Article-80[Writ Petition for the implementation of HSCP order of dated 12th June 2015 on non petitioners PTCL pensioners]




                                   
        Attention       Attention   Attention                                        Attention                                       Attention

آڑٹیکل -80

 موضوع :- سپریم کوڑ ٹ کے 12جون 2015   کے فیصلے کے مطابق پی ٹی ای ٹی پی ٹی سی ایل  پٹیشنرس پنشنرس کو گورنمنٹ کی  وقت بوقت اعلان کردہ  پنشن  انکریز دینے کی  لازمن پابند ھے -   پی ٹی ای ٹی  اس فیصلے کا فائیدہ تمام  نان پٹیشنرس پی ٹی سی ایل  پنشنرس کو سپریم کوڑٹ کے حمید اختر نیازی کیس (1996SCMR1185)  میں متعین کردہ اصول اور قانون  کے تحت دینے کی قانونن پابند ھے ۔جو وہ   عمل نہیں کررھی ھے  اور سخت توھین عدالت کی  مرتکب  ھورھی ھے ھے - یہ اب بہت ضروری ھے کے سپریم کوڑٹ کے اس 12جون 2015  کے فیصلے پر پی ٹی ای ٹی سے عملدرآمد کرانے کے لئیے نان پٹیشنرس پی ٹی سی ایل  پنشنرس اپنے اپنے علاقے کی ھائی کوڑٹ / ھائی کوڑٹ بینچز میں  آئینی پٹیشن داخل کریں-

