Article-76[ PTET is not restoring Commuted Portion Pension ispite of clear direction of HSCP]
Article-76
پی ٹی ای ٹی کی ھٹ دھرمی اور سپریم کوڑٹ کے
حکم کی خلاف ورزی۔
پی ٹی ای ٹی ٹرسٹ جان بوجھ کر پی ٹی سی ایل
کے بوڑھے پنشنروں کی کمیوٹڈ پنشن کی رقم نہ بحال کرکے عدالت عظمی کے احکامات کی کھلی خلف ورزی کرررھا ھے۔ جب کے ہر گورنمنٹ کے ادارے نے اس پر عمل درآمد شروع کردیا ھے اور اسکے بارے میں یہ کنٹرولر ملٹری پنشن کا اخبار میں یہ دیا گیا اشتہار ۔ لیکن پی ٹی ای ٹی نے باوجود سپریم کوڑٹ کے حکم(اسکے بارے میں دی نیوز کی خبر بھی نیچے پیسٹ کردی ھے)
اور حکومت پاکستان کے نوٹیفیکیشن کے مطابق اب تک پی ٹی سی ایل کے ان ریٹائیڑڈ ملزمین پنشنرس جنکی عمر 75 سال یا اس سے زیادہ ھوگئی ھے انکی اب تک Commuted Portion of Pension بحال نہیں کی گئی۔ اس سلسلے میں ایسے پی ٹی سی ایل پنشنروں نے اپنی 75 عمر کے مطابق جب بھی ڈائریکٹر پنشن لاھور کو اسکی بحالی کی درخواست دی اور وہ فارم بھر کر بھیجے جسکا طریقہ کار پی ٹی ای ٹی نے اپنے ویب سائیٹ www.ptet.com.pk پر دے رکھا ھے ۔ اور جب بی ایسے پنشنروں نے ڈائریکٹر پنشن لاھور کو یہ فارم اور درخواست بھر کر بھیجی انکو ھمیشہ ڈائیریکٹر پنشن کا پہلے سے تیار کردہ ایک سائیکلو سٹاآئیل لیٹر ملتا ھے کے کیونکے ھمیں ابھی تک پی ٹی ای ٹی ھیڈ کوارٹر اسلام آباد سے حکومت پاکستان کا اسکی بابت جاری کردہ ایم ڈی پی ٹی ای ٹی سے endorse کیا ھوا نوٹیفیکیشن نھیں ملا اس لئیے ھم جی اس پر عمل کرنے سے قاصر ھیں اور آپکی یہ کمیوٹڈ پنشن پورشن کو ریسٹوڑڈ نہیں کرسکتے۔ لاکھ لعنت ھو ان ظالموں پر جو بوڑھے پنشنروں سے ایسا سلوک کرررھے ھیں اور عدالت عظمی کے حکم کی بھی خلاف ورزی کررھے ھیں۔
کوئی سمجھائیے انھیں
کے ھم سمجھائیں کیا؟
واسلام
محمد طارق اظہر
Comments