Article -5 "Clerification for VSS-2008 retired employees without Pension" 23-3-16


          .                                  Clarification
عزیز دوستوں یہ جو سپریم  کورٹ کا تفصیلی فیصلہ  16 مارچ کو آیا ھے یہ اس  19
شاڑٹ آڈر کے مطابق ھے جس میں سپریم کورٹ نے ، پی ٹی سی ایل والوں کی ، مسعود بھٹی کیس میں سپریم کوڑٹ کے دئے ھوے فیصلے کے خلاف نومبر 2011  میں  رویو پٹیشنس کو خارج کردیا ھے اور مسعود بھٹی کیس میں پی ٹی سی ایل  ان  ٹرانسفرڈ ملازمین  جو پی ٹی سی سے ٹرانسفر ھوکر یکم جنوری 1996 کو پی ٹی سی ایل کے ملازمین بن گۓتھے، انکے حق میں دیا ھوا فیصلہ برقرار رکھاھے اور اب یہ مسعود بھٹی کیس میں دیا گیا ھوا فیصلہ اب ایک قانون بن چکا ھے تو یہ اصلی بات یہ ھےجس پر اب یہ پیٹی ٹی سی ایل والے سیخ پا ھیں .
مسعود بھٹی کے کیس کے فیصلے میں سپریم کورٹ نے یہ رولنگ دی تھی کے " جو کارپوریشن (PTC)  کے ملازمین  پی ٹی سی میں ٹرانسفر ھوکر یکم جنوری 1996  کو پی ٹی سی ایل کے ملازمین ھوچکے تھے ان پر Statutory Rules پی ٹی سی  میں استعمال ھوں گے (یعنی وھی  فیڈرل گورنمنٹ کے قوانین جو سول ملازمین پر جو  فیڈرل گورنمنٹ اداروں میں کام کرتے ھيں انپر استعمال ھوتے ھیں)  اور انکے سروس میں جو حقوق اور مراعات ھیں انکو نہ تو پی ٹی سی ایل کا بوڑڈ یا پی ٹی ای ٹی کا بوڑڈ بلکے فیڈرل گورنمنٹ بھی اس لحاظ سے منفی تبدیل نہیں کرسکتی جن سے انکو کو ئی نقصان ھو  ( "اسکا مطلب یہ ھے کے مثال کے طور پر سول سرونٹ  کے حقوق میں یہ لکھا ھے کے ھر   گورنمنٹ سول ملازم کو ماہانا تنخواہ دے گی اب پی ٹی سی ایل والے یہ نھیں کرسکتے کے انکو دو ماہ بعد تنخواہ دینا شروع کردیں یا انکی تنخواھوں میں اتنی کمی بیشی کردیں جو حکومت کی دی ھوئی اپنے سول ملازمین سے کم ھو. یہ یہ بھی نہیں کرسکتے کے ایک سول ملازمین کی جب کوالیفاينگ سروس دس سال ھو جاتی ھے تو وہ پنشن کا حقدار ھوجاتا ھے اور اگر اسکو جبری یا والینٹری ریٹائر کرنا ھو تو تب بھی اسکو قانون کے مطابق پنشن دی جاتی ھے وہ یہ نھیں کرسکتے قانونن کے اسکی پنشن کی مدت کو دس سال سے اپنے طور پر بڑھا کر بیس سال کردیں اور یا اسی طرح ایک پنشنر جب وفات پا جاتا تو اسکی بیوہ کو اپنے مرحوم شوھر کی پنشن کا 75% دیا جاتا ھے جو گورنمنٹ کا قانون ھے اور یے لوگ 50% کردیں یہ 75% سے 80% تو کرسکتے ھیں کیونکے اس سے فائیدہ ھوتاھے مگر کم نہیں کرسکتے کیونکےاس سے نقصان ھوتاھے") اور ساتھ سپریم کوڑٹ نے اسی فیصلے میں لکھا ہے کہ  ایسے پی ٹی سی ایل میں ٹرانسفرڈ ملازمین ( یعنی جو یکم جنوری 1996 کو پی ٹی سی ایل کے ملازمین بن چکے تھے)  ان پر فیڈرل گورنمنٹ کی حفاظتی گارنٹی ھوگی ( اسکا مطلب بھی سپریم کورٹ نے اسی فیصلے میں واضح کیا ھے  ایک تو گارنٹی اس بات کی ھوگی