Article-58 [Request to Care Taker PM Ex CJ]

                     Article-58[03-06-2018]

نگران وزیراعظم ، جناب سابق چیف جسٹس محترم نثارالملک سے ، انکی سربراھی میں ۱۲ جون ۲۰۱۵ میں عدالت عظمی یں پی ٹی سی ایل پنشنروں کے حق میں آئے ھوئے فیصلے پرحکومت کی طرف سے  عمل کرانے  کی اپیل کی جائے

  عزیز پی ٹی سی ایل پنشنرس ساتھیو 
                                                                   اسلام و علیکم

آپ کو یاد ھوگا کے پی ٹی سی ایل اور پی ٹی ای ٹی نے اپنے خلاف اسلام آباد ھائی کوڑٹ کے آنے والے فیصلے یعنی انٹرا کوڑٹ اپیل 17 مارچ 2014  کو خارج ھوجانے کے بعد  اپیلیں   جنکا نمبر 
‏CP-566 -568/2014,CP-582 -584/2014 تھا , سپریم کورٹ میں داخل کی تھیں .سپریم کوڑٹ نے یہ اپیلیں ، اور اسطرح کی بہت سی اپیلوں کے ساتھ کلب کرکے اسکی hearing کی تھی. اور تین رکنی بینچ  جسکے سربراہ  محترم جناب سابق چیف جسٹس محترم نثارالملک صاحب (موجودہ نگران وزیر اعظم)، جسٹس محترم جناب گلزار احمد صاحب( جنھوں نے فیصلہ لکھا) اور جسٹس محترم جناب مشیر عالم صاحب تھے. اس کی hearing  ، اس تین رکنی بینچ نے 10 , 27  ,  28 نومبر 1, اور 2 دسمبر 2014 کو کی تھی . اور2 دسمبر 2014 کو اس  کیس کے فیصلے کو محفوظ  کرلیا گیا اور ایسا محفوظ کیا گیا کے کے بس کچھ نہیں پوچھئے .اس کے ھونے کا اعلان ہی نہيں ھوتا دکھائی دے رھا تھا . معلوم ھوا کے پی ٹی سی ایل اور پی ٹی ای ٹی کی پوری کوشش تھی کے اسکا فیصلہ جلد نہ ھو جتنا بھی linger on ھو اتنا ھی اچھا ھو .اور اس سلسلے مں انکے وکیل شاھد باجواہ صاحب بیحد کوشاں تھے . انکو اس فیصلے کا عکس بخوبی دکھائی دے رہا تھا . میں نے بھی اس دوران بیحد tweet کئے جس کی کچھ تفصیل میں نے اس مضمون کے اختتام میں لکھی ھے اور وہ   کچھ Images کی کاپیاں بھی پیسٹ کر رکھی ھیں بو میں اکثر ان ٹویٹ کے ھمراہ بھیج دیا کرتا تھا تاکے کسی کو تو غیرت آئے اور جلد ف فیصلہ  ھوجائے. یہ تو مجھے 101% یقین تھا کے فیصلہ پی ٹی سی ایل کے پنشنرس کے حق میں ھی ھوگا اور یہ پی ٹی سی ایل اور پی ٹی ای ٹی والے منہ کی کھائیں گے . اس دو ران جو بھی میرے پریشان دوست مجھ سے رابطہ کرتے انکو میں یہ ھی کہتا فکر کی کوئی بات نہیں انشاللہ فیصلہ پی ٹی سی ایل کے پنشنرس کے حق میں ھی آئے گا. جون 2015 کے پہلے ھفتے تک بھی نہیں آیا اور پھر اچانک 12 جون 2015 کو آگیا پی ٹی سی ایل اور پی ٹی ای ٹی کی تمام اپیلیں مسترد کردی گئیں اور تین رکنی سپرم کڑٹ نے یہ فیصلہ دیا جو محترم جسٹس گلزار صاحب نے لکھا جس کی توثییق اس بینچ کے سربراہ  محترم جناب سابق چیف جسٹس محترم نثارالملک صاحب اور جسٹس محترم مشیر عالم صاحب نے کی .اس فیصلے کے آخری پیرے 20 میں یہ لکھا گیا تھا

