Congratulations.Good News

CONGRATULATION. . . Good News
Different massages received to me on my WhatsApps about today senate committee meeting with my Urdu note , are posted here below for your information.
Regards
Tariq
28-5-2019

ڈئیر پی ٹی سی ایل پنشنرز،
اسلام وعلیکم،

آج  مورخہ 28.05.2019  کو سینٹ کی سب سٹینڈنگ کمیٹی فار آئی ٹی اینڈ ٹی کی میٹنگ  ہوئی.  سینیٹر انجینئر رخسانہ زبیری، کنوینیر،  سینیٹر کلثوم پروین اور سینیٹر رحمان ملک نے شرکت کی -  اس میٹنگ میں MD PTET اور  GM  PTET جبکہ  PTCL کی طرف سے  مظہر حسین، اور میڈم زاہدہ اعوان نے شرکت کی.  
منسٹر آئی ٹی کی نمائندگی جوائنٹ سیکرٹری IT  جناب تیمور صاحب نے کی.
 
پینشرز کی نمائندگی ایم ایچ اسلم،  شیراز احمد،  نذیر احمد فدا،  طارق بھٹی اور دیگر نے کی.

آج کی میٹنگ میں  سب سے پہلے PTCL  کے نمائندوں نے بریفنگ دی اور  وہی راگ الاپتے رہے  یعنی فنڈز کا رونا رویا. جس پر رحمان ملک صاحب نے کہا کہ اس طرح تو یہ مسئلہ ساری زندگی حل نہیں ہو گا اور کہا کہ پینشرز کی طرف سے کوئی آدمی بریفنگ دے جس پر  سب نے کہا کہ ایم ایچ اسلم پینشرز کی طرف سے بریفنگ دیں گے لہذا میں نے پوری تفصیل سے بریفنگ دی اور شروع سے آخر تک تمام تفصیلات بمع کورٹ کیس بیان کیا.  اور  آخر میں مسئلے کی نزاکت کو بھانپتے ہوے تاکہ یہ لوگ راہ فرار اختیار نہ کر سکیں میں نے تجویز پیش کی کہ فی الحال ہماری پے فیکسیش 2010 سے 2018 تک گورنمنٹ انکریز کے مطابق کر دی جائے جس پر سب لوگوں نے اتفاق کیا اور میڈیم رخسانہ زبیری نے کہا کہ ان لوگوں کو عید سے پہلے پیمنٹ کر دی جائے.

2. رہا مسئلہ بقایا جات  (arrears) کا تو اس  کے لیے ایک کمیٹی بنا دی گئی ہے جس میں PTCL,  PTET اور  گورنمنٹ کا نمائندہ شامل ہوگا جبکہ پینشرز کی طرف سے مجھے ( ایم ایچ اسلم) نامزد کیا گیا ہے اور یہ کمیٹی arrears  ( بقایا جات)  کی ادائیگی کا طریقہ کار طے کرے گی.
 
3. یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ PTET کی جو دو بلڈنگز  اسلام آباد میں ہیں ان میں پینشرز کو جگہ دی جائے گی اور Ufone  کی بلڈنگ سے Ufone  کا بورڈ ہٹا کر اس کی جگہ " پی ٹی سی ایل پنشنرز ٹرسٹ بلڈنگ " کا بورڈ لگایا جائے گا.  اور  اس میٹنگ میں ہونے والے فیصلوں کا نوٹیفکیشن 2 یا 3 دن تک جاری کر دیا جائے گا.

آج کے فیصلہ کن اجلاس کے بعد  سینیٹ کی سب کمیٹی کو ختم کر دیا گیا ہے اور اب یہ کمیٹی اپنی رپورٹ مرکزی کمیٹی کو بھیج دے گی.
آخر میں ہم نے سینیٹ کی سٹینڈنگ کمیٹی کے ممبران کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے ہم پینشرز کے حقوق کے لئے ہمارا ساتھ دیا اور ہم پینشرز کی طرف سے بھی الگ سے ان کو شکریہ کا خط بھی لکھیں گے.

