تصحیح نوٹ فیس بک پر
تصحیح
نوٹ :- آج صبح میں نے , کل یعنی ۱۲ستمبر کو سپریم کوڑٹ میں راجہ ریاض کے کیس کے ساتھ ایڈوکیٹ جناب لطیف کھوسہ کی سپریم کوڑٹ میں ریگولر ملازمین کی جانب سے ایک کریمنل اپیل نمبر 1613/17 جو سپریم کوڑٹ نے سماعت کے لئے منظور کرتےھوئے اس راجہ ریاض کی کریمنل اپیل کے ساتھ Clubbed کرتے ھوئے نوٹس جاری کرنے کا حکم دیا .یہ بہت ھی خوش آئندہ بات تھی اس پر میں نے ایک مختصر سا تبصرہ انگلش میں لکھا جو بہت سے ایسے پی ٹی سی ایل کی ملازمین کی سمجھ میں نہيں آیا جو انگلش نہیں جانتےتھے .مجھے اس سلسلے میں کافی SMS آئے اور مجھ سے وھی تبصرہ اردو میں لکھنےکو کہا اور ساتھ یہ پوچھا کے Clubbed کا مطلب کیا ھوتا ھے .انھیں کی بات کو مد نظر رکھتےھوئے میں وھی تبصرہ اب اردو میں لکھ رھا ھوں اور کلبڈ (Clubbed) کا مطلب بھی سمجھائے دیتاھوں اسکا مطلب " کسی خاص مقصد یا ایک جیسے مقصد کے لئے آپس میں ایسی ایک جیسی چیزوں کو آپس میں ملادینا". کلب تو آپ سب لوگ جانتے ھی ھیں جہاں مکس لوگ جمع ھوتے ھیں . سب لوگ یعنی اکثر عورت اور مرد حضرات مل کر ڈانس کرتے ھیں اورمکس پاڑٹیاں وغیرہ وغیرہ ھوتی ھیں. اس سےھی یہ لفظ شائد لیا گیا ھے.
تبصرہ
بہت اچھی خبر اور بہترین کوشش . اب راجہ ریاض کا کیس جو اپنے آخری مراحل میں تھا ، میراخیال ھے کے شائید اب اسکا فیصلہ جلدی اور اکیلے نہ ھو. اب اس کیس کا بھی فیصلہ ان کلبڈ کئے کیسس کے فیصلے کے ساتھ ھی ھو. لیکن آپ سب کو اس بات کا مکمل یقین رکھنا چاھئیے کے انشا اللہ کے وہ ان تمام پی ٹی سی ایل کے ایسے ملازمین کے حق میں ھی ھوگا ،جو ابھی پی ٹی سی ایل میں کام کررھے ھیں، جو ریٹائڑڈ ھوچکے ھیں یا وہ پی ٹی سی ایل کو یکم جولائی ۲۰۰۵ یا اکے بعد کسی وجہ سے چھوڑ چکے ھوں. میں نے صاف طور پر اسکی پیشنگوئی سپریم کوڑٹ کی رولنگ کے تحت اپنے اردو آڑٹیکل 44 میں کردی تھی.
[اس آڑٹیکل میں مظہر حسین کی تقریر کے پوائنٹ نمبر ۳ کے جواب کے آخر میں یہ میں نےلکھا تھا:-
تو مظہر صاحب آپ خود ھی اندازہ کرلیں کے اگر ھر ایسا ھی پی ٹی سی ایل کا ملازم اس سپریم کوڑٹ کی حکم کی روشنی کے تحت پی ٹی سی ایل کے پرزیڈنٹ اور پی ٹی ای ٹی کے ایم ڈی اور حکومت پاکستان کے سیکرٹری آئی ٹی اور ٹیلیکام کے خلاف توھین عدالت کا کیس لےکر پہنچ گیا ، کے یہ لوگ سپریم کوڑٹ کے ان دئے ھوئے فیصلوں پر عمل نہ کرکے اور ھم لوگوں کو وھی مراعات نہیں دے رھے جنکا حکم سپریم کوڑٹ راجہ ریاض کے کیس اور اور دوسرے پی ٹی سی ایل کے 34 ایسے پنشنرس کیس میں ۱۲جون ۲۰۱۵ میں دے چکی ھے ، تو پھر ان پر عمل نہ کرنے والوں کا کیا انجام ھوگا ،یہ سب جانتے ھیں . میری اطلاع کے مطابق اب تک پورے پاکستان سے تقریبن ۱۲۰۰ ایسے پی ٹی سی ایل کے ریگولرز پی ٹی سی ایل ملازمین نے جنھوں نے پی ٹی سی ایل کا نیو پیکج 2017 لینے سے انکار کردیا تھا ، انھوں نے ایک بہت ھی نامی گرامی وکیل کے زریعے یا تو کیس کردیا ھے یہ وہ سپریم کوڑٹ کی چھٹیوں کے بعد ڈائریکٹ سپریم کوڑٹ میں contempt case کرنےکی تیاری کرلی ھےاسی کیس کی روشنی میں جسکا تزکرہ ، میں اوپر کرچکا ھوں.] ، اور مظہر حسین CHRO کو متنبہ کیا تھا یعنی اس آڑٹیکل 44 میں ، بتاریخ 2017-09-09 اپنے فیس بک کے پیج اور واٹس ایپس(#2104574-332-92+) پر بھی حال ھی میں 2017-09-09 کو اپلوڈ کیا. یہ میری بلاگ سائیٹ یعنی tariqazhar.blogspot.com پر بھی موجود ھے
واسلام
محمد طارق اظہر
13-09-2017
Comments