PTCL Pensioner 's Cases Update in HSCP
Pasted as received
ڈئیر پی ٹی سی ایل پنشنرز،
اسلام علیکم،
آپ کو اطلاع دی جاتی ہے کہ
سپریم کورٹ میں جناب صادق علی ،جناب اکرام اللہ ،جناب محمد عارف اور جناب نسیم وہرہ کی جانب سے دائر کردہ توہین عدالت درخواستوں اور PTET اور PTCL کی جانب سے دائر کردہ CPC 12 (2) کے تحت VSS پنشنرز کے خلاف درخواستوں کی سماعت مورخہ 21-اگست 2019 کو سپریم کورٹ کے بینچ-II کے روبرو ہوگی جس کا سیریل نمبر 10 ہے. یہ بینچ جناب جسٹس گلزار احمد اور جناب جسٹس سجاد علی شاہ پر مشتمل ہے .
تمام ساتھیوں سے گذارش ہے کہ وہ کیس کی کامیابی کے لئے خصوصی دعا فرمائیں.
راولپنڈی اور اسلام آباد میں رہائش پذیر PTCL پنشنرز حضرات سے گزارش ہے کہ وہ 21 اگست 2019 بروز بدھ کو عدالت عظمیٰ میں اپنی حاضری کو یقینی بنائیں، شکریہ
دعاگو!
ایم ایچ اسلم
نوٹ:- عدالت عظمی کی چھٹیوں کےدوران ایسے روٹین کے کیسس لگنا اس چیز کاعندیہ دیتا ھے کے عدالت عظمی کے پی ٹی سی ایل پنشنروں کے احساسات اور انکی پریشانی کا اندازہ ھو گیا ھے۔ میں آپ سب کو یاد دلادوں کے یہ کیسز 24 اپریل 2019 کو پہلے لگے تھے ( اسکے آڑڈڑ شیٹ کی کاپیاں ں میں دوبارہ اپلوڈ کررھا ھوں )- اس میں صادق علی نے مظہر حسین کے خلاف توھین عدالت کا کیس کیا ھے کیونکے پی ٹی ای ٹی بوڑڈ آف ٹرسٹی کاچئیر مین تھا اور اسکی منظوری سے اکتوبر 2017 کو پی ٹی ای ٹی نے یکم جولائی 2017 سے جو پنشن انکریز دینے کا نوٹیفیکیشن نکالا گیا تھا، وہ سپریم کوڑٹ کے 12 جون 2015 کے احکامات کے یکسر خلاف تھا - اور نسیم وہرہ نے کی طرف سے توھین عدالت کا کیس 15 فروری 2018 کے سپریم کوڑٹ کے احکامات کے خلاف پٹیشنرز کو اس گورنمنٹ والی پنشن ادا نہ کرنے کے وجہ سے ایم ڈی پی ٹی ای ٹی کے خلاف کیا گیا ھے
میں سمجھتا ھوں اور ان شاء اللہ اسکا نتیجہ اب اچھا ھی آئیگا. یاد رکھیں عدالتی چھٹیوں میں صرف فوری نوعیت کے اور اھم ھی کیسس لگتے ھیں اور ججوں کی تعداد بھی کم ھی ھوتی ھے. دعا کریں اس کا نتیجہ اچھا نکلے. آمین ! ثمی آمین
واسلام
طارق
١٠ اگست ٢٠١٩
05:25 AM
Comments