مشتری ھوشیار باش

مشتری ھوشیار باش
مجھے خوشاب ملتان سے ایک پی ٹی سی ایل پنشنر نے مطلع کیا ھے کے ملتان  میں ایک پی ٹی سی وی ایس ایس نان پنشنر آفتاب چشتی جسکا تعلق ملتان سے ھے اور یہ کبھی ملتان پی ٹی سی ایل ریوینیو ڈیپاڑٹمنٹ میں یونین کا پریزیڈنٹ بھی رہ چکا ھے ، میرے نام سے  وہ پی ٹی سی ایل پنشنروں سے وکیل کی فیس کی مد میں ۳۲ ، ۳۲ ھزار روپے موصول کررھا ھے کے میں انکے لئیے کیس کرنے جارھا ھوں ۔ میں یہ بات میں سب اچھی طرح مطلع کرنا چاھتا ھوں کے یہ شخض جھوٹ بول کر میرے نام سے آپلوگوں  کو گمراہ کررھا ھے ۔ میں کوئی بھی وی ایس پی ٹی سی ایل نان پنشنروں کا کیس نہیں کرنے  جارھا ۔ اور میں کیس کیسے کرسکتا ھوں  میں  تو نارمل  ریاٹئیڑڈ پی ٹی سی ایل پنشنر ھوں اور ساٹھ سال کی عمر  مکمل کرکے  جنوری 2011 میں ریٹائیڑڈ ھوا ھوں۔ میں نے اپنے دوستوں کے ساتھ مل کر نان پی ٹی سی ایل پٹیشنرس پنشنروں کے لئی اسلام  آباد ھائی کو ڑ ٹ میں کیس کیا ھوا ھے ۔ میرے ساتھ ۳۱ ایسے میرے دوست پی ٹی سی ایل  نان پٹییشنرس پینشنرز شامل ھیں ۔ اس رٹ پٹیشن کا نمبر 4588/2018 ھے  جو ۳ دسمبر ۲۰۱۸ کو ایڈمٹ بھی ھو گئی ھے ابھی تک پی ٹی ای ٹی والوں نے عدالت کے نوٹس   کا جواب تک نہیں دیا جو انھوں نے دو ھفتے میں دینا تھا۔ میرے اس کیس کے ایڈمٹ ھونے کے بعد کافی پی ٹی سی ایل  نان پٹیشنرس پینشنروں نے مجھ سے رابطے کیا تھا اور اس میں شامل ھونے کو کہا تھا مگر میں نے صاف انکار کردیا۔ میں اب نہ کوئی اور کیس کرنے والا ھوں اور نہ کوئی ایسا ارادہ ھے۔ میری اس  دس سالہ جدوجہد میں صرف  پی ٹی سی ایل  پنشنروں  کو اپنے  اردو آڑٹیکلز زریعے گائیڈ لائین  دینا تھا تاکے وہ بیوقف نہ بنیں اور یہ بتایا کے   کے اصلی حقیقت کیا ھے ،جو میرا فرض بنتا تھا۔ اس قسم کی ڈیمانڈ کا آج تک  میرے زہین میں خیال تک نہیں آیا۔ میں جو بھی کام کررھا ھوں اپنے پی ٹی سی ایل پنشنرس بھائوں اور بہنوں کی بھلائی کے لئیے ھی کررھا ھوں۔ تو آپ سب لوگ ایسے شخض سے بچ کر رھیں  ۔ ورنہ اپنے نفع اور نقصان کے  آپ لوگ  خود ھی زمہ دار ھونگے
واسلام 
محمد طارق اظہر
ریٹائیڑڈ  جنرل منیجر ( آپس)
پی ٹی سی ایل
۱۸ اپریل ۱۹

نوٹ:- مجھے آج ملتان سے  سے عارف بٹ صاحب نے بھی اس شخض آفتاب  چشتی جسکا تعلق ملتان سے ھے اسکے بارے میں مطلع کیا کے یہ   ان نان پنشنرس پی ٹی سی ایل پنشنرس سے  میرے نام سے پیسے بٹور رھا ھے  ھے کے میں نان پنشنرس کا وی ایس ایس کا کیس کرنے جارھا ھوں اسلئیے مجھے وی ایس  ایس نان  پنشنرس   کے کیس کے وکیل کرنا ھے۔ میں نے انکو اس جھوٹے مکار شخض کے بارے میں بتایا کے یہ میرے نام  سے آپلوگوں کو لوٹ رھا ھے اس سے بچ کر رھیں ۔ میں پہلے ۱۸ اپریل ۱۹ کو فیس بک پر "مشتری ھوشیار باش "کے عنوان سے سب لوگوں کو خبردار کر چکا ھوں(جو اوپر دے رکھا ھے) کے وہ اس شخض سے بچیں اور دھوکہ نہ کھائیں ۔ مطلع کرنا میرا فرض تھا باقی آپلوگ کوئی بچے تو نہیں  جو اپنا برا اور بھلا نہ سمجھ سکیں۔ اوران شاطر شخض کی باتوں میں آکر  اپنا نقصان کرلیں۔  اپنے اس بیوقوفی سے اپنے  نقصان کے خود ھی  زمہ دار ھوں گے 
واسلام 
محمد طارق اظہر
ریٹائیڑڈ  جنرل منیجر ( آپس)
پی ٹی سی ایل
۲۳ اپریل ۱۹
--
Sent from Rawalpindi Pakistan via iPad

Comments

Popular posts from this blog

.....آہ ماں۔

Article-173 Part-2 [Draft for non VSS-2008 optees PTCL retired employees]

‏Article-99[Regarding clerification about the registration of the Ex-PTC employees of any capacity with EOBI by PTCL]