About Mazhar Hussain CHRO PTCL speech to the PTCL employees
مجھے کل بروز اتوار ۲۳ جولائی-۱۷ ، یہ مظہر حسین صاحب کے خطاب کی یہ تین منٹ کی ویڈيو واٹس ایپ پر موصول ھوئی جسکو آپلوگوں کے لئے فیس بک پر اپلوڈ کردي ھے . اسکی کوالٹی اتنی اچھی نہیں اور آواز بھی کچھ مدھم ھے اسلئے آپ لوگوں سے گزارش ھے کے یہ ھیڈفون لگا کر شور شرابے سے دور انکی یہ چاپلوسی والی تقریر سنیں .یہ ویڈیو شائید کسی نے دوران تقریر اپنے موبائیل فون سے ریکاڑڈ کی ھے . کل جب یہ ویڈیو موصول ھوئی تو مجھےانکی تصویر دیکھکر ایسا لگا کے کسی نے ایک داڑھی والے گوئیے کی ویڈیو بھیجی ھے جو لہک لہک کر سٹیج پر گانا گارھا ھے. تو فورن تو یہ ویڈیو میں نے ڈاؤن لوڈ نہیں کی رات کو پھر جب اسکو میں نے ڈاؤن لوڈ کی تو یہ عقدہ کھلا کے موصوف جناب مظہر صاحب ھیں جو پی ٹی سی ایل کے ملازمین سے کسی ٹاؤن ہال میں خطاب کررھے ھیں . مظہر صاحب کی تقریر کا لب لباب یہی تھا کے کے پی ٹی سی ایل کے ایمپلائی کمپنی کے دئے ھوئے یہ نیو اسکیل قبول کرلیں اور اسکا آپشن دے دیں. اس سلسلے میں انھوں نے بڑی ھی مضحکہ خیز باتیں کیں اور ساتھ انکی باتوں سے یہ لگ تھا کے جو عدالتی فیصلے پی ٹی سی ایل کے ان ٹرانسفڑڈ ملازمین کے حق میں آئے...