Article-106[ Regarding restoration of commuted pension ]

Article-106[ Regarding restoration of commuted pension ]

Commutation Table for the employees retired after 01-12-2001 is different from that table which issued on 01-07-1986. According to this table the employees retired at the age of 60 years will get their commuted portion restored after 12 years i.e at the age of 72 years.
Let us say that the pensioner receives 12.3719 years pension in advance by surrendering the commuted pension.  On expiry of 12 (rounded off) years, that advance is adjusted, and the commuted part is restored. Since advance amount involves financial benefit as interest free lump sum, hence the more years purchase is more beneficial to the pensioner.

اوپر دیا گیا ھوا مراسلہ میں نے اے جی پی آر کی سائیٹ حکومت پاکستان  سے لیا ھے۔ حکومت پاکستان کے اس فیصلے کے مطابق جو لوگ یکم دسمبر ۲۰۰۱ اور اسکے بعد ساٹھ سال کی عمر میں ریٹائیڑڈ  ھونگے انکی  عمر جب 72 کو پہنچے گی تو انکی کمیوٹڈ پنشن بحال ھو جائیگی اور جو اس سے سے پہلے ریٹائیڑڈ ھوئیے ھوں گے انکو 75 سال کی عمر کے پہنچنے پر بحال ھوگی  ۔ مطلب یہ کے اگر ایک سرکاری ملازم ساٹھ سال کی عمر میں ریٹائیڑڈ ھو تو اس کے جو سال حکومت نے پرچیز کئیے ھوئیے ھونگے 12.3719 کے حساب سے اس میں جو پورشن حکومت کمیوٹیشن پنشن کی مد میں رکھ لیا ھو گا وہ پنشنر کی 72 سال کی  یا 75 عمر پر پہنچنے پر بحال کردیا جائیے گا ۔ سپریم کوڑٹ کے حکم کے مطابق جب تک یہ کمیوٹڈ پنشن حکومت کے پاس رھے گی تو اس پر ھرسال پنشن میں دئیے جانا انکریز شامل ھوتا رھے گا اور جب یہ پنشن بحال  ھوگی  تو یہ منافع بھی ساتھ دیا جائیگا ۔ ۔ 
اگر کسی سرکاری ملازم کی ساٹھ سال عمر( جو پنشن کی عمر ھوتی ھے ) اسکے ساٹھ سال عمر کے مطابق ٹیبل کے مطابق شامل کرکے پنشن فارمولے کے مطابق جو گراس پنشن نکلے گی اسکا 65 % ماھانہ نیٹ پنشن بشمول پچھلے پنشن انکریز شامل کر کے جسکا پہلے سے حکومت نے آڈر دیا ھو ، دی جائیگی اور جو بقایا 35 % ھے وہ حکومت کمیوٹ کر لے گی اور اسکے مطابق ایک لم سم اماؤنٹ جسکو کیمیوٹیشن اماؤنٹ کہتے ھیں ادا کردے گی ۔  اور 12 سال کے بعد یہ 35 %  ریسٹوڑڈ کر کے ماھانہ پنشن میں شامل کردے گی  بمعہ اس میں جمع ھونے والا 12 سال کا ھر سال کا حکومت کا اعلان کردہ منافع شامل کردیا جائیے گا۔ 
