Posts

A great tribute to my dearest mother ,late Tahira khatoon

Image
آہ میری پیاری ماں !!!! جنت نظیر تھی میری ماں  .. . اور  آج سے ٹھیک بارہ سال  پہلے یعنی ۱۹ستمبر ۲۰۱۰ علی الصبح بروز اتوار ، میری زندگی کی سب سے عظیم ہستی  اس دنیا سے رخصت ہوگئیں۔اناللله وانا علىه راجعون .  اور یہ راقم اکیلا رہ گیا میری والدہ محترمہ ایک عظیم شخصیت کی مالک اور نماز روزے کی انتہائی پابند تھیں۔ ماں تو سب کو پیاری ھوتی ھیں کیونکے یہ وہ عظیم ھستی ھوتی ھیں جن کے پاؤں کے نیچے اللہ تعالی نے جنت رکھی ھے . . میری ماں بھی ایک اسی طرح کی عظیم ھستی تھیں جہاں وہ ایک طرف اپنے شوھر کی خدمت کرنے والی بےلوث بیوی  تو دوسری طرف اپنی اولاد سے بیحد محبت کرنے والی اور انکی تربیت کرنے والی بہترین ماں تھیں میری ماں ایک غیر معمولی صلاحیت کی مالک  اور بہت قابل عورت تھیں . اگرچہ وہ پرانے زمانے کی صرف ساتویں جماعت پاس تھیں  مگر اپنی قابلیت کی بنا پر اچھے سے  اچھوں سے مقابلہ کرنے کا ھنر رکھتی تھیں جہاں وہ ایک بہترین امور خانہ داری کی ماہر تھیں وہاں دوسری ایک بیحد قابل خاتون تھیں. ایسی کےھر ایک انکی تعلیمی قابلیت سے متعرف تھا. وہ اردو ادب کے مطالعے اورتاریخی...

“Jungle Kee Shahzadi”

Image
 جنگل کی شہزادی ۔ ۔ ۔  جوش ملیح آبادی کی ایک بیحد مشہور نظم ھے پڑھنے سے تعلق رکھتی ھے۔ شائید کم لوگوں کو اسکا علم ھو۔ کیا خوبصورتی سے انھوں نے   اس جنگل کی شہزادی کی خوبصورتی کا نقشہ کھینچا ھے  اور کس کمال مہارت سے اسکے حسن اور خوبصورتی  کی تعریف کی ھے کے دل بے ساختہ عش عش کر اٹھتا ھے ۔ میر تقی میر نے اپنے ایک شعر میں اپنے محبوب کے حسن کی تعریف میں کیا خوب کہا تھا     وہ آئیے بزم  میں میر اتنا تو دیکھا    پھر اسکے بعد چراغوں میں  روشنی نہ رھی اسطرح کے  جنگل کی شہزادی کے حسن کی تعریف میں  جوش صاحب نے جو منظر کشائی کی ، وہ ان ھی کا کمال ھے امید ھے صاحب ذوق حضرات اسکو پسند کریں  گے۔  یہ میری والدہ ماجدہ مرحومہ کو  بیحد پسندیدہ نظم تھی جو انکو ازبر مکمل زبانی آخری وقت تک  یاد تھی اور انکو بیحد پسند تھی . وہ اکثر ھمیں اپنی خوبصورت خش کن  آواز میں بڑے ھی پیارے انداز میں  ھمار ی فرماءیش پر ترنم کے ساتھ سنایا کرتی تھیں نوٹ :- یہ نظم میں نے  آج سے تقریبن 9 سال پہلے 4 اکتوبر  2013 کو اپنے...