 " جو وجوھات ھم نے اوپر بیان کئے ھیں ان سے ھم اس "نتیجے پر پہنچے ھیں کے respondents جو کے ٹی اینڈ کے employees تھے وہ کارپورشن اور کمپنی میں ٹرانسفر ھوکر ریٹائڑڈ ھوئے ، وہ اسی پنشن کے حقدار ھیں جسکا اعلان گورنمنٹ آف پاکستان کرتی ھے اور ٹرسٹ کا بوڑڈ آف ٹرسٹیز اس کا لازمن پابند ھے کے وہ گورنمنٹ کے اس اعلان کو follow کرے جو ایسے employees کے لئے کیا جائے. نتیجتن یہ اپیلیں مسترد کی جاتی ھیں "
[ نوٹ:-ایک اھم نکتہ آپ لوگوں کے گوش گزار کرنا چاھتا ھوں . یہ جو پیرا 20  سپریم کوڑٹ کے تین رکنی بینچ نے آڈر پاس کیا ھے اسمیں آخر کی تین سطروں میں یہ لکھاھے کے . . . "and that the Board of Trustees of the the Trust is bound to fallow the announcement of of the Government of in respect of  such employees ". غور کرنے کی بات ھے یہاں عدالت نے یہ الفاظ یعنی "in respect of such respondents" استعمال نہیں کئے . یعنی جنکے خلاف یہ اپیلیں داخل کی گئی تھيں . عدالت نے لفظ in respect of such employees  استعمال کرکے اس بات کا عندیہ دیا کے وہ employees جو T&T میں بھرتی ھوئے تھے اور بعد میں کارپوریشن اور کمپنی میں ٹرانسفر ھوکر ریٹائڑڈ ھوگئے . تو کجا وہ  employees جو وی ایس اس لے کر ریٹائڑڈ ھوئے اور کجا وہ جو بغیر اسکے یعنی نارمل ریٹائڑڈ ھوئے ، تھے ھیں تو سب ھی ایسے employees، اسلئے گورنمنٹ کی اعلان کردہ  پنشن پر ان  سب کا حق بنتا ھے . جس پر یہ پی ٹی ای ٹی والے عمل نہ کرکے سخت توھین عدالت کررھے ھیں ]
شائید یہ فیصلہ جون ۲۰۱۵ میں بھی نہیں آتا اگر محترم جناب سابق چیف جسٹس محترم نثارالملک صاحب (موجودہ نگران وزیر اعظم) اسکے لئے زاتی طور پر دلچسپی نہ لیتے . میں یہ بات آپکو ایک نہایت ھی معتبر شخض کی وساطت سے  آپکو بتارھا ھوں. جو سو فیصد سچا ھے . ھوا یوں جب 2 دسمبر 2014 کے اس محفوظ  فیصلے کا اعلان ، کافی مہینے گزر جانے کے باوجود نہيں ھوا اور 6 مہینے سے زیادہ بیت گئے اور ایسے کوئی بھی آثار نظر نہیں آرھے تھے کے فیصلہ  ھوگا بھی یا نہیں. تو کچھ پی ٹی سی ایل پنشنرس [ اب یہ معلوم نہیں کے یہ پنشن ایکشن کمیٹی کے لوگ تھے یا کوئی اور ]  .  نے شائید مئی  2015 یا جون 2015 کے پہلے ھفتے کسی نہ کسی طرح محترم جناب  اسوقت کے  چیف جسٹس محترم نثارالملک صاحب (موجودہ نگران وزیر اعظم) سے ملاقات کرنے کا احتمام  کرلیا اور انسے گزارش کی کے وہ اپنی ریٹآئڑمنٹ سے پہلے[ جو 17 اگست 2015 تھی ]  اس کیس کا فیصلہ ضرور کراتے جائیں جو 2 دسمبر 2014 سے pending  پڑا ھوا ھے . کیونکے ن لوگوں کو خدشہ تھا اگر یہ انکے ھوتے ھوئے نہ ھوا تو پھر شائید کبھی نہ ھو اور معاملہ لٹک جائے گا . جس پر محترم جناب سابق چیف جسٹس محترم نثارالملک صاحب نے وعدہ کیا تھا کے وہ یہ ضرور کراکر جائیں گے. تو انھوں نے یہ وعدہ پورا کیا اور ۱۲ جون ۲۰۱۵ کو یہ تاریخی فیصلہ آگیا جس پر ابتک پی ٹی ای ٹی نے باوجود