PTC Notification of dated 9th Feb-1992, regarding adoption of Existing Rules and Procedures of the Erstwhile T&T Department.











PTC Notification of dated 9th Feb-1992, regarding adoption of Existing Rules and Procedures of the Erstwhile T&T Department.



میں ایک اھم بات اپنے ان پی ٹی سی ایل کے ان پریشان ساتھیوں  دوستوں سے کرنا چاھتا ھوں جو اس بات پر پریشان رھتے ھیں  جو PTC میں  بھرتی ھوئے کے  آیا انکا PTCL میں یکم جنوری 1996 کو ٹرانسفر ھو نے کے بعد   T&T میں بھرتی ھونے والوں جیسا status ھے یا نھیں  . یاد رکھیں ایسے لوگ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کارپوریشن ( PTC)  میں باقاعدہ کارپوریشن میں رائج T&T والے قانون کے مطابق ریگولر پوسٹوں پر بھرتی ھوئے تھے اور وہ جو T&T  میں ایڈہاک، ورک چارج پر کام کرتے ھوئے PTC میں دسمبر 1991 میں اور ریگولر ملازمین کے ساتھ ھی PTC میں ٹرانسفر ھوگئے اور بعد میں PTC میں انکو ریگولر کردیا گیا ایسے تمام لوگ  باقاعدہ اس کٹیگری میں آگئے جس طرح  وہ دیگر ریگولر ملازمین جو T&T میں بھرتی ھوئیے اور PTC کے ملازمین بن گئے ، پی ٹی سی ایکٹ ۱۹۹۱ کی کلاز (۱)۹ کے  تحت انھیں سروس ٹرمز اور کنڈیشنس  پر جو انکے PTC میں فورن ٹرانسفر سے پہلے T&T میں تھیں [ یاد رھے یہ سروس ٹرمز اور کنڈیشنس وھیں ھیں جو سول سرونٹ ایکٹ 1973 میں دیں گئیں ھیں ]  PTC میں تمام ٹرانسفر ھونے سے پہلے ایسے تمام ملازمین T&T میں سول سرونٹ کہلاتےتھے اور پھر جب یہ تمام PTC میں کام کرنے والے ملازمین چاھے وہ T&T سے ٹرانسفر ھوکر آئے ھوں یا PTC میں ھی ریگولر بھرتی ھوئے یا ریگولر ھوئے ھوں،  جب یکم جنوری 1996 کو کمپنی یعنی PTCL میں ٹرانسفر ھوکر اسکے ملازمین بن گئے تو انپر PTCL میں  ، سپریم کوڑٹ میں مسعود بھٹی کیس  (2012SCMR152) کے تحت  صرف گورنمنٹ کے Statuory Rules ھی استعمال ھونگے یعنی جو انپر T&T اورپھر وھی PTC میں تھے . چونکے مسعود بھٹی کیس میں جو بھی appellant تھے وہ T&T میں بھرتی ھوئے تھے اسلئے عدالت انھی کے بارے میں زکر کیا جس سے کچھ ان ملازمین کو جو  PTC میں ڈائریکٹ بھرتی یا ریگولر ھوئے تھے ، ان میں یہ تاثر پیدا ھورھا تھا کے شائید وہ اس کٹیگری میں نہیں آتے جس کا زکر سپریم کوڑٹ نے مسعود بھٹی کیس مں کیا ھے .ایسے کچھ لوگ مجھ سے بار بار یہ ھی پوچھتےتھے ان کا PTCL status  میں کیا ھے ؟ . میں ھمیشہ انکو یہ ھی بتاتا تھا کے وھی جو T&T  میں بھرتی ھونے والوں کا . سپریم کوڑٹ نے بھی اپنے اسی مسعود بھٹی کیس کے پیرا نمبر 9  میں صاف لکھا کے اپیلنٹس پر PTC میں Statuory rules  ھی استعمال ھورھے تھے اور اسی پیرا 17  میں لکھا کے "جو ملازمین  کارپوریشن (PTC) سے یکم جنوری 1996 کو PTCL میں ٹرانسفر ھوئے تھے انکے  سروس ٹرمز اور کنڈیشنس مں منفی تبدیلی نہیں کی جاسکتی جس سے انکو نقصان پہنچے" [  ظاہر ھے کارپوریشن میں دونوں کٹیگری کے ملازمین تھےیعنی جو ٹرانسفر ھوکر آئے اور جو کارپوریشن میں ریگولر بھرتی یا جو ریگولر ھوئے].


مبھے واٹس ایپس پر آج یہ PTC کے ۹ فروری ۱۹۹۲کی یہ مندرجہ زیل , اسوقت PTC کے بوڑڈ سے منظور شدہ یہ نوٹیفیکییشن کی کاپی ملی، جس میں صاف صاف لکھا کے تا وقتیکے PTC کے اپنے رولز اور procedures  نہیں بن جاتے ، PTC میں سابقہ T&T والےرولز اور procedures ھی استعمال ھونگے . PTC کے یہ رولز تو اس سکے اختتام تک نہ بن سکے اور PTC پانچ حصوں میں تقسیم ھوگئی جس میں ایک حصہ یہ PTCL ھے جس میں وھی T&T والے رولز اور procedures استعمال ھورھے تھےجو PTC میں ھورھے تھے . جسکو مزید authenticated , سپریم کوڑٹ نے اپنے مسعود بھٹی کیس کے فیصلے میں 7 اکتوبر 2011   کو کیا اور اسکے خلاف PTCL کی رویو پٹیشن بھی 19 فروری 2016 کو خارج ھوگئی ، مگر موجودہ PTCL انتظامیہ  اسکے خلاف کام کررھی ھے اور عدالت عظمی کے احکامات کو ردی کی ٹوکری میں ڈال رھی ھے.


واسلام


محمد طارق اظہر


26-01-2018




Comments

Popular posts from this blog

.....آہ ماں۔

Article-173 Part-2 [Draft for non VSS-2008 optees PTCL retired employees]

‏Article-99[Regarding clerification about the registration of the Ex-PTC employees of any capacity with EOBI by PTCL]