Re-publication of Article-106[ Regarding restoration of commuted pension ] dated 5th October 2019
Full Commutation Table wef 01-12-2001 to onwards is as under
Commutation Table for the employees retired after 01-12-2001 is different from that table which issued on 01-07-1986. According to this table the employees retired at the age of 60 years will get their commuted portion restored after 12 years i.e at the age of 72 years.
Let us say that the pensioner receives 12.3719 years pension in advance by surrendering the commuted pension. On expiry of 12 (rounded off) years, that advance is adjusted, and the commuted part is restored. Since advance amount involves financial benefit as interest free lump sum, hence the more years purchase is more beneficial to the pensioner.
اوپر دیا گیا ھوا نوٹیفیکیشن میں نے AGPR کی سائیٹ حکومت پاکستان سے لیا ھے۔ حکومت پاکستان کے اس فیصلے کے مطابق جو لوگ یکم دسمبر 2001 کے بعد ساٹھ سال کی عمر میں ریٹائیڑڈ ھونگے انکی عمر جب 72 کو پہنچے گی تو انکی کمیوٹڈ پنشن بحال ھو جائیگی اور جو اس سے سے پہلے ریٹائیڑڈ ھوئیے ھوں گے انکو 75 سال کی عمر کے پہنچنے پر بحال ھوگی ۔ مطلب یہ کے اگر ایک سرکاری ملازم ساٹھ سال کی عمر میں ریٹائیڑڈ ھو تو اس کے جو سال حکومت نے پرچیز کئیے ھوئیے ھونگے 12.3719 کے حساب سے اس میں جو پورشن حکومت کمیوٹیشن پنشن کی مد میں رکھ لیا ھو گا وہ پنشنر کی 72 سال کی یا 75 عمر پر پہنچنے پر بحال کردیا جائیے گا ۔ سپریم کوڑٹ کے حکم کے مطابق جب تک یہ کمیوٹڈ پنشن حکومت کے پاس رھے گی تو اس پر ھرسال پنشن میں دئیے جانا انکریز شامل ھوتا رھے گا اور جب یہ پنشن بحال ھوگی تو یہ منافع بھی ساتھ دیا جائیگا ۔ ۔
اگر کسی سرکاری ملازم کی ساٹھ سال عمر( جو پنشن کی عمر ھوتی ھے ) اسکے ساٹھ سال عمر کے مطابق ٹیبل کے مطابق number of year purchased شامل کرکے پنشن فارمولے کے مطابق جو گراس پنشن نکلے گی اسکا 65 % ماھانہ نیٹ پنشن بشمول پچھلے پنشن انکریز شامل کر کے جسکا پہلے سے حکومت نے آڈر دیا ھو ، دی جائیگی اور جو بقایا 35 % ھے وہ حکومت کمیوٹ کر لے گی اور اسکے مطابق ایک lump sum اماؤنٹ جسکو کیمیوٹیشن اماؤنٹ کہتے ھیں ادا کردے گی ۔ اور 12 سال کے بعد یہ 35 % ریسٹوڑڈ کر کے ماھانہ پنشن میں شامل کردے گی بمعہ اس میں جمع ھونے والا 12 سال کا ھر سال کا حکومت کا اعلان کردہ منافع شامل کردیا جائیے گا۔
مزید آپ سب کو سمجھانے کے لئیے میں ایک مثال آپ کے سامنے رکھتا ھوں مثلاً اگر کسی کی حکومت کے پنشن فارمولے کے مطابق اگراس کی گراس پنشن 10 ھزار روپے بنتی ھے تو اسکے 65% اسکی نیٹ پنشن ماھانہ بنے گے 6500 روپے ۔ اور اس میں پچھلے حکومت کے دئیے ھوئیے ھر سال کے پنشن انکریزز شامل کر لئی جائیے گے ( بشرطیہ کے حکومت نے اپنے ھر ایسے نوٹیفیکیشن میں یہ بات واضح کردی ھو کے یہ انکریز ریٹائیڑڈ ھونے والوں کو بھی دئیے جائیں گے) تو یقینن دے جانی والی ماھانہ payable pension اس سے زیادہ ھوگی ۔ جو بقایا 35% گراس پنشن کو حکومت پرچیز کرلے گی اس ریٹ کے مطابق جو اسنے ھر عمر میں ریٹائیڑ ھونے والوں کے لئیے دے رکھا ھے [ اسکی ٹیبل میں نے نیچے پیسٹ کردی ھے ] ۔ تو اس 35 % یعنی 3500 کی رقم کی پنشن جو حکومت پر چیز کر لے گی اسکے بدلے ایک خطیر رقم ادا کردے گی جسکو کمیوٹیشن اماؤنٹ کہتے ھیں ۔ یہ کمیوٹڈ رقم 3500 روپے حکومت 12 سال کے بعد ساٹھ سال کی عمر میں ریٹائیڑڈ ھونے پر واپس بمعہ انکریزز بحال کردے گی ۔
افسوس سے کہنا پڑتا ھے پی ٹی ای ٹی نے ابھی تک ایسے بوڑھے بزرگ پی ٹی سی ایل پنشنرس کی کمیوٹڈ پنشن بمعہ انکریزز جو 72 سال کے بعد بھی یکم دسمبر 2001 اور اسکے بعد ریٹائیڑڈ ھوئیے تھے اسکو پی ٹی ای ٹی بحال نھیں کررھی ھے اور سخت ٹال مٹول سے کام لے رھی ھے ۔ اور انکو کوئی پوچھنے والا نہیں ۔
نوٹ :- کوئی بات سمجھ میں نہ آئیے تو کمنٹس کے زریعے معلوم کرسکتے ھیں
واسلام
طارق
۵ اکتوبر ۲۰۱۹

Comments