A great Tribute to my dearest late father Azhar Ahmed Khan

Image
! ! !   آہ میرے پیارے پاپا آسماں تیری لحد پر شبنم افشانی کرے سبزہ نورستہ اس گھر کی نگہبانی کرے آج بروز اتوار 4 ستمبر 2022  ھے اور میرے پیارے عظیم پاپا کو ھم سب سے بچھڑے ھوئیے سولہ برس بیت گئیے   ھیں -  لیکن انکی کی یاد کبھی نہیں جاتی ۔ وقت تو گزر جاتا ھے اور گزر رھا ھے  لیکن مجھے اپنے پیارے پاپا کی یاد کبھی بھی دل سے محو نہیں ھوتی - میرے پیارے پا پا کو اللہ آپکو کروٹ  کروٹ  جنت نصیب کرے اور مغفرت کرے  آمین ! ثمی آمین! کچھ لمحات ایسے ہوتے ہیں، جو زندگی میں آنا ضروری ہوتے ہیں۔اور وہی لمحات انسانی ذہین پر انمٹ نقوش چھوڑ جاتے ہیں۔اگر قدرت نے اس جہان میں ، امید ،صبر کی نعمت اور خوشیوں کی جھلک نہ رکھی ہوتی تو شاید دنیا کا نام جہنم پڑجاتا۔دنیا اگر چہ جہنم تو نہیں کہلاتی ، مگر میں اتنا ضرور کہوں گا کہ دنیا بہت ظالم ہے، یہی دنیا کی گردش دوراں انسان سے بہت کچھ چھین لیتی ہے، انسان کے خون کا آخری قطرہ اس کی امیدوں کا واحد محور اور اس کا آخری سہارا ، سب کچھ اسی ستم ظریف کی بھینٹ چڑھ جاتا ہے۔نظام قدرت ہے کہ انسان کو درد اسی وقت ہوتی ہے جب اسے چوٹ لگ جاتی ہے، او...

Regarding journey and arrival in Canada

Image
آمد کنیڈا اسلام علیکم ھم لوگ بروز جمعہ 29 جولائی پی آئ اے کی فلائیٹ نمبر 781 سے ٹورنٹو کنیڈا کے لئے روانہ ھوئیے ۔ جہاز کی روانگی کا ٹائیم 10 بجکر 55 منٹ تھا۔ مگر بارش کی وجہ سے جہاز آدھا گھنٹے لیٹ روانہ ھوا۔ اسلا م آباد سے ٹورنٹو تک کی فلائیٹ کا ٹائم 14 گھنٹے کے قریب تھا۔ پی آئی اے سے  کنیڈا جانے کا فائدہ صرف یہ ھے کے اسکی ڈائیریکٹ فلائیٹ ھوتی ھے ۔ورنہ اور اسکے سوا پی آئی اے سے جانے کا  کچھ بھی فائدہ نھیں ۔ اسکے تمام ٹی وی سیٹ ھمیشہ سے خراب پڑے ھیں مسافر اپنا وقت گزارنے کے لئیے جو انٹرٹینمنٹ حاصل کرنا چاھتے ھیں وہ کبھی نھیں کرسکتے ۔  میں نے ، سجاد نے اور پوتے میخائیل  نے اپنے آئی پیڈوں پر  یو ٹیوب اور  Netflix سے پہلے سے موویز ڈاؤن لوڈ  کر رکھی تھیں ۔ جو انٹرنیٹ کے بغیر دیکھی جاسکتی تھیں جن کو دیکھ کر وقت پاس کیا ۔ میں  نے شروع کے دوگھنٹے  اور  درود شریف اور وظائف پڑھنے میں گزارے ۔ اسکے بعد ڈاؤن لوڈڈ اسلامک موویز دیکھیں جس میں The Message بھی  شامل تھی اسلئیے آخری چھ گھنٹے آسانی سے گزر گئیے ۔ جہاز کی روانگی کے ایک گھنٹے بعد ھم کو لنچ سرو کیا گیا ۔ جو نھایت ھی بد زائقہ  تھا۔ ابلے  ھوۓ چ...

Tribute to my fast friend late Hassan Irfan

Image
TRIBUTE دل سے خیال دوست بھلایا نہ جائیے گا                    سینے میں داغ ھے کہ مٹایا نہ جائیگا آہ میرے پیارے دوست حسن عرفان!!! عجب ہوتا ہے ایسے ۔۔۔۔۔۔۔۔ جیسے ۔۔۔۔۔۔ جیسے کوئی دل سینے سے نکال کر کھینچ کر لے جائے ۔۔۔۔۔۔۔۔ اور۔۔۔۔۔۔۔۔ آپ ۔۔۔۔۔۔آپ اس نکالنے والے کے ہاتھ تک نہ پکڑ سکیں ۔۔۔۔ نہ جانے والے کو روک سکیں ۔۔۔۔۔ اپنے ہی ہاتھوں سے اس پیارے کو تنہا ۔۔۔۔۔۔ منوں مٹی کے حوالے کر آئیں ۔۔۔۔۔۔ جس کو شاید کبھی اندھیرے میں سونے کی عادت بھی نہیں تھی..... یقین و بے یقینی کے سفر میں...... گزرے وقت کو کسی کاش کی آرزو میں...... اس جاں لیوا لمحے کو ......واپس لے آنے کی جستجو میں......اور پھر تھک کر......حقیقت کو دیکھنے میں کیسا لگتا ہے...کیسا لگتا ہے ......جب اس شخص کا چہرہ... اسکی باتیں... اس کے ساتھ گزارے گئے لمحے... سب آنکھوں میں واپس بار بار آئیں...ہر آہٹ میں اسکی آہٹ کا گمان ہو ...ہر آواز اس کی آواز لگے.. بہت مشکل ہوتا ہے ...بہت مشکل... یہ احساس...کہ اب وہ کبھی و اپس نہیں آئے گا .. یہ بے بسی... ..بھرے مجمعے میں جب اچانک کوئی یاد آپ کو تنہا کر...