عزیز پی ٹی سی ایل ساتھیو
                                                           اسلام و علیکم
میں نے اپنا مدعا اوپر موضوع میں بیان کردیا  ھے - اب نان پٹیشنر  پی ٹی سی ایل  پنشرس کو چاھئیے کے وہ اپنے اپنے رھائیش کے حدود میں  آنے والی ھائی کوڑٹس یا ھائی کوڑٹس بینچ میں آئینی پٹیشنیں  سپریم کوڑٹ کے 12جون 2015   پر عمل درآمد کرنے کے لئے  داخل کریں ۔ جتنی زیادہ  ممکن ھوسکے کریں اور ان صادق علی ، نسیم وھرہ اور  دیگر ایسے  پی ٹی سی ایل پٹیشنرس  کی  سپریم کوڑٹ  یا ھائی کوڑٹ اسلام آباد یں داخل کی ھوئی توھین عدالت کے کیسوں پر برائیے مہربانی بلکل تکیہ نہ کریں کے  اسکے فیصلے سے اور دوسرے نان پٹیشنرس کو فائیدہ بھی ھوگا - ان لوگوں کے کیسوں میں کوئی جلد فیصلہ نہیں ھونے والا  اور اگر معجزاتی طور پر جلد ھو بھی گیا  تو انسے  نان پٹیشنرس  پنشنرس ،جنکی تعداد چالیس ھزار کے قریب ھے کو انکو بلکل بھی فائدہ نہیں ھوگا، کیونکے انھوں نے جو اپیلیں کی ھیں اسکا فائیدہ صرف اور صرف  کیس کے پٹیشنروں کو ھی ھو گا اور پھر پی ٹی ای ٹی والے اتنے اچھے نہیں کے اسکا فائیدہ خود بخود دوسرے نان پٹیشنرس کو دے دیں  اگر ایسا ھوتا تو  تو 12جون 2015 کے عدالتی فیصلے کا فائیدہ تمام نان پٹییشنرس  پی ٹی سی ایل  پنشنرس  کو یہ کب کےدے چکے ھوتے- مظہر حسین  تو برملا لاھور میں ایک میٹنگ میں یہ بات کہہ چکا ھے کے انھی پی ٹی سی ایل  پٹیشنر پنشنروں کو یہ گورنمنٹ پنشن انکریز دیں گے جسکا حکم عدالت دے گی ۔ انھوں نے صرف ان  345 پی ٹی سی ایل پٹیشنرس پنشنرس  کو گورنمنٹ کی اعلان کردہ پنشن  انکریز دیا جو نارمل ریٹائیریز تھے ، جبکے  عدالت عظمی کے 12جون 2015 کے فیصلے   کے مطابق سب ریٹائیڑڈ  پی ٹی سی ایل پنشرس پٹیشنرس کو جو ٹی اینڈ ٹی  میں بھرتی ھوئیے اور کارپوریشن اور کمپنی  میں ٹرانسفر ھوکر ریٹائیڑڈ ھوئیے  تھے انکو دی جانی تھی ۔ اسمیں اس کا کوئی حکم نہیں تھا کے جو وی ایس ایس لے کر ریٹائیڑڈ ھوئیے ھوں انکو نہ دیا جائے-
اسی سلسلے میں ، میں نے دسمبر ۲۰۱۸ میں اپنے ۳۱  اپنے پی ٹی سی ایل  پنشنرس پٹیشنر ساتھیو ں کے ساتھ اسلام آباد ھائی کوڑٹ میں آئینی پٹیشن  داخل کی  ھے جسکا نمبر 4588/2018 ھے - عدالت نے پی ٹی ای ٹی کو جواب دو ھفتے  میں جمع کرانے  کا حکم دیا ھے جو اب تک   انھوں نے جمع نہیں کرایا اور کیس اس وجہ سے تین مہینے ھوچکے ھیں ، اب تک دوبارہ نہیں لگا- میں نے اپنے اس کیس کا اپڈیٹ کیس سیٹس نیچے پیسٹ کردیا ضرور ملاحظہ کریں اور یہ ضرور پڑھیں کے میں نے کیا کیس کیا ھے -میں نے اپنی اس پٹیشن دو prayers کی ھیں  ۔ پہلی یہ کے جو اس کیس کے پٹیشنرس ھیں انکو بھی سپریم کوڑٹ کے  12جون 2015  کے فیصلے کا فائیدہ  ، سپریم کوڑٹ کے حمید اختر نیازی کیس (1996SCMR1185)   اور انیتا تراب علی کیس  (PLD 2013 S.C. 195)   میں متعین کردہ اصول اور قانون  کے مطابق  پہنچایا  جائیے اور وھی گورنمنٹ پنشن انکریز انکو بھی دیا جائیےجسکا حکم عدالت عظمی نے اپنے12جون 2015 کے کے حکم میں پی ٹی سی ایل پٹیشنرس پینشنرز کو دیا جائی جو12جون 2015  فیصلے کے حکم میں ریسپونڈنٹس تھے  - دوسری یہ تھی  کے پی ٹی ای ٹی  کا ، نان پٹیشنرس پنشنروں کو سپریم کوڑٹ کے  12جون 2015 کے فیصلے کے مطابق فائدہ نہ پہنچانے کا عمل غیر قانونی قرار دیا جائے -  
