PTCL Pensioners VSS retired cases again adjourned to day the 11th March 200, without any hearing.

نوٹ:- آج سپریم کوڑٹ کے اس کیس کی کاروائی کے متعلق جناب محمود اسلم صاحب نے واٹس ایپس پر اپنی آئیڈیو ریکارڈنگ میں دوسری بات ھی بتائی ھے ۔ ان کا کہنا ھےکے  آج پہلا نمبر ھمارا ھی کیس کا تھا۔ یعنی پی ٹی سی ایل  وی ایس ایس لینے والے پنشنروں کا (2)12 سی پی سی والے کیس کا۔ ھم سب لوگ پہنچے ھوئیے تھے ۔ ھمارے وکیل بھی موجود تھے لیکن  جج صاحبان ھمارے کیس کو سننے کے موڈ میں ھی نھیں تھے انھوں نے ھمارا کیس بلکل ھی نہیں سنا اور آتے ھی کہا کے اگلے ھفتے کیس لگائیں گے ۔ مگر ڈیٹ نہیں دی ۔ اس سے پہلے جب 14 جنوری 2020 کو کیس لگا تھا اسوقت بھی انھوں نے کیس نھیں سنا تھا اور دو ھفتے کے بعد کیس لگانے کو کہا تھا جو آج ۱۱ مارچ کو لگا۔ جن تین ججوں  نے ھمارا کیس سننا تھا اسکے سربراہ چیف جسٹس جناب گلزار صاحب تھے ۔ یہ جج حضرات ھمارے کیس سننے میں کوئی دلچسپی نھیں رکھتے اور ٹال مٹول کررھے ھیں ۔ اتنی مشکل سے کیس کی ڈیٹ لگی ۔ پہلا نمبر تھا جیسے گئیے ویسے ھی ھم لوگ واپس آگئیے ۔ اب دیکھیں کیس کب لگتا ھے ۔ ھم کیا کرسکتے ھیں ۔ بحر حال الللہ سے امید رکھنی چاھئیے وھی بھلا کرنے والا ھے ۔
مجھے یہ سب سن کر بیحد دکھ ھوا ۔ میں نے تو پہلے ھی آپ لوگوں کے بتا دیا تھا کے گلزار صاحب کے ھوتے ھوئیے اس کیس کی شنوائی نہ ھوسکے گی اور پھر کیس adjourned  ھو جائیے گا۔ یہ کیس گلزار صاحب کا ھی پیدا کردہ ھے ، میں پچھلے نوٹ میں جب میں نے اس کیس کی کاز لسٹ لگائی تھی میں نے یہ سب کچھ بتا دیا تھا۔میں سمجھتا ھوں کے محترم جج چیف جسٹس گلزار کے ھوتے ھوئیے یہ بیل نہیں مونڈھیےگی ۔ اسکے لئے میرا مشورہ تو یہ ھی ھے انکو تبدیل کرنے کی درخواست دی جائیے۔  جتنے بھی پی ٹی سی ایل پنشنرز پٹیشنرز  ، جو اس کیس میں ریسپونڈنٹس ھیں انکے کے وکلاء کو ، چیف جسٹس گلزار  صاحب اس کیس میں موجودگی پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ھوئیے سپریم کوڑٹ کے کسی اور جج کو اس کیس کو سننے کے لئیے بینچ میں نامزد کرانے کی درخواست دینا چاھئیے۔ تاکے انصاف ھوتا ھوا بھی دکھائی دےھھ ۔ یہ قانون میں گنجائش ھے ۔اور انصاف کا تقاضا بھی یہ ھی ھے ۔
واسلام
طارق
11-03-2020 Pasted as received
آج سپریم کورٹ میں پی. ٹی. سی. ایل پنشنرز کی جانب سے دائر کردہ توہین عدالت درخواستوں اور پی. ٹی. سی. ایل /پی. ٹی. ای. ٹی کی جانب سے دائر کی گئی سی. پی. سی 12(2) کی درخواستوں کی سماعت ایک ہفتے کے لئے ملتوی کر دی گئی کیونکہ پنشنرز کے سینئر وکیل سید افتخار حسین گیلانی دستیاب نہیں تھے.
اللہ ہم سب کا حامی و ناصر ہو.
دعاگو!
محمد توقیر
(11-03-2020)

ڈئیر پی ٹی سی ایل پنشنرز،
اسلام علیکم،

آپ کو اطلاع دی جاتی ہے کہ
سپریم کورٹ میں  دائر کردہ توہین عدالت درخواستوں اور PTET  اور PTCL  کی جانب سے دائر کردہ CPC 12 (2) کے تحت VSS پنشنرز کے خلاف درخواستوں کی سماعت آج مورخہ 11 -مارچ 2020 کو سپریم کورٹ کے بینچ-I کے روبرو ہوئی جو کہ جناب جسٹس گلزار احمد اور جناب جسٹس سجاد علی شاہ اور اعجاز الحسن  پر مشتمل تھا.  PTCL پنشنرز کی اچھی خاصی تعداد کمرہ عدالت میں موجود تھی.

پنشنرز کے وکلاء  عبدالرحیم بھٹی صاحب ۔ چوہدری آصف صاحب اور چوہدری مشتاق صاحب موجود تھے

لیکن افتخار گیلانی صاحب کی چھٹی کی اپلیکیشن آئی ھوئی تھی ۔جس کی وجہ سے کیس ایک ھفتہ کے لئے ملتوی کر دیا گیا ہے
اب اگلی  سماعت ایک ھفتہ بعد ھو گئی ۔

تمام ساتھیوں سے گذارش ہے کہ وہ کیس کی کامیابی کے لئے خصوصی دعا فرمائیں.

دعاگو!
شیراز احمد
طارق بھٹی
نذیر احمد فدا
11 مارچ 2020

Comments

Popular posts from this blog

.....آہ ماں۔

Article-173 Part-2 [Draft for non VSS-2008 optees PTCL retired employees]

‏Article-99[Regarding clerification about the registration of the Ex-PTC employees of any capacity with EOBI by PTCL]