Article19:-( Copyy of email to Mrs Anusha Rehman Ahmad Khan MoITT)

[نوٹ:- حقائیق نامہ میں نے مندرجہ ذیل خط کے ذریعے آج شام پانچ بجے ،محترمہ انوشا رحمان احمد خان منسٹر آف سٹیٹ انفارمیشن  ٹیکنالوجی اینڈ ٹیلی کام کو انکے سرکاری ای میل ایڈرس mos@moitt.gov.pk پر ای میل کردیا ھے ]

        موضوع:- حقائق نامہ- پڑھتا جا. . .شرماتا جا

محترمہ  اسللام و علیکم - یہ وہ پی ٹی سی ایل کی نجکاری کی وجہ سے پیدا ھونے والے نقصانات کا وہ حقائق نامہ ھے جس سے آپکی حکومت پہلو تہی نہیں کر سکتیں . جسطرح بھونڈی اور کرپٹ طریقے سے اس پی ٹی سی ایل کی نجکاری کی گئی ھے اور  پچھلےلوگوں نے کرپشن کی اور اس منافع بخش ادارے کا بیڑا غرق کیا ، ایک نہ ایک دن وہ تمام لوگوں کا انجام اس سے بد ترھوگا جو حاجیوں  سے کرپشن کرنے والوں کا ھوا ھے .افسوس اس بات کا ھے آپکی حکومت بھی ان تین سالوں میں ایتصلات والوں سے 800 ملین ڈالرز کی دوسری قسط بھی نہ موصول نہ کرسکی بلکے اب تو اس حالیہ بجٹ 2017-2016 کے اسکو بالکل پسے پشت ڈال دیا گیا جسکا مطلب یہ ھوا کے نہ تو رقم لینے کے لئے حکومت اسرار کرے گی اور نہ ھی ایتصلات یہ رقم دے گی . پی ٹی سی ایل انتظامیہ سپریم کوڑٹ کا حکم نہيں مان رھی اور پی ٹی سی ایل پنشنروں کو وہ پنشنس نہیں دے رھی جو انکا حق تھا اور حکومت  بلکل خاموش ھے  اور ھٹ دھرمی کا مظاہرہ کرھی ھے ذرا سا بھی ان پر دباؤ نھیں ڈال رھی کے وہ یہ تمام پنشن کے بقایاجات دے اور انکو وھی پنشن دے فیڈرل گورنمنٹ اتنے سول ملازمین کو دے رھی ھے. پی ٹی ری آرگنائزیشن ایکٹ 1996 کے تحت یہ حکومت پاکستان کی قانونی زمہ داری ھے کے اگر پی ٹی سی ایل پنشن نہ دے سکے تو حکومت دے گی یہ بات سپریم کوڑٹ نے مسعود بھٹی کیس  یعنی 2012SCMR152 میں لکھا ھے.مگر حکومت تو ان سے ڈری ھوئی ھے کیونکے یہ انکی غلام بن چکی ھے یہ بیچاری ڈرپوک کیا کرے گی .اس بارے میں آپکو اسٹینڈنگ کمیٹی کے اجلاس میں بھی باور کرایا گیا اور یہاں تک کہا کے کے سپریم کوڑٹ کے فیصلے کے خلاف خلف کوئی رویو پٹیشن نہ ڈالی جاۓ مگر آپ تو اتنا بھی ان سے نہ کرا سکیيں .مسعود بھٹی کیس میں پی ٹی سی ایل کی رویو پٹیشن خارج ھونے کے بعد یہ جو پی ٹی سی ایل نے 12 جون 2015 کے فیصلے خلاف جو پی ٹی سی ایل پنشنرز کے حق میں آیا تھا او جس میں سپریم کوڑٹ نے کہا ھے کہ:

"    The employees , having retired  after their  transferred from Corporation and Company , will be entitled of the same increase in pension  as announced by the Government and PTET  is bound to fallow such announcement  of the Government in respect of such employees . Consequently , these petitions are dismissed."

 تو اسکے خلاف پی ٹی سی ایل کی یہ رویو اپیل بھی انشاللہ خارج ھوجائیگی کیونکے اسکی بنیاد مسعود بھٹی کیس کے فیصلے پر پی ٹی سی ایل کا اختلاف ھے اور جب پی ٹی سی ایل کی مسعود بھٹی کیس کی رویو پٹیشن ھی خارج ھوگی تو انکی یہ بنیاد بھی ختم ھوگئی .ویسے سپریم کوڑٹ نے انسے یہ جواب طلب کرچکی ھے کے انکے 12جون 2015 کے فیصلے پر کیوں عمل نھیں کیا اور پشاور ھائی کوڑٹ نے تو ان سبکو بشمول  سیکٹری آئی ٹی فیڈریشن  گورنمنٹ آف پاکستان کو بھی توہین عدالت کے نوٹس جاری کردئیے . اگر اب بھی پی ٹی سی ایل نے ھٹ دھرمی کا مظاہرہ کیا اور ادائیگی نہیں کی تو توھین عدالت کے زمرے میں آپکی حکومت بھی آسکتی ھے کیونکے فیڈرل گورنمنٹ  انکی گارنٹر ھے اور کہیں ایسا نہ ھو  وھی تاریخ دوبارہ دھرائی جاۓ جو اس سے پھلے حکومت کے وزیر اعظم  گیلانی کے ساتھ دہرائی جاچکی ھے.اللہ ایسے وقت سے آپ لوگوں کو بچائے.آمین!
واسلام
 محمد طارق اظھر
ریٹائیڑڈ پی ٹی سی ایل آفیسر
9-6-16

Comments

Popular posts from this blog

.....آہ ماں۔

Article-173 Part-2 [Draft for non VSS-2008 optees PTCL retired employees]

‏Article-99[Regarding clerification about the registration of the Ex-PTC employees of any capacity with EOBI by PTCL]