Clarification of about VSS optees in HSCP verdicts of dated 1-11-2017



VSS case
عزیز پی ٹی سی ایل پنشنرس
اسلام و علیکم

15 فروری 2018 کو جو سپریم کوڑٹ نے فیصلہ دیا اسکے مطابق وی ایس ایس لے کر ریٹائڑڈ لینے والے پنشنرز کو کافی تحفظات ھیں اور وہ مجھ سے بار بار اپنے اس تحفظات کا اظہار کررھے ھیں . اور یہ سمجھ رھے ھیں کے شائید وی ایس ایس والوں کو گورنمنٹ پنشن انکریز نہ ملے . ایسی کوئی بات نہیں سپریم کوڑٹ نے 15 فروری کو ایسا کوئی بھی حکم دیا نھی دیا ھے . وہ ایسا حکم کیسے دے سکتی ھے کیونکے سپریم کوڑٹ اپنے اسی کیس میں یکم نومبر 2017 کے میں جاری ھونے والی آڑڈر شیٹ [ مندرجہ زیل پیسٹ ھے] میں صاف طور پر پہلےےپیرے میں لکھا ھے " کے یہ سوال کے وی ایس ایس آپٹیز یہ پنشن لینے کے حقدار ھیں یا نھیں ، یہ سوال عدالت کے سامنے تو نہیں تھا اور نہ ھی اس کا زکر ۱۲جون ۲۰۱۵ کے finding میں تھا. تو یہ سوال کے VSS Optees اسکے entitled تھے یہ نہ تھے ، ۱۲ جون ۲۰۱۵ پر فیصلے پر عمل نہ کرنے کی وجوھات نھیں بنایا جاسکتا" .

عدالت کے اس حکم کا صاف مطلب جو فیصلہ ۱۲جون ۲۰۱۵ کو اس عدالت کو دیاھے وہ پی ٹی ای ٹی والے اس پر عمل نہ کرنے کا جوز اسلئے نہيں بناسکتے کے اسمیں جو VSS optees ھیں اسکے حقدار نہیں . جبکے حقیقت یہ ھے کے عدالت نے صرف ۱۲جون ۲۰۱۵ کو یہ حکم دیا کے " respondents جو ٹی اینڈ ٹی میں بھرتی ھوئے اور پھر کارپوریشن اور کمپنی میں ٹرانسفڑڈ ھوکر ریٹائڑڈ ھوئے وہ اسی پنشن کے حقدار ھیں جسکا کا اعلان حکومت پاکستان کرتی ھے اور بوڑڈ آف ٹرسٹیز آف ٹرسٹ( PTET) حکومت کے اس اعلان پر عمل کرنے کی پابند ھے جو ایسے ملازمین کے لئے کیا جائے . لہازا یہ تمام اپیلیں ڈسمس کی جاتی ھیں . تو مجھے آپ لوگ خود ھی بتائیں کے جو پنشنرس وی ایس ایس لے کر ریٹائڑڈ ھوئے تھے کیا وہ ٹی اینڈ ٹی میں بھرتی نہیں ھوئے تھے جو انپر عدالت کا یہ حکم لاگو نہیں ھوتا جو یہ بوڑڈ آف ٹرسٹیز آف ٹرسٹ( PTET) خواہ مخواہ بہانہ بناکر ان وی ایس ایس لے کر ریٹائیڑڈ ھونے ان ٹی اینڈ ٹی میں بھرتی ھونے والوں کو حکومت والی پنشن دینے سے گریزاں ھورھے ھیں اور اس ۱۲ جون ۲۰۱۵ کےعدالتی حکم کی سخت حکم عدولی کررھے ھیں .
ابھی 16 فروری کے آڑڈڑشیٹ کی کاپی موصول نھیں ھوئی ھے . مجھے ابھی ابھی شیراز صاحب نے بتایا ھےکے آڑڈشیٹ تو تیار ھوچکی ھے اور انکو اسکی اطلاع بھی مل گئی ھے لیکن ابھی اسکی کاپی انکو موصول نہیں ھوئی اور وہ کوشاں کے آج ھی انکو یہ کاپی مل جائے تاکے وہ اسکو آپ سب لوگوں تک جلد از جلد پہنچادیں . مجھے اسکی بالکل امید نہیں کے عدالت نے اپنے 15 فروری کے فیصلے میں VSS Optees کے خلاف کوئی منفی آڑڈر دیا ھو . ویسے تو اسکی بلکل امید نھیں کیونکے یہ فورن چیلنج ھوجائیگا ایک تو مسعود بھٹی کیس کی روشنی میں اور دوسرے اس بنا پر کے 15 فروری کو دو رکنی بینچ سپریم کوڑٹ کا فیصلہ تین رکنی بینچ کے اس فیصلے کے خلاف کیسے جاسکتا ھے جو اسنے 12 جون 2015 میں ان تمام پی ٹی سی ایل پنشنرس کے حق میں دیا چاھے جو چاھے نارمل ریٹائڑڈ ھوئے یا وی ایس ایس لے کر.
اس پر میں مزید تبصرہ اس 15 فروری کی order sheet شیراز صاحب سے ملنے کے بعد کروں گا
واسلام
محمد طارق اظہر
17-02-2018
4:53 PM


Comments

Popular posts from this blog

.....آہ ماں۔

Article-173 Part-2 [Draft for non VSS-2008 optees PTCL retired employees]

‏Article-99[Regarding clerification about the registration of the Ex-PTC employees of any capacity with EOBI by PTCL]