Article-31( Serious Contempt of Court by PTET)

یہ  پی ٹی ای ٹی کا ۸% کا  پنشن انکریض جبکے حکومت کا یکم جولائی 2016  سے ۱۰% کا تھا ، اعلی عدالت عالیہ سپریم کوڑٹ کے ۱۲جون ۲۰۱۵ کے فیصلے کی زبردست تضحیک ھے اور عدالت عالیہ کی زبردست توھین ھے.سپریم کوڑٹ نے ۱۲جون ۲۰۱۵ کے اپنے فیصلے میں کہا تھا کے "پی ٹی ایٹی اس بات کی پابند ھے کے وہ ایسے ملازمین ( یعنی جو ملازمین ٹی اینڈ ٹی سے پھلے کارپوریشن میں ٹرانسفرھوئے اور اسکے بعد پی ٹی سی ایل میں ٹرانسفر ھوئے)کو گورنمنٹ کے اعلان کردہ پنشن میں اضافہ کرے. اسی فیصلے میں ایک چاڑٹ بھی پیش کیا گیا ھے جس میں یہ بتایا گیا تھا کے پی ٹی ایٹی باقاعدگی سے ۲۰۰۹ تک ان سب کی پنشن میں اسی طرح ھر سال اضافہ کرھی تھی جیسا گورنمنٹ کررھی تھی .پی ٹی ای ٹی کا قانون بھی یہ ھی کہتاھےجس کی وجہ سے یہ بنائی گئی ھے کےاسکا فرض یہ ھی تھا اسکو اس بات کاکسی فسم کا قانونی اختیار ھی نھی ھے کے وہ کسی ایسے ملازم کو گورنمٹ کے ایسے سرکاری ملازم سےکم پنشن دے یا اس میں گورنمنٹ کے اعلان کردہ پنشن میں اضافےسے کم دے. کتنا دیدہ دلیری کی بات ھے کے وہ چلو غیرقانونی کم اضافہ جو یہ کرھےھے تھے وہ سپریم کوڑٹ کے اس فیصلہ آنےسے پہلےتھا  مگر آنےکے بعد پھر ایسا فیصلہ کرنا  اس بات کے مترادف ھے کے پی ٹی ای ٹی کا سپریم کوڑٹ کو یہ جتانا "کے ھم تو وھی کریں گے  جو ھماری مرضی تم جو کرنا کر لو تمھارا حکم ھماری جوتی کی نو ک پر. . "  یہ انکا اقدام یہ بتاتا ھے کے ان پی ٹی ای ٹی بوڑڈ کے ممبروں کو عدالت عالیہ کی کو ئی عزت او قدر نھیں . میری رائے میں عدالت عالیہ کو فورن انکے خلاف ایکشن لینا چاھئے ان تمام پی ٹی ای ٹی بوڑڈ کے ممبران ایم ڈی پی ٹی ایٹی کی گرفتاری کا حکم جاری کرنا چاھئے اور انکی نوکری سے فورن برخواستگی تب ھی ا نکوعقل آئیگی ۔
سب سے زیادہ گندہ کردار اس مظہر حسین کے جس کی ایما پر یکم جولائی۲۰۱۰ سے پی ٹی ای ٹی کے بوڑڈ کے ممبران نے یہ کم دینے کا فیصلہ کیا اور وہ ابھی تک جاری ھے . یاد رھے پی ٹی ای ٹی بوڑڈ کے چھ ممبر ھوتے ھیں تین پی ٹی سی ایل کے اور تین گورنمنٹ کے . اسکا چئیر میں بھی ھوتاھےجو یہ مظہر حسین ھے گزشتہ چھ سالوں سے جبکے یہ تین سال کےلئے ھوتا ھے مگرابھی تک برا جمان ھے اور یہ گورنمنٹ کے ممبران کو پٹا کر یہ اسطرح کےآڈر اپنے غیر ملکی آقاؤں کے فائدے کے لئے کرواتا تھا اور اب بھی   یہ ھی سب کچھ یہ ھی کر رھاھے.بحر حال اس بات میں کو ئی جھوٹ نہیں کے اسی کی وجہ ان سب ملازموں پر یہ تباہی آرھی ھے. پی ٹی سی ایل کے ایسے ملازمین چاھے وہ اب بھی پی ٹی سی ایل کا حصہ ھیں یا نہیں . میں نے تو  ایکس پریزیڈنٹ ولید ارشاد کو برملا طور پر لکھ کر بتا یا تھا کے یہ آدمی  پی ٹی  سی ایل کو تباہ کردے گا چاھے آپ میری بات پر یقین کریں یہ نہیں . اب جو پی ٹی سی ایل کا حال ھورھا ھے سب  جانتے ھیں ھزاورں کیسس انکے خلاف عدالتوں میں ھیں ریونیو کا بیڑا غرق ھوگیا .پی ٹی سی ایل کی درگوں حالت ھوگئی .حکومت سوئی ھوئی اپنی آٹھسو ملین ڈالر کی رقم بھی وصول نہ کرسکی  .بے حس خاموش؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟
طارق اظہر



Sent from Tariq's iPad from Rawalpindi Pakistan

Comments

Popular posts from this blog

.....آہ ماں۔

Article-173 Part-2 [Draft for non VSS-2008 optees PTCL retired employees]

‏Article-99[Regarding clerification about the registration of the Ex-PTC employees of any capacity with EOBI by PTCL]