ایک ضروری اطلاع

“ایک ضروری اطلاع “

کل مورخہ ۲۰ جون ۲۰۱۹ کو جناب شیراز احمد، جناب ایم ایچ اسلم ، جناب نزیر احمد فدا اور جناب طارق بھٹی کے وفد نے سینیٹر انجینئیر میڈم رخسانہ زبیری صاحبہ سے ملاقات کی جو اس سب کمیٹی کی سربراہ تھیں جو سینٹ کی مین سٹینڈنگ کمیٹی برائیے انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی نے ، پی ٹی سی ایل پنشنروں کے مسئلے کے حل کے لئی عدالتی احکامات کے مطابق پی ٹی ای ٹی اور پی ٹی سی ایل سے عمل کروانے کے لئیے تشکیل دی تھی ۔ کل ھونے والی ملاقات میں محترمہ سینیٹر انجینئیر میڈم رخسانہ زبیری صاحبہ نے وفد کو بتایا کے سب کمیٹی نے اپنی سفارشات اس سب کمیٹی کے  ۲۸ مئ ۲۰۱۹ کے اجلاس طے کئیے گئیے فیصلے کے مطابق بنا کر سینٹ کی مین سٹینڈنگ کمیٹی کو بھجوادیں ھیں جو اسکو مل چکی ھیں اور مین سینٹ کی اس سٹینڈنگ کمیٹی  میں اس پر کام ھورھا ہے اور اس پر فیصلہ ان سفارشات کے مطابق ہی سینٹ کی مین سٹینڈنگ کمیٹی کے آئیندہ ھونے والے اجلاس میں کیا جائیے گا ۔جو اگلے ھفتے متوقع ہے ۔ اور اس میں ان سفارشات کو فائینل کرکے یہ سینٹ کی مین سٹینڈنگ کمیٹی پی ٹی ای ٹی اور پی ٹی سی ایل کو اس پر عمل کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کرے گی ۔ اسلئیے آپ لوگ جلد بازی کا مظاہرہ نہ کریں اور الٹے سیدھے میسج نہ کیا کریں جہاں اتنا عرصہ انتظار کر لیا تھوڑا سا اور انتظار کر لیں ۔ عدالتیں یہ حق دلوانے میں ناکام رھیں  اور اپنا جلد انصاف دینے کا اعتماد کھو بیٹھیں ہیں ۔ اس کمیٹی پر تو اعتبار کریں۔
جو کچھ میں نے اوپر تحریر کیا وہ مجھے شیراز  صاحب نے کل فون پر بتایا تھا اور ایم ایچ اسلم صاحب نے بی یہ ہی مجھے واٹس ایپس پر بھی میسیج دیا ھے۔
واسلام
طارق
۲۱جون ۲۰۱۹

Comments

Popular posts from this blog

.....آہ ماں۔

Article-173 Part-2 [Draft for non VSS-2008 optees PTCL retired employees]

‏Article-99[Regarding clerification about the registration of the Ex-PTC employees of any capacity with EOBI by PTCL]