتا ھوں  میں  نے یہ  سب کچھ  لکھ کر اپنا ایک اھم فرض ادا کیا ھے اگر میں یہ سب کچھ تفصیلن نہ لکھتا تو میرے دل پر ایک بوجھ سا ھوتا ۔ میں چاہتا تھا کے کم ازکم ان بیس ھزار وی ای ایس لے کر ریٹائڑڈ ھونے والے نان پنشنرس کے کچھ تو آنسو پونچھ جائیں ان کو کچھ تو پنشن ملنی شروع ھوجائیے جن کو پی ٹی سی ایل انیس انیس سال تک کی نوکری کے بعد بھی پنشن نہیں دی اور جو  پی ٹی سی ایل نان پنشنرس کی وفات پاچکے ھیں   اورانکی  بیوائیں بھی اسی وجہ سے اس پنشن سے محروم ھو گئیں ھیں اس عدالتی حکم کی وجہ سے   ان بیواؤں کو بھی EOBI کی پنشن مل سکتی ھے وہ بھی میں درخواست دے کر اپنے مرحوم شوھروں کو پہلے رجسٹڑڈ کراکرخود  بھی رجسٹڑڈ ھوکر یہ EOBI کی پنشن حاصل کرسکتی ھیں ۔  تو انکو بھی وھی  اتنی ھی EOBI کے قانون کے مطابق اتنی ھی  پنشن ملے گی جو  انکے مرحوم شوھروں کو  زندگی میں ملتی [ میں بیواؤں کے بارے میں اس اپنے آڑٹیکل 96 میں لکھنا بھول گیا ۔ انکا طریقہ کار وھی ھوگا بس یہ اپنے مرحوم شوھروں انکی تمام معلومات دے کر رجسٹڑڈ پہلے کروائیں گی ].جن ٹرانسفڑڈ حاظر پی ٹی سی ایل ملازمین کو جو یکم جولائی ۲۰۱۲ کو اسکا حصہ تھے کی  ریٹائیڑمنٹ پر تو گورنمنٹ کی پنشن تومل ھی رھی ھےساتھ میں یہ EOBIکی بھی پنشن مل رھی ھے ھے اگر وہ ساٹھ سال کی عمر میں ریٹائیڑڈ  ھوئیے  ۔ اگر نہیں تو یہ EOBIکی پنشن  انکی ساٹھ سال کی عمر ھونے پرملنی شروع ھو جائیگی۔      
 جن پی ٹی سی ایل پنشنروں کو گورنمنٹ کی پنشن مل رھی ھے وہ بیشک EOBI کی اس پنشن کے لئے کوشش نہ کریں مگر وہ ان ایسی  مرحوم نان پنشنرس کی  بیواؤں کے لئیے تو ضرور کوشش کریں جو کسمپرسی کے دن گزار رھی ھیں ۔
اس آڑٹیکل 96 میں نے ایک طریقہ کار بتایا کے کسطرح EOBI سے انھی کی عدالت کے فیصلے پر جو عدالت نے انکو دیا ھے ، کیسے عمل کرایا جاسکتا ھے ۔ تو آپ سے التماس ھے کے اسکو غور سے پڑھیں اور اپنا نہیں  تو  ایسی  بیواؤں کا ھی بھلا کریں اور انکی دعائیں لیں ۔ اللہ اس نیک کام کا بہت بڑا اجر دے گا ۔ انشاللہ
واسلام 
طارق
۲۳ جولائی ۲۰۱۹

Comments

Popular posts from this blog

.....آہ ماں۔

Article-173 Part-2 [Draft for non VSS-2008 optees PTCL retired employees]

‏Article-99[Regarding clerification about the registration of the Ex-PTC employees of any capacity with EOBI by PTCL]