Article-159 [ Regarding Govt Announced Increase in Family Pension wef 1st July 2010 ]

موضوع:- پی ٹی ای ٹی  کی ھٹ دھرمی ۔ اسکا گورمنٹ  کے نوٹیفیکیشن بتاریخ ۵ جولائی ۲۰۱۰ کے مطابق یکم جولائی ۲۰۱۰ سے 75%  فیملی پنشن میں انکریز نہ دینے کا معاملہ  عزیز پی ٹی سی ایل ساتھیو اسلام وعلیکم  میں آپ سب لوگوں سے چاھے وہ پی ٹی سی ایل کام کرنے والے ایسے ملازمین ھوں  یا چاھے  ریٹائیڑڈ  ملازمین  ھوں جو کبھی پاکستان ٹیلیگراف و ٹیلیفون ڈیپاڑٹمنٹ  کا حصہ تھے ، ان سے مخاطب ھوں اور ایک نہایت اھم اوپر دئیے گئیے ھوئیے موضوع پر بات کرنا چاھتا ھوں ۔ اسلئیے ان سب کی توجہ کا  طلبگار ھوں ۔ شکریہ  آج سے تقریبن 24 دن پہلے  یعنی 29 مئ 2022  مجھے میرے واٹس ایپس  پر یہ مندرجہ زیل یہ مندرجہ زیل  آئیڈیو میسیج موصول ھوا۔ " اسلام و علیکم سر ۔ میں اسد اللہ خان  مروت صوابی کے پی کے سے بات کررھا ھوں ۔اس سے پہلے بھی آپنے میری رہنمائی کی تھی ۔ آپکی بڑی مہربانی تھی۔ میرے والد صاحب اسسٹنٹ ڈائیریکٹر  پی ٹی سی ایل سے 1996  میں ریٹائیڑڈ ھوچکے تھے ۔ انکو 2010 تک صحیح پنشن مل رھا تھا ۔جسطرح دوسرے پنشنروں کے ساتھ انھوں نے کیا ا...

Special Article [ Regarding HSCP opinion under Article -186 on President)s questioners in regarding disqualification per mentally under Article 63-A]

Image
اسپیشل آڑٹیکل  آئین کے آڑٹیکل 186 کے تحت صدارتی ریفرنس پر سپریم کوڑٹ کی رائیے کا معاملہ  عزیز ساتھیو اسلام وعلیکم یہ بات سب کو اچھی طرح معلوم ھونی چاھئیے کے سپریم کوڑٹ کا حالیہ منحرف ارکان لے ووٹ کو شمار نہ کرنے کا فیصلہ انکی کوئی ڈائیریکشن نھیں بلکے یہ صرف انکی رائیے ھے۔ اور حکومت انکی اس رائیے پر عمل کرنے پر کوئی پابند نہیں ھے ۔ یعنی حکومت کی مرضی ھے اس ہر عمل کرے یا نہ کرے۔ سپریم کوڑٹ کو  یہ رائیے دینے کا اختیار اسکو مشاورتی  اختیار (advisory jurisdiction) کے تحت آئین کے آڑٹیکل 186 کے تحت حاصل ھے ۔ جبکے کوئی حکم یا ڈائیریکشن دینے کا اختیار اسکو  اپنے ابتدائی سماعت اختیار ( original jurisdiction) کے تحت حاصل ھے جس پر عمل کرنا لازمی ھوتا ھے۔ یہ اختیار اسکو آئین کے آڑٹیکل  184 کے تحت حاصل ھے۔ زیر زکر ریفرنس ، صدر پاکستان نے عدالت عظمی کے اس مشاورتی سماعت ( advisory jurisdiction ) میں اسکے اختیارات آئین آڑٹیکل (1)186 کو  بروئیے کار لاتے ھوئیے جو مارچ 22 میں اس وقت کے وزیراعظم عمران خان کے خلاف اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے تحریک عدم اعتماد جمع کرانے کے بعد...