Article-141[ Regarding clarification notification of dated 3rd April 2021 from PTCL ]

Attention Attention PTCL Employee ‎پی ٹی سی ایل میں کام کرنے والے ٹرانسفڑڈ ملازمین متوجہ ھوں ‎مجھےیہ مندرجہ زیل پی ٹی سی ایل کی طرف آج 3 اپریل کو جاری کردہ clerification notice بھیجا گیا اور اس ہر میری رائیے مانگی گئی ھے جو میں نے انکو واٹس ایپس کے زریعے بھیجدی اسی رائیے کو آپ سب لوگوں سے شئیر کررھا ھوں تاکے آپ لوگ بھی اس سے مستفید ھو سکیں اور اگر آپکے زھین میں اسکے علاوہ اور کوئی سوالات پیدا ھوتے ھیں یا آپ اس میں مزید کلئریفئکیشن چاھتے ھیں تو ضرور کمنٹس میں لکھ بھیجیں تاکے مطمئین کر سکوں ۔شکریہ ‎واسلام ‎طارق 03-04-2021 ‎ “اگر کچھ نہیں خراب تھا تو یہ کیوں آپشن مانگ رھے ھیں ۔بغیر آپشن مانگے , جسطرح انھوں نے 2008 کے پے اسکیل دئیے تھے وہ دے دیتے ۔ یہ آپشن مانگ کر کے وہ اس قانونی گرفت سے بچنا چاھتے ھیں جو اس ایکٹ 1996 کی کلاز(2)36 میں دی گئ ہے جسمیں کہا گیا ھے کے “پی ٹی سی ایل کو یہ اختیار نہیں کے وہ ٹرانسفڑڈ ایمپلائی کی سروس ٹرمز میں کوئی منفی تبدیلی کریں سواۓ اس کے ٹرانسفڑڈ ایمپلائی خود اسپر رضامندی ظاھر نہ کرے مگر اس صورت میں اسکو معاوضہ دینا ھو گا۔ “ ‎تو انکا یہ آپشن دینا کے “ آپکو یہ پی ٹی سی ایل کے اسکیل قبول ھیں یا نہیں” ,آپکی cosent یعنی رضامندی حاصل کرنا ھے تاکے وہ آپکے گورمنٹ والے سروس ٹرمز کو تبدیل کرسکیں اور کمپنی کے ملازم بنالیں ‎تو میرے خیال میں یہ نوٹیفیکیشن صرف تسلی طفل مکتب کے سوا کچھ نہیں ھے۔ اگر آپ یہ قبول کرلیں گے اور کچھ ھوگا نھیں اس بات کی کیا گارنٹی ھے ۔اگر آپنے اپنی آپشن دے دی تو اس بات کی کیا گارنٹی ھے کے آپ کی سروس ٹرمز اینڈ کنڈیشن تبدیل نہ ھوں گے ۔جو آپکو گورمنٹ کی ضمانت ملی ھوئی ھے وہ تو آپ کے کمپنی کو اسکے دئیے ھوئیے اسکیل لینے پر فورن ختم ھوجائیگی کیونکے مسعود بھٹی کیس 2012SCMR152 میں تو یہ واضح طور پے لکھا ھوا ھے کے کمپنی کے ملازمین لئیے یہ گورمنٹ کی ضمانت نہیں ھوگی ۔پھر آپ سب لوگ بطور کمپنی ملازم کمپنی کے ھی رحم و کرم پر ھونگے اور برا بھگتیں گے ‎بحر حال آپ لوگ چاھیں تو ان معاملات پر کسی اچھے تجربہ کار وکیل جسکو اس پر عبور حاصل ھو ، اس سے بھی ضرور مشورہ بھی لے لیں ۔ آپ نے جو کچھ کرنا ھے آپشن دینا ھے یا نھیں بڑے سوچ سمجھ کر فیصلہ کرنا ھے ایسا نہ ھو کے آپکی برسوں کی گورمنٹ کی نوکری داؤد پر لگ جائیے۔ شکریہ ‎واسلام “ ‎نوٹ :- اس 3 اپریل کے پی ٹی سی ایل کے نوٹیفیکیشن کے پیرا 4 کے بارے میں پوچھا گیا ھے جس میں انھوں 2008 کے پی ٹی اسکیل کے مطابق ھی پنشن دینے کا اعادہ کیا ھے ۔ تو اسکے لئیے عرض ھے ‎ کے پنشن جو دی جائیگی وہ پی ٹی سی اسکیل 2008 کے مطابق دی جائیگی جبکے ٹرانسفڑڈ ریٹائڑڈ ایپملائیز کو گورمنٹ کے اعلان کردہ اسکیلز کے مطابق پنشن ملنی چاھئیے ، جیسا کے سپریم کوڑٹ نے اپنے 12 جون 2015 کے فیصلے میں حکم دیا ھے ، جو وہ اپنی ریٹائیرمنٹ کے وقت بحساب گورمنٹ اسکیل مطابق لینی چاھئیے جو بھی اسوقت رائج ھوں ، انکو اسکے مطابق ھی ملنی چاھئیے۔ اسطرح تو یہ discrimination ھوجائیگی ۔اگر آج کوئی گورمنٹ سرونٹ آج ریٹائیڑڈ ھو جائیے تو وہ کرنٹ گورمنٹ پے اسکیلز 2017 کے مطابق , جو تنخواہ لے رھا ھوگا اسکی بنیاد پر اسکو پنشن اور کمیوٹیشن وغیرہ فکس ھوکر ملے گی مگر آج پی ٹی سی ایل سے ریٹائڑڈ ھونے والے ٹرانسفڑڈ ملازم کو پی ٹی اسکیلز 2008 کے مطابق ھی پنشن ملے گی اور کمیوٹیشن بھی ، جو یقینن گورمنٹ کے آج ریٹئیڑڈ ھونے والے سرکاری ملازم سے کہیں کم ھوگی تقریبن 50 % تک کم ‎ایک بات مجھے یہ سمجھ نھیں آتی کےپی ٹی سی ایل میں کام کرنے والے ٹرانسفڑڈ ایمپلائیز کو انکو ریٹائیرمنٹ پر پنشن دینا پی ٹی ای ٹی ٹرسٹ کی زمہ داری پی ٹی ایکٹ 1996 کی شق 46 کے تحت ھےیعنی ان تمام ٹرانسفڑڈ ریٹائیڑڈ ایمپلائیز کو جو پہلے ٹی اینڈ ٹی یا پی ٹی سی کے ملازمین تھے اور وہ بھی جو پہلے سے ھی ٹی اینڈ ٹی میں ریٹآئیڑڈ ھوگئیے تھے ، ان سب کو پی ٹی ( ری آرگنائیزیشن ) ایکٹ 1996 کی شق (t)2 کے تحت ٹیلی کمیونیکیشن ایمپلائیز کہا گیا ھے اور اس کے بوڑڈ آف ٹرسٹیز کو پی ٹی ( ری آرگنائیزیشن ) ایکٹ 1996 کی شق (d)46 کے تحت “ٹیلی کمیونیکیشن ایمپلائیز “ کو ان کے entitlement کے مطابق ، اس پنشن فنڈ سے پنشن دینے کے لئیے کہا گیا ھے جو گورمنٹ نے 2 اپریل 1994 کی پی ٹی سی کے ساتھ ٹرسٹ ڈیڈ کے ساتھ قائیم کیا تھا (تاکے پی ٹی سی ان ریٹائڑڈ ٹی اینڈ اور پی ٹی سی کے ملازمین کو پی ٹی سی ٹرسٹیز کے طور پر انکو گورمنٹ کے مطابق پنشن ادا کرے) اور پھر جب پی ٹی سی ایل یکم جنوری 1996 کو پی ٹی ( ری آرگنائیزیشن ) ایکٹ 1996 کی شق 35 قائیم کی گئی ، تو گورمنٹ نے پی ٹی ای ٹی کی بھی تشکیل اسی تاریخ یعنی یکم جنوری 1996 سے اسی پی ٹی ( ری آرگنائیزیشن ) ایکٹ 1996 کی شق 44 کے تحت کردی اور یہ پنشن فنڈ جو پی ٹی سی میں قائیم کیا تھا اسکی زمہ داریوں کے ساتھ اسکو تقویض اس ایکٹ 1996 کی شق 45 کے تحت کردیا اور اسی ایکٹ کی شق (2)46 ان پر واضح کردیا کے اس پنشن فنڈ سے انھوں نے ریٹائیڑڈ ٹیلی کمیونیکیشن ایپمپلائیز ( یعنی ریٹائیڑڈ ٹرانسفڑڈ ایمپلائیز اور وہ جو پہلے ھی ٹی اینڈ ٹی میں ریٹائیڑڈ ھو چکے تھے) انکو انکے entitlement کے مطابق پنشن فنڈ سے پنشن دینا ھے ، تو سوال یہ پیدا ھوتا ھے کے یہ پی ٹی سی ایل والوں کے پاس کب سے ان ٹرانسفڑڈ ملازمین کو ریٹائیرمنٹ پر یہ پنشن دینے کے اختیار آگئیے ۔ ٹرسٹ کو ھی کلی اختیار حاصل ھے کے گورمنٹ کے مطابق پنشن کی ادائیگی کرے ۔ تو پی ٹی سی ایل کی طرف سے یہ کہنا کے پنشن۔ 2008 کے پی ٹی سی ایل کے پے اسکیلز کے مطابق ھی پنشن دی جائیگی بلکل غیر قانونی ھے یہ ٹرانسفڑڈ ایمپلائیز کی پنشن کا تعین خود نہیں کرسکتے ۔ اسکو عدالت میں فورن چیلنج کیا جانا چاھئیے۔ ‎واسلام ‎محمد طارق اظہر 4-4-2021

Comments

Popular posts from this blog

.....آہ ماں۔

Article-173 Part-2 [Draft for non VSS-2008 optees PTCL retired employees]

‏Article-99[Regarding clerification about the registration of the Ex-PTC employees of any capacity with EOBI by PTCL]