خراج عقیدت
"خراج عقیدت" آہ میرے پیارے کمال بھائی!!!! بچھڑا کچھ اس ادا سے کے رت ھی بدل گئی ایک شخص سارے شھر کو ویران کرگیا آج 23 دسمبر 2024 ھے اور آج ھی اسی تاریخ کو ٹھیک 11 سال پھلے یعنی 23 دسمبر 2013 کو میرے عزیز کمال بھائی نے ھم سب کو اچانک داغ مفارقت دی اور داعی عجل کو لبیک کہا انالللہ وانا علیہ راجعون. اللہ تعالی انکی مغفرت کرے اور انکو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرماۓ آمین! . کمال بھائی کی وفات اچانک حرکت قلب بند ھونے کی وجہ سے ھوئی ۔وہ اس دن صبح اپنے بیٹے رضوان کے ھمراہ کار میں آفس پشاور روڈ جارھے تھے ۔ راستے میں کمال بھائی پہلے ایک آفس کام سے گئیے اور اس آفس سے واپسی پر جب وہ کار بیٹھے اور فائیل کو پیچھے رکھا اور آگے بیٹھتے ھی انکا حرکت قلب بند ھوگیا اور وہ چل بسے - اسوقت انکا بیٹا رضوان گاڑی کو رورس کررھا تھا اسنے جب انکی طرف دیکھا تو گھبرا گیا اور فورن پمز ھسپتال کی طرف دوڑا -راستے میں اس نے اپنے ماموں اسد اور اور دوسرے اپنے کزنس کو مطلع کردیا - وہ سب لوگ بھی ھسپتال ...