میری طرف سے اور میرے ساتھیوں کی طرف سے آپ سب کو یہ کامیابی مبارک ہو. یہ سب آپ تمام بھائیوں کی دعاؤں کا نتیجہ ہے جو آپ لوگ رمضان المبارک کے مہینے میں اللہ تعالیٰ کے حضور گڑ گڑا کر ہماری کامیابی کے لئے دعا مانگتے رہے ہیں.  اللہ ہمارا حامی و ناصر ہو.  آمین

دعا گو،
ایم ایچ اسلم اینڈ
شیراز احمد
نذیر احمد فدا
اور دیگر ساتھی حضرات

1.AoA
ALLHADULLELAH
Aaj Senate ki IT ki Sub Committee ne Tamaam PTCL Pensioners ko Supreme Court k ahkamaat k mutabiq 2010 se 2018 tak k tamaam pension izaafa jaat Eid se pehlay pension mein shamil kar k ada karnay ka hukam de diya.
Aaj Senate Sub Committee k ijlaas mein PTET board k tamaam trustees aur ministry k top officers maujood the.PTCL Pensioners ki jaanib se Mr. Sadiq Ali,Dawar Khan k ilawa deegar pensioners bhi maujood the.
Regards,
Muhammad Tauqeer
(28-05-2019)

2.پیشنرز ســاتھیــو الــسلام علیــکم ۔ جــیسا کہ آپ سب لوگـــــ جانتــ۔ے ہیں آج قائمــہ کمــیٹی ســینٹ آئی ٹی کی مـــیٹنگ تھی مـــیٹنگ مــیں کافی بــحث و مــباحثہ کــے بعــد قائمــہ کمیــٹی نــے زور دیا ہے کہ  پـنشــنرز کو عـــید ســے قبل ان کی پـینشــن انکریز کر دی جائـــے اور فــنڈز کی کمی کی وجہ ســے جو آپ ایریاز کی بات کر رہے ہیں  اس کے لیــے ہم ایکـــ کمیٹی بنا دیتـــے ہیں ایک منسٹری کا نمائندہ ایک PTCL/PTET اور ایک پنشنرز کا نمائندہ شامل ہوگا اللہ تعالی کی ذات سے امید ہے عـــید ســـے قــبل  انکریز پینشن اضافــہ ہـو جائــے گا انـشـــاء اللہ۔
شــــیراز اسلام آباد
ندیــم ٹھٹوی۔صــدر
نجیب الـرحمن جنرل سیکریٹری
رفیق اللہ خان
PTPT ®ریجن ســندھ حیدرآباد

3.28.5.2019.
Dear pensioners :- AssalamOalaikum.
In todays standing committe M/s. M.H.Aslam, Sheeraz, Tariq Bhatti nd Nazir Fida represented from Pensioners side and the out come Of the day is to "Fix Pension" as per govt increases w.e.f year 2010 as per Govt increases and be paid on 1.6.2019. This is for all pensioners. Further detail will follow.  M.H.Aslam. Dy. Secy Genl, T P A , ISLAMABAD.