انکی اسکے خلاف رویو بھی 17 مئی 2017 کو خارج ھوچکی ھے اور اسکو خارج ھوئے بھی اب ایک سال سے زیادہ ھوچکا ھے ، مگر پی ٹی ای ٹی کا مکار بوڑڈ آف ٹرسٹی اس پر عمل درآمد نہیں کررھا ، عدالت عظمی کے حمید اختر نیازی 1996SCMR1185 کے فیصلے کی روشنی میں تمام پی ٹی سی ایل پنشنروں  پرعمل کرنے میں ٹال مٹول سے کام لے رھا ھے اور طرح طرح کے حیلے بہانے کررھا ھے . اسکے وکیل شاھد باجواہ صاحب جو جسٹس محترم گلزار صاحب کے گہرے دوست ھیں کیونکے یہ دونوں سندھ ھائی کوڑٹ کے جج بھی رہ چکے ھں اور سندھ ھائی کوڑٹ میں ایک ھی بینچوں میں کام بھی کرچکے ھیں وہ اس فیصلے کا سب پی  ٹی سی ایل پٹیشنروں پر عمل درآمد کرنے میں رکاوٹ بنتے نظر آرھے ھیں [اس بارے میں میرا آڑٹیکل 57 ضرور پڑھئے گا جو زیر تحریر ھے ]  تو میری گزارش ان لوگوں سے ھےجو پہلے بھی ان سے  مل چکے ھیں یعنی  جناب محترم سابق چیف جسٹس محترم نثارالملک صاحب سے جو آجکل نگران وزیراعظم ھیں سے یا اور دوسرے لوگ جو ان سے مل سکتے ھیں ،   یا اور کوئی اور بھی جو انسے ملسکتا ھے ،اور یہ سب انسے درخواست کرکے یہ گزارش کریں کے وہ بطور سربراہ حکومت پاکستان زرا ان پی ٹی ای ٹی والوں کی خبر تو لیں اور ان سے پوچھیں کے وہ عدالت عظمی کے اس ۱۲جون ۲۰۱۵ کے احکامات پر ، جسکی انکی رویو پٹیشن بھی 17 مئی 2017 کو خارج ھوچکی ھے ، کیوں سب پی ٹی سی ایل پنشنروں کو گورنمنٹ کی اعلان کردہ پنشن نہیں دے رھے . اور یہ حکم دیں کے فورن سب پی ٹی سی ایل پنشنروں  کو یہ پنشن بقایا جات سمیت جب ختم کی گئی تھی یعنی یکم جولائی ۲۰۱۰سے دے کر report compliance دی جائے . مجھے اللہ کی زات سے پوری امید ھے کے وہ ضرور ضرور مدد کریں گے . کیونکے انکا ستارہ  "Leo "ھے جس کو اردو میں "اسد" کہتے ھیں .جو لوگ ۲۲ جولائی اور ۲۲ اگست کے دوران پیدا ھوتے ھیں انکا ستارہ Leo یعنی اسد ھوتا ھے .اسکے حامل لوگ بڑے ھمدرد  اور نرم دل ھوتے ھیں . ھمہ وقت دوسروں کی مدد کرنے میں کوشاں رھتے ھیں اور دوسروں کی مشکلات حل کرنے میں مدد کرتے ھیں اور اس پر بہت خوش ھوتے ھیں دل میں کسی کے خلاف  کوئی بات یا کدروت نہیں رکھتے چاھے انکا دشمن ھی کیوں نہ ھو . سخت انصاف پسند ھوتے ھیں اور حساس حد سے زیادہ. دوسروں کی باتوں پر جلد بھروسہ کرلیتے ھیں اس لئے نقصان کافی اٹھاتے ھیں . اور بہت سی اچھی باتیں ان میں ھوتی ھیں . آپ چاھیں تو گوگل پر سرچ کرکے یا اسکی کسی مستند کتاب سے پڑھ سکتے ھیں .میرا ستارا بھی Leo ھے اور حسن اتفاق سے میری  پیدائیش بھی وھی ھے جو سابق چیف جسٹس محترم نثارالملک صاحب کی ھے یعنی 17 اگست 1950 بروز جمعرات. میں کوئیٹہ  بلوچستان میں پیدا ھوا  اور وہ سوات میں جس وقت سوات ایک صوبہ سرحد کی ایک ریاست تھی.  
 واسلام 
محمد طارق اظہر
جنرل منیجر(آپس) رٹائیڑڈ پی ٹی سی ایل
راولپنڈی
شب دو بجے  ۵ جون ۲۰۱۸
                                                                    