میں چاھتا ھوں اب نان پٹیشنرس  پی ٹی سی ایل پنشنرس جتنا بھی ممکن ھوسکے یہ کیسسس   اپنی اپنی ھائی کوڑٹوں میں زیادہ سے زیادہ  کریں  اور اس  عدالت عظمی 12جون 2015 کے حکم  پر عمل درآمد  نان پٹیشنرس پی ٹی سی ایل پینشنرز پر کرنے کے لئیے آئینی پٹیشنس داخل کریں-
 اس سلسلے میں کراچی سے عبدل متین ریٹائیڑڈ سینئر منیجر پی  ٹی سی ایل  جو حال ہی میں جنوری ۲۰۱۹ میں ریٹائیڑڈ جنھوں نے وکالت بھی کررکھی ھے  ، یہ کیس کراچی سے سندھ ھائی کوڑٹ  میں کرنے کا فیصلہ کیا ھے ۔ میں نے اپنی اسلام آباد میں کی ھوئی  پٹیشن کی کاپی آپ کو بھیج دی ھے اور کہا  اسی  طرح کی پٹیشن دا خل کریں اور کراچی  میں ایسے اور نان پٹیشنرس  بی ٹی سی ایل پنشنرس جو کیس کرنا  چاھتے ھیں  انکو شامل کریںعبدل متین  جو خود بھی اب نان پٹیشنر پی ٹی سی ایل  پنشنر ھیں ، بہت ھی اعلی آدمی ھیں اور وہ خود بھی چاھتے ھیں کے ایسا کیس سب سے مل کر کیا جائیے - وہ مجھ سے گائیڈنس لیتے رھیں گے- اگرچہ وہ خود بھی وکیل ھیں لیکن چونکہ انکو ابھی تک ھائی کوڑٹ میں وکالت کرنے کا لائسنس نہیں ملا اس لئیے وہ کیس یہ کیس خود نہیں لڑ نہیں کرسکتے - انسے میں نے کہا ھے کوئی اچھا قابل بھروسہ آئینی  سروس میٹرز کے ماہر  وکیل ھو  ، اسکو انگیج  کریں ان سے فیس وغیرہ طے کریں اور شامل ھونے والے پٹیشنروں  کو مطلع کریں اور اسکے حساب سے ھر ایک سے فیس لیں - میں  نے متین سے  کہہ دیا ھے کے کر اچی میں طفلی وکیلوں سے بچیں یہ کیس انسے بلکل نہ کرائیں  جو کراچی اور سندھ کے بیشتر پی ٹی سی ایل پنشنروں کے اور کئیں کیسوں صرف انسے پیسہ بٹور رھے ھیں  اور کچھ نہیں کر پار ھے ۔ایسے کیسوں میں بھی انکو  سندھ ھائی کوڑٹ سے وہ حق دلانے میں  ناکام ھوگئیے ھیں  جو  پشاور، لاھور  اور اسلا م آباد کی ھائی کوڑٹیں  اسی طرح کے  کیسوں  میں  پی ٹی سی ایل  پنشنرس پٹیشنروں کو دے چکی ھیں ۔ 
 میں سندھ اور کراچی  میں رھنے والے رھنے   پی ٹی سی ایل کے نان پٹیشنرس  پنشنروں سے استدعا کروں گا کے وہ سندھ ھائی کوڑٹ میں آئینی پٹیشنیں  ایڈوکیٹ عبدل متین ریٹائیڑڈ سینئر منیجر پی  ٹی سی ایل کے ساتھ مل کر داخل کریں ۔ اسکے مین پٹیشنر انکےایڈوکیٹ عبدل متین ھونگے باقی اور پٹیشنرس انکو کیس کرنے کی انکی طرف سے پاور اٹارنی دیں گے ۔باقی اور تفصیل یہ لوگ انکے  سیل نمبر 2260614-0333 پر یا  انکے ای میل 
amateenadvocate@gmail.com کے زریعہ  رابطہ کریں-  
میں  اور دوسرے صوبوں   میں رھنے والے پی ٹی سی ایل نان پٹیشنرس  پنشنرس سے بھی استدعا کروں گا کے وہ بھی اسی طرح کا کیس اپنی اپنی ھائی کوڑٹوں یا انکے بینچز میں کریں جسطرح متین  صاحب کررھے ھیں ۔ ایسے لوگ کمبائینڈ ھو کر کسی ایک کی سربراہی مجھ سے رابطہ کریں ۔ میں انکو بھی اپنی بنائی ھوئی پٹیشن بھیج دوں گا، اگر وہ چاھیں گے اور پراپر گائیڈ بھی کروں گا انشاللہ اللہ کامیاب کرے گا. شکریہ
واسلام
محمد طارق اظہر
ریٹائیڑڈ جنرل منیجر (آپس)  پی ٹی سی ایل
راولپنڈی
Date : 25-03-2019
Cell# 0314-9525902
E-mail:- azhar.tariq@gmail.com

Comments

Popular posts from this blog

.....آہ ماں۔

Article-173 Part-2 [Draft for non VSS-2008 optees PTCL retired employees]

‏Article-99[Regarding clerification about the registration of the Ex-PTC employees of any capacity with EOBI by PTCL]