نوٹ:- جو میری شیراز صاحب سے تفصیلی بات ھوئی  جو اس میٹنگ  میں موجو د تھے انھوں نے بتایا کے کافی تفصیلی بات ھوئی پی ٹی سی ایل والوں نے  فنڈ نہ ھونے کا رونہ رویا۔  انھوں نے کہا کے عدالت نے جو وی ایس ایس لے کر ریٹائیڑ۔ ھوئیے ھیں انکو گورنمنٹ والی انکریز  نہ دینے کا کہا ھے- اس پر رحمان ملک برھم ھوگئیے  اور کہا انھیں نہ چلائیں انھوں ایسی باتیں نہ کریں عدالت نے  اپنے فائینل حکم میں جو چھ ججوں نے دیا کہیں ایسی بات نہیں کی  اس نے تو تمام ریٹائیڑڈ  پی ٹی سی ایل ملازمین کو گورنمنٹ والی پنشن دینے  کا کہا ھے [ یاد رھے صرف دومعزز ججوں گلزار صاحب اور قاضی عیسی  صاحب نے شاھد باجوہ  کے کہنے پر  ،
ما سوائے (beside) وی ایس ایس  والے پٹیشنرس  پینشنرز  کے یہ گورنمنٹ انکریز دینے کا حکم دیا تھا - اپنے ۱۵ فروری ۲۰۱۸ کے آڈر  میں ۔ میں نے اسی وقت کہا تھا  کے یہ آڈر  غلط ھے اور عدالتی زبان میں اسکو ultra varies کہتے ۔ بھلا کیا ممکن ھے کے دو ججوں کے آڈڑ  کو چھ ججوں کے آڑڈ پر فوقیت ھو سکتی ھے۔ تین ججوں نے تمام ریٹائیڑڈ  پی ٹی سی ایل ملازمین کو اپنے ۱۲  جون     ۲۰۱۵ کے حکم میں گورنمنٹ کے اعلان کردہ پنشن انکریز دینے کو کہا اور پھر تین ججوں نے انکی رویو اپیل اس آف کے خلاف   ڈسمس کر کے ۱۲ جون ۲۰۱۵کے عدالتی فیصلے کو ری کنفرم کیا - اگر   صرف نارمل ریٹائیریز  کو پنشن دینے کا مسعلہ ھوتا تو عدالت اپنے ۱۲ جون ۲۰۱۵ کے آڑڈڑ میں  یہ ترمیم کرسکتی تھی مگر اس نے نہیں کی  - اور ایک رویو کے بعد دوسری رویو  تو قانونن ھوتی  ھی نہیں تو یہ ۱۵ فروری ۲۰۱۸ کا عدالت کا آڑڈڑ کے صرف نارمل ریٹائیڑڈ پنشنرز کو یہ
گور نمنٹ والا انکریز دیا جائیے بلکل غلط اور ناقابل  عمل تھا۔ اس وقت میں نے  یہ رائیے دی تھی  صادق علی اور نسیم وہرہ صاحبان کو اس ۱۵ فروری ۲۰۱۵ کے آڈڑ کو چیلنج کریں  لیکن یہ سب اس بات پر مصر تھے کے beside کا مطلب بشمول ھوتا ھے اور یہ وی ایس ایس پٹیشنرز کو بھی ملے گا]    - کمیٹی نے حکم دیا کے گورنمنٹ کے مطابق جو پنشن update بنتی ھے وہ عید سے پہلے دی جائیے او جو بقایا جات ھیں اسکے دینے کے لئیے اگر فنڈ میں کمی ھے  اس کے لئی ایک سب کمیٹی قائیم کردی ھے جو فنڈ وغیرہ کا انتظام کرے گی او ر پھر اسکو کسطرح دیا جائیے  یہ طے کیا جائیگا- رحمان ملک نے مظہر حسین کے اس جواب پر کے انھوں نے ان پٹیشنروں کو  یہ  رقم ادا کردی عدالت کے حکم کی مطابق، یہ جواب  دیا کیا آپ چاھتے ھیں یہ 40 ھزار  پی ٹی سی ایل پنشنرس پہلے پٹیشنرس بنیں پھر یہ آپ دیں گے - انھوں نے یہ دھمکی ان کو دی کے اگر انھوں نے یہ پیمنٹ نہیں کی تو وہ کیس نیب کو بھجوادیں گے وہ خود انکوائری  کرے کہ  پنشن میں انھوں نے یہ کٹوتی کیوں کی او پی ٹی سی ایل پنشنرس فنڈ کا پیسہ انھوں نے اور کس مد میں استعمال کیا۔ بحر حال ھم کو  یہ امید رکھنی چاھئیے کے یہ مسءلہ اپنے اختتام پر پہنچنے والا ھے اور یہ عید سے پہلے معلو ھو جائیے گا کے  اس کمیٹی کے   حکم پر یہ لوگ عمل کرتے  ھیں یا نہیں - یاد رکھیں   سینٹ اور نیشنل اسمبلی کی ایسی کمیٹیوں کے فیصلے یا کسی آڈڑ پر عمل نہ کرنے والا  کا جرم ایسا ھی  ھے کے جیسے اسنے توھین عدالت کی ھو۔
واسلام
طارق

Comments

Popular posts from this blog

.....آہ ماں۔

Article-173 Part-2 [Draft for non VSS-2008 optees PTCL retired employees]

‏Article-99[Regarding clerification about the registration of the Ex-PTC employees of any capacity with EOBI by PTCL]