My Tweets  regarding pending decision by SC wef 2-12-2014 ,in 2015 upto June 2015

1. Muhammad Tariq Azhar @azhar1950
6 month passed since the PTCL Pensioner case judgment  resevd by SC, not yet announced. What is hardship for SC .Q/M?
03/06/2015, 17:14
2.Muhammad Tariq Azhar @azhar1950
Jugment resrvd in PTCL Pen cases by SC of CP-566 -568/2014,CP-582 -584/2014&CrLP-214/2014on 2-12-14.Not announced yet.
29/05/2015, 02:14
3.Muhammad Tariq Azhar @azhar1950
Honorable CJ of SC pl look in the matter & announce the judgement of poor PTCL pensioner case,resrvd on 2-12-14 Thx
26/05/2015,01:29 
4.Muhammad Tariq Azhar @azhar1950
The SC didn't announce till date its reservd verdicts dt 2-12-14 on PTCL Pensioner Case.The delay is Q/mark for SC.
22/05/2015, 11:15
5.Muhammad Tariq Azhar @azhar1950
Is our judiciary not independent?
SC could not annonce its verdicts in PTCL Pension case yet,resevd on 2-12-14. Q/M ?
13/05/2015  , 02:05
6.Muhammad Tariq Azhar @azhar1950
Very sad SC didn't anonce reserv disc on 2-12-14 of PTCL Pensioner Case till date. Delay is Q/mark for SC.
11/05/2015 , 23:35
7.Muhammad Tariq Azhar @azhar1950
134 days passed since from 2-12-14 ,when SC reservd PTCL Pensioner case & till date not announced.Such delay ? For SC
23/05/2015,23:19
8.Muhammad Tariq Azhar @azhar1950
SC shuld annce resvd desic  (2-12-14) on the appl of PTCL ag PP for the increase  pension by HCs.Now such delay is ??
02/05/15, 02:5
9.Muhammad Tariq Azhar @azhar1950
‏ھائی کوڑٹسزکا پینشن بڑھانے کا حکم SC چیلنج .SC میں فیصلہ 14-12-2 کومحفوظ ھوا جو ابتک محفوظ ھی ھے
‏آزاد عدلیہ زندہ باد
30/04/2015 , 09:16
10.Muhammad Tariq Azhar @azhar1950
Can followings ask H'ble CJ why so ub normal delay in anocmnt of judgmnt case reserved on 2-12-14? 
? for SC
28/04/2015 11:07
11.Muhammad Tariq Azhar @azhar1950
Appl of PTCL in SC angst the favble dec for below by dif HCs. Jdmnt resvd 2-12-14 & yet to b anncd. Unorml delay is ?
26/04/2015 , 23:15
12.Muhammad Tariq Azhar @azhar1950
This about ubnorml delay by SC for anoncmnt of judgment PTCL Pensioner , case resvd on 2-12-14.Is now question marked
26/04/2015 , 16:18
13.Muhammad Tariq Azhar @azhar1950
Justice delayed, Justice denayed. PTCL pensioners case judgement is reserved on 2-12-14 by SC & yet to be announced .
25/04/2015 ,00:15

And on announcement of judgement on 12-6-2015 4
Now PTCL will pay,pay, allowance  & pensions as of Govt employee due,to PTCL employees transferred from PTC on 1-1-96
13/06/2015 , 14:0

Comments

Popular posts from this blog

.....آہ ماں۔

Article-173 Part-2 [Draft for non VSS-2008 optees PTCL retired employees]

‏Article-99[Regarding clerification about the registration of the Ex-PTC employees of any capacity with EOBI by PTCL]