Article-71[About TV News Clips on verdicts of IHC order of dated 17-12-18 in favour transferred employees in PTCL

اسلام آباد ھائی کوڑٹ کے کل 17 دسمبر 2018 فیصلے کی نیوز کلپس

تجزیہ

میں اس بات سے بلکل متفق نھیں کے اسلام آباد ھائی کوڑٹ کے اس حکم کے مطابق گورنمنٹ والی تنخواہ اور پنشن صرف ٹی اینڈ ٹی میں بھرتی ھونے والے ملازمین کو ھی ملے گی - ٹی اینڈ ٹی میں تمام کام کرنے والے ملازمین جب پی ٹی سی میں ٹرانسفر ھوکر  کارپوریشن  پی ٹی سی میں گئے تھے ان پر پی ٹی سی ایکٹ ۹ کے تحت ٹی اینڈ ٹی والے ھی رولز اینڈ ریگولیریشنس ھی استعمال ھوں رھے تھے ۔ کارپوریشن کے اپنے کوئی رولز اور ریگولیریشنس نھیں  تھے کارپوریشن  نے ٹی اینڈ ٹی والے ھی رولز اورریگولیریشنس  کو adopt کیا ھوا تھا ۔ تو جو لوگ پی ٹی سی میں اپائینٹ ھوئیے وہ ٹی اینڈ ٹی والے رولز اور ریگولیریشنس  کے تحت ھی اپائینٹ ھوۓ تھے انکو کارپوریشن میں گورنمنٹ والی ھی تنخواہ مل رھی تھی جو کارپوریشن میں ٹی اینڈ ٹی سے ٹرانسفر ھوکر آنے والوں کو مل رھی تھی اور ایسے کارپوریشن میں ایسے ریگولر بھرتی ھونے والوں کو ریٹائیڑمنٹ کے بعد گورنمنٹ والی ھی پنشن ملے گی گی جسطرح ٹی اینڈ ٹی میں بھرتی ھونے والوں کو ریٹائیڑمنٹ پر مل رھی ھے۔  

پی ٹی ای ٹی یعنی ٹرسٹ گورنمنٹ والی پنشن دینے کی ان ٹیلی کمیونیکیشن ایمپلائیز کو انکے entitlement کے مطابق دینے کی پابند ھے پی ٹی ( ری آر گنائیزیشن) ایکٹ 1996 کی کلاز 46 کی سب سیکشن d کے تحت۔ جہاں ٹیلی کمیونیکیشن ایمپلائیز[telecommunication employees] کی تعریف اسی ایکٹ 1996 کی کلاز 2 کی سب سیکشن t میں یہ کی گئی ھے " کارپوریشن کے وہ ملازمین جو ٹرانسفڑڈ ھو کر کمپنی کے ملازمین بن گئیے اس ایکٹ کے تحت ان کے علاوہ جن پر ایکٹ کے سیکشن 36 کی سب سیکشن 3  لاگو ھورھی ھے [ اسکا مطلب جو کارپوریشن سے  اسکے دوسرے حصوں میں ٹرانسفڑڈ ھونے والے  یعنی NTC اور PTA وغیرہ وغیرہ میں] ، وہ ملازمین جو کارپوریشن اور سابقہ پاکستان ٹیلیگراف کے ملازمین تھے جو pensionary benefits لے رھے تھے یا وہ یہ کارپوریشن سے لینے کے حقدار تھے"- کارپوریشن میں دو طرح کے ملازمین تھے ایک وہ جو ٹی اینڈ ٹی سے ٹرانسفڑڈ ھوکر آئیے تھے پی ٹی سی ایکٹ ۹۹۱ کے تحت اور دوسرے وہ ملازمین جو کارپوریشن میں انھی ٹی اینڈ ٹی رولز کے تحت اپائینٹ ھوئیے تھے۔ اسلئیے یہ سب ٹیلی کمیونیکیشن ایمپلائیز[telecommunication employees] ھی کے زمرے میں آتے ھیں

بحر حال اس پر اور مزید تفصیلی تبصرہ اس عدالتی حکم کی تفصیلی فیصلے کی کاپی ملنے پر ھی آپ لوگوں کو پیش کرونگا

طارق
18-12-2018

Comments

Popular posts from this blog

.....آہ ماں۔

Article-173 Part-2 [Draft for non VSS-2008 optees PTCL retired employees]

‏Article-99[Regarding clerification about the registration of the Ex-PTC employees of any capacity with EOBI by PTCL]