کے یہ پی ٹی سی ایل والے انکے سروس میں حقوق اور مراعات میں کوئی منفی  تبدیلی نہ کرسکیں خاصکر پنشن اور اسکے فائدوں میں  جن سے انکو نقصان کا احتمال ھو اور دوسرے یہ کے کسی ایسے مرحلے میں  پی ٹی سی ایل دیوالیہ یا اس قابل نہ رھے کے وہ پنشن نہ دے سکے تو گورنمنٹ خود دے گی ) مگر یہ گارنٹی ان ملازمین کے لئے نہ ھوگی جنھوں پی ٹی سی ایل کو "یکم  جنوری 1996"  کے بعد جوائن کیا ھو یا انکی سروس کنٹریکٹ نیچر کی ھو.
 میں سمجھتا ھوں کے شائید آپ اس بات سے کچھ پریشان ھوگئے ھیں کے سپریم کورٹ نے 16مارچ کے فیصلے میں کہیں یہ لکھ دیا ھے کے یہ لوگ سول ملآزمین نھيں یہ لفظ تو سپریم کورٹ نے تو اپنے مسعود بھٹی کے کیس میں بھی کہیں نہیں لکھا کہ یہ لوگ سول ملازمین کہلائیں گے بلکے اسنے صرف  یہ لکھا ھے ان پر Statutory Rules ( جسکی وضاحت اوپر کرچکا ھوں)  پی ٹی سی ایل میں استعمال ھوں گے جو یکم جنوری 1996 کو پی ٹی سی سے پی ٹی سی ایل میں آچکے تھے اور پی ٹی سی ایل کے ملازم   بن چکے تھے . اب بجاۓ کان سیدھے طرح پکڑنے کے آپ الٹی طرف سے پکڑ لیں بات تو کان پکڑنے کی ھے  میں آپ لوگوں کو ایک بات اور عرض کردوں انھی تمام ملازمین کو جب یہ پی ٹی سی یعنی کارپوریشن میں تھے ، ان سب کو سول ملازمین قرار دے  چکی تھی اور یہ فیصلے میں لکھا تھا
‏"Employees of Pakistan Telecommunication Corporation are civil servants within meanings of Civil Servants Act,1973.          [NLR 1996 Service SC 43]
مجھے امید آپسبکو میری اوپر کہیں ھوئی باتیں سمجھ میں آگئی ھونگی اب آپ وھی کریں جیسا کے آپلوگوں کو میں نے اپنے چار آڑٹیکلز کے ذریعے بتا چکا ھوں .یہ آڑٹیکلز ترتیبوار میرے بلاگ یعنی Tariq Azhar's Blog  کو گوگل میں سرچ کرکے پڑھسکتے ھیں یا اس سائٹ پر جا کر  www.tariqazhar.blogpost.com پڑھ سکتے ھیں اور پرنٹ بھی نکال سکتے ھيں کچھ دوستوں نے جو کچھ میں نے مشورہ دیا تھا انھوں نے کاروائی شروع کردی ھے اور انھوں نے پھلے ڈیپاڑٹمنٹل اپیل بھی تیار کروالی ھے وکیل کے ذریعے . میں آپکو شفیق صاحب کل سیل نمبر 6080633-0300 دے رھا ھوں آپ سب انسے رابطہ کرکے پہلے اپیل کرنے کا ڈرافٹ منگوالیں اور بھجوادیں جیسا میں نے مشورہ دیا ھے اور گر نھیں معلوم تو شفیق صاحب سے پوچھ لیں کے کیسے بھیجناھے اور اسکے بعد کیا کرنا ھے وہ آپ کو سمجھا دیں سب لوگ ایک دوسرے سے کو آڑڈینیٹ کرکے اپنا کیس لڑیں انشاللہ اللہ ضرور کامیابی عطا کرے گا.
فقط
واسلام
طارق
23-3-16
شب تین بجے

Comments

Popular posts from this blog

.....آہ ماں۔

Article-173 Part-2 [Draft for non VSS-2008 optees PTCL retired employees]

‏Article-99[Regarding clerification about the registration of the Ex-PTC employees of any capacity with EOBI by PTCL]