مزید آپ سب کو سمجھانے کے لئیے میں ایک مثال آپ کے سامنے رکھتا ھوں مثلاً اگر کسی کی حکومت کے پنشن فارمولے کے مطابق اگراس کی گراس پنشن 10 ھزار روپے بنتی ھے تو اسکے 65% اسکی نیٹ پنشن ماھانہ بنے گے یعنی 6500 روپے + اور اس میں پچھلے حکومت کے دئیے ھوئیے ھر سال کے پنشن انکریزز شامل کر لئی جائیے گے ( بشرطیہ کے حکومت نے اپنے ھر ایسے نوٹیفیکیشن میں یہ بات واضح کردی ھو  کے یہ انکریز ریٹائیڑڈ ھونے والوں کو بھی دئیے جائیں گے)  تو یقینن  دے جانی والی ماھانہ  اس سے زیادہ ھوگی ۔ جو بقایا 35% گراس پنشن کو حکومت پرچیز کرلے گی اس ریٹ کے مطابق جو اسنے ھر عمر میں ریٹائیڑ ھونے والوں کے لئیے دے رکھا ھے [ اسکی ٹیبل میں نے نیچے پیسٹ کردی ھے ] ۔ تو اس 35 % یعنی 3500 کی رقم کی پنشن جو حکومت پر چیز کر لے گی اسکے بدلے ایک خطیر رقم ادا کردے گی جسکو کمیوٹیشن اماؤنٹ کہتے ھیں ۔ یہ کمیوٹڈ رقم 3500  روپے حکومت 12 سال کے بعد ساٹھ سال کی عمر میں ریٹائیڑڈ ھونے پر واپس بمعہ انکریزز بحال کردے گی ۔ 
افسوس سے کہنا پڑتا ھے پی ٹی ای ٹی نے ابھی تک ایسے بوڑھے بزرگ پی ٹی سی  ایل پنشنرس کی کمیوٹڈ پنشن بمعہ انکریزز جو  72 سال کے بعد بھی یکم دسمبر ۲۰۰۱ کے بعد ریٹائیڑڈ ھوئیے تھے اسکو پی ٹی ای ٹی بحال نھیں کررھی ھے اور سخت ٹال مٹول سے کام لے رھی ھے ۔ اور انکو کوئی پوچھنے والا نہیں ۔ میں اپنے ایسے تمام سینئر آفیسران  اور دوسرے تمام پی ٹی سی ایل پنشنروں سے اپیل کرونگا   جو یکم دسمبر ۲۰۰۱ کے بعد پی ٹی سی  ایل سے ریٹائیڑڈ  ھوئیے ھیں اور انکی عمر 72 سال کی ھو چکی ھے کے وہ اب کسی بھی مصلحت سے کام نہ لیں پہلے پی ٹی ای ٹی ٹرسٹ کو نوٹسس دیں کے وہ انکی  کمیونٹڈ پنشن بمعہ گورنمنٹ انکریزز   اس روز سے بحال  کریں جس روز سے انکی عمر 72 سال کو پہنچی ھے اور ۱۵ دن میں نہ  بحالی کی نہ صورت میں   اس ظالم ٹرسٹ کے خلاف آئین کے آڑٹیکل ۱۹۹ کے  تحت ھائی کوڑٹ میں  پٹیشن داخل کریں - کوشش کریں کے یہ پٹیشنیں اسلام آباد ھائی کوڑٹ  میں داخل کی جائیں ۔ انکا کیس  بہت  جامع او رمدلل ھے  عدالت عظمی کے مسعود بھٹی کیس   کی روشنی میں   جو ان ٹی اینڈ ٹی کے سابقہ ملازمین کے بارے میں ھے جو پی ٹی سی ایل میں یکم جنوری 1996 کو کارپوریشن سے ٹرانسفڑڈ ھوکر   کمپنی پی ٹی س ایل کا حصہ بنے - 

نوٹ :-فیس بک دوستوں سے التماس کوئی بات سمجھ میں نہ آئیے تو کمنٹس کے زریعے معلوم کرسکتے ھیں- شکریہ
واسلام 
طارق
۵ اکتوبر ۲۰۱۹


Full Commutation Table wef 01-12-2001 to onwards is as under

Comments

Popular posts from this blog

.....آہ ماں۔

Article-173 Part-2 [Draft for non VSS-2008 optees PTCL retired employees]

‏Article-99[Regarding clerification about the registration of the Ex-PTC employees of any capacity with EOBI by PTCL]