.....آہ ماں۔
آہ ماں۔ جب دنیا کی سب سے بڑی دولت مجھ سے جدا ھوئی . . . " ماں " محض ایک لفظ ہی نہیں بلکہ محبتوں کا مجموعہ ہے جس کے سنتے ہی ٹھنڈی چھاﺅں اور تحفظ کا احساس اجاگر ہوتا ہے اور ذہن میں عظمت کی دیوی اور سب کچھ قربان کردینے والی ہستی کا تصور آتا ہے۔ انسانی رشتوں میں سب سے زیادہ محبت کرنے والی ہستی ماں کی ہے جس کو رب ذوالجلال نے تخلیق کا اعجاز عطا کرکے اپنی صفت سے روشناس فرمایا۔ ماں کا وجود محبت کا وہ بیکراں سمندر ہے کہ جس کی وسعت کا اندازہ نہیں کیا جاسکتا، ماں ایک ایسا سائبان عافیت ہے جس کی چھاﺅں میں کوئی دکھ پریشانی ہمیں چھو نہیں سکتی۔ دنیا میں جتنے بھی رشتے ہوں اور ان رشتوں میں جتنی بھی محبت ہو، وہ اپنی محبت کی قیمت مانگتے ہیں مگر ماں کا رشتہ دنیا میں واحد ایک ایسا رشتہ ہے جو اولاد سے محبت کے بدلے میں کچھ نہیں مانگتا۔ ماں ایک پھول ہے جس کی مہک کبھی ختم ...
Comments