Article-187[Regarding restoration o restoration of commuted pension for VSS optees]
Article-187
موضوع:- 1) کیا وی ایس ایس آپٹ کرکے ریٹائیرمنٹ لینے والے پی ٹی سی ایل پنشنرز کمیوٹڈ پنشن بحالی کے حقدار ھوسکتے یا نھیں؟کیا بیوہ اپنے مرحوم شوھر کے کمیوٹڈ پنشن بحالی کا حقدار ھوسکتی ھے جسکا انتقال کمیوٹڈپنشن بحالی کی عمر کے بعد ھوا ھو؟
عزیز پی ٹی سی ایل ساتھیو
اسلام وعلیکم
کچھ دن پہلے میں نے کمیوٹڈ پنشن کی بحالی کے متعلق ایم ڈی پی ٹی ای ٹی کو بھیجنے والا خط کا ایک ڈرافٹ فیس بک اور واٹس ایپس پر بھی اپ لوڈ کیا تھا جسکی ایک کاپی سیکٹری (MoIT) اسلام آباد اور ایک کاپی متعلقہ دستاویزات کے ساتھ ڈائیریکٹر پنشن پی ٹی ای ٹی لاھور کو بھی کی تھی [ یہ میرے بلاگ سائیٹ پر بھی اپلوڈ ھے یعنی اس پر Aricle-186[ Regarding draft for restoration commuted [pension to M D PTET]
مجھے اس سلسلے میں پی ٹی سی ایل پنشنروں اور وی ایس ایس لیکر پی ٹی سی ایل پنشنروں کے کافی سوالات آرھے ھیں جسکو اوپر میں نے موضوع میں بیان کردئیے ھیں ۔وی ایس ایس آپٹ کرکے ریٹائیڑڈ ھونے والے مجھ سے یہ بھی سوال کررھے ھیں کے ڈائیریکٹر پنشنر پی ٹی ای ٹی نے نہ انھیں کوئی پنشن بک ایشو کی ھے اور نہ ھی کوئی PPO number یا ریفرنس نمبر دیا ھے اور نہ ھی یہ بتایا کے انکی کتنی پنشن کمیوٹ کی گئی تھی اور یہ بھی انکو نھیں معلوم کے کے آیا انکی کمیوٹد کی گئی ھے یا نھیں ۔ میں انکی اس بات سے بلکل اتفاق کرتا ھوں کے انکو بلکل نھیں بتایا گیا کے انکی کتنی پنشن کمیوٹ کی گئیی ھے ریٹئیرمنٹ کے وقت اگرچہ انکو پنشن کی کمیوکیٹڈ اماؤنٹ انکو دیئے ھوئیے lump sum Amount میں شامل کردیا گیا ھے ۔ وی ایس ایس لینے والوں کو جنکو پنشن مل دھی ھے انکو یہ بات شائید بلکل معلوم نھیں انکو جو ان کمبخت پی ٹی سی ایل والوں نے، وی ایس آپٹ کرنے کی صورت میں جو lump sum Amount رقم ادا کی ھے اس میں صرف انکی طرف Severance Pay کے صرف 28% شامل ھیں جبکے 72% اماؤنٹ وہ ھے جو انکا زاتی ھے ۔ جو ھر ملازم کو ریٹائیرمنٹ پر دیا جاتا ھے پنشن کے علاوہ یعنی Commutation, Leave Encashment,Housing allowance total of 12 moth, GPF etc ، تو جو انکو lump sump amount دیا گیا ھے اس میں یہ کمیوٹیشن کی اماؤنٹ بھی شامل ھے مگر یہ انکو پتہ نھیں کے کتنی پنشن کمیوٹ کی گئی ھے جو انکو Restoration of commuted amount along with incresement میں مل سکے۔ جبکے ایک نارمل ریٹئیرمنٹ ھونے والے کی پنشن بک کے ھر دوسرے پیج پر یہ سب کچھ لکھا ھوتا ھے [ اگر وی ایس آپٹ کرکے ریٹئیڑڈ ھونے والے پی ٹی سی ایل پنشنروں کے پاس اب تک ابھی تک ان آفر لیٹرز کی کاپیاں موجود ھیں تو اس میں وہ صفحہ دیکھیں جسپر یہ لکھا ھے Calculation of Assets(Estimated) تو انپر سب واضح ھوجائیےگا انکو پنشن بک تو نھیں دی گئیی ھے لیکن انکو Pension payment order (example attached) تو دیا گیا ھے جسپر پر Pension payment payment order No لکھا ھے ، وھی لکھ دیں اور اسکی تین کاپیاں ایم ڈی پی ٹی ای ٹی اور تین کاپیاں ڈائیریکٹر پنشن کے لئیے لگادیں۔]
مزید یہ کے جو وی ایس ایس 1997-1998 لیکر ریٹائیڑڈ ھوئیے وہ 75 سال کی عمر پہنچنے پر کمیوٹڈ پنشن بحالی کے لئیے اپلائی کریں اور جو وی ایس ایس 2008 اور اسکے بعد والے وی ایس ایس بمعہ پنشن آپٹ کرکے ریٹائیڑڈ ھوئیے ھوں وہ 72 سال کی عمر پہنچنے پر اپلائی کریں [ یہ میں نے اپنے آڑٹیکل 106 میں پانچ سال پہلے واضح کردیا تھا کے جن لوگوں کی ریٹائیرمنٹ یکم دسمبر 2001 سے پہلے ھوئی ھوگی چاھے کسی بھی طریقے سے ھوئی ھو انکو انکی 75 سال کی عمر ھونے پر اور جو یکم دسمبر 2001 یا اسکے بعد ریٹائیڑڈ بوئیے ھوں تو انکی عمر 72 سال مکمل ھونے پر، یہ کمیوٹڈ پنشن بمعہ اضافے جات یعنی جس عرصے تک انکی یہ کمیوٹڈ پنشن گورمنٹ کی تحویل رھی ھو، تو اسکو گورمنٹ کے لئیے بحال کرنا واجب ھوجائیے گا بشرطیہ کے انھوں نے اسکو بحال کرنے کی درخواست لازمن دی ھو جب انکی مطلوبہ عمر پہنچی ھو۔ پی ٹی سی ایل والے ایسے ریٹئیڑڈ ملازمین کو ڈائیریکٹر پنشن پی ٹی ای ٹی لاھور کو درخواست دینی ھوگی (اسکا طریقہ کار پی ٹی ای ٹی نے اپنی سائیٹ یعنی
www. ptet.com. pk پر Pension Restoration میں دیا ھوا ھے۔) میں نے
نے متعلقہ آڑٹیکل نمبر 106 ، 5اکتوبر 2019 میں تحریر کردہ دو دن پہلے اپنی فیس بک پر دوبارا اپلوڈ کردیا تھا جو میرے بلاگ سائیٹ پر بھی دوبارا موجود ھے
Re-publication of Article-106[ Regarding restoration of commuted pension ]
dated 5th October 2019]
جہاں تک بیوہ کو کمیوٹڈ پنشن دینے کا سوال ھے یہ کیسے دی جاسکتی ھے یہ پنشنر کا ھی حق ھوتا جو اسکی مطلوبہ عمر تک پہنچنے پر منحصر ھوتا ھے۔ھاں یہ ضرور ھو سکتا کے اگر ایسے پنشنر کی کمیوٹڈ اماؤنٹ کی پیمنٹ ریلیز ھوجائیے مگر اسکا انتقال اسکو وصول کرنے سے پہلے ھی ھوجاتا ھے تو یہ رقم اسکی بیوہ یا بیوہ کے نا ھونے کی صورت میں عدالتی احکامات کی بنا پر اسکے حقیقی وارثان کو شریعت کے مطابق تقسیم کی جاسکتی ھے.
واسلام
محمد طارق اظھر
راولپنڈی
2 دسمبر 2024
Comments