مشتری ھوشیار باش
"مشتری ھو شیار باش"
میں نے دودن پہلے منسٹری آئی ٹی ٹیلیکام (MoIT) کا ایک لیٹر [دوبارہ بھی نیچے پیسٹ کیا ھے]اپنے تجزئے کے ساتھ فیس بک پر اپلوڈ کیا تھا ۔ یہ لیٹر ھیڈ لیگل سیل MoIT نے سی ای او پی ٹی سی ایل اور ای وی پی لیگل پی ٹی سی ایل زاھدہ حنا کو ، سیکریٹری MoIT کے کھنے پر لکھا تھا
" کے منسٹری جو فیڈرل گورنمنٹ کی طرف سے ٹرانسفڑڈ ایمپلائیز کی سروس کے ٹرمز اور کنڈیشنس کی گارنٹر ھے ، اور یہ بات ضروری سمجھتی ھے کے انکو مناسب ار صحیح ریلیف دیا جائے جسکی اجازت ھے اسلئیے انکی مدد کےلئیے ایک بہت جامع پالیسی بنائی جائے اسلئیے یہ ضروری ھے کے ایک پی ٹی سی ایل کی طرف سے مناسب آفیسر نامزد کیا جائیے اور مل کر انکے کیسس بڑی گہرائی کے ساتھ بحث کئیے جائیں ۔ امید ھے ان مشترکہ کوشش سے انکے کیسس حل کئیے جائیں گے اور انکی پریشانیاں دور کی جائیں گی"۔
اس خط کا متن ظاھر کرتا ھے کے حکومت ان پی ٹی سی ٹرانسفڑڈ ملازمین کے جس میں ظاھر ھے ایسے ملازمین بھی شامل ھیں جو ریٹائیڑڈ ھوچکے ھیں انکے مسائیل پی ٹی سی ایل سے مل بیٹھ کر قانون کے مطابق اور جیسا عدالتوں نے حکم دے رکھاھے خاصکر عدالت عظمی کے ، حل کرنے میں بہت سنجیدہ ھے الئیے وہ پی ٹی سی ایل پر زور دے رھی ھے کے اسکو حل کیا جائیے۔ افسوس سے کھنا پڑتا ھے جو میرے علم میں لایا گیا ھے ،جسکی صداقت کے بارے میں کچھ نھیں کہہ سکتا صرف اس خبر ھوشیار ھی کرسکتا ھوں، کے کچھ نا آقبت اندیش اس لیٹر کو پنشن کی ادائیگی کا نوٹیفیکیشن قرار دے کر پی ٹی سی ایل پنشروں دو سو روپے کا فارم فروخت کر کے اسکو بھر کر انکے حوالے کرنے کا کہہ رھے ھیں تاکے ان کو پنشن کی ادائیگی ھوسکے ورنہ نھیں ھوگی ۔ پھلی بات تو یہ کوئی پنشن کی ادائیگی کا نوٹیفیکشن ھی نھیں جیسا ایسے لوگ کہہ رھے ھیں اور دوسری بات اگر پنشن کی ادئیگی کا کوئی نوٹفیکیشن نکلتا بھی ھے تو پنش تو بغیر اس فارم کے خود بخود ادا کردی جائیگی کیونکے پی ٹی ای ٹی کے پاس سب کے پنشن اکائونٹ ھیں جس کے زریعے ھر مھینے انکی پنشن کی ادائیگی ھورھی ھے اور اس میں پنشن بڑھے گی اسکے واجبات کی ادائیگی ھو جائیگی ۔ اگر یہ بات صحیح ھے تو تمام پی ٹی سی ایل پنشنرس انسے ھوشیار ھو جائیں اور کسی قسم کا فارم کو دو سو یا کوئی بھی رقم دے کر وصول نہ کریں ۔ کیونکے یہ سب فراڈ ھے اس سے بچیں ۔شکریہ
طارق
-- Sent from Rawalpindi Pakistan via